اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کینٹین والی مائی کو دوبارہ بلواتا ہوں۔ پہلے بھی وہ پیسے اور حاضری رجسٹر لیکر چلی گئی تھی۔ خیر اب نئے سرے سے اس کو ٹھیکہ دیتا ہوں۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
کافی دنوں بعد میں ہوم ورک کے ساتھ حاضر ہوں۔۔;)

جو لمحے جو وقت ہم جیسا چاہیں جب ہم وہ ساعت کھو دیں تو یہ حماقت ہے کہ ہم جو لمحہ آئیندہ جینے والے ہیں اسے ماضی کی یاد سے آلودہ کر کے اس بھی نا خوش لوٹا دیں۔۔''

''اعتبار عمل میں ہوتا ہے لفظوں میں نہیں۔۔''
 

ف۔قدوسی

محفلین
وعلیکم السلام...............

بہت اچھا لکھا ہے سارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیسی ہیں آپ؟ اور کل بریک میں آپ کہاں بھاگ گئ تھی؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سارا

محفلین
شکریہ ۔۔
وہ مجھے امی نے بریک میں چھٹی کر کے آنے کو بولا تھا انہیں شاپنگ پر جانا تھا:rolleyes:
 

زین

لائبریرین
اچھے بچے سکول نہیں بھاگتے۔

-----

بہت خوب۔
باقی بچے بھی جلدی سے ہوم ورک مکمل کرکےلائیں ۔ شاباش
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا غلط سلط جملے لکھے جا رہے ہیں۔
گھر سے بیس دفعہ لکھ کر لانا۔ یہی تمہارا آج کا ہوم ورک ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
اگر آپ چیک کرتے تو ضرور لکھ کر لاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"اپنی خوراک پاکیزہ وحلال کرو تمہاری دعا قبول ہوگی" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
کینٹین والی مائی کو دوبارہ بلواتا ہوں۔ پہلے بھی وہ پیسے اور حاضری رجسٹر لیکر چلی گئی تھی۔ خیر اب نئے سرے سے اس کو ٹھیکہ دیتا ہوں۔


ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میں اس سکول کی استانی تھی ، بعد میں ہیڈ مسٹرس بنی۔ سکول کو اس کے اعلٰی معیاروں کو پہنچایا ۔ مگر ایک بابے نے جو کہ بزعم خود سکول کا پرنسپل بنا تھا میرے ساتھ ذاتیات شروع کئے اور مجھ پر طرح طرح کے الزام لگانے شروع کئے ۔ یہاں تک رجسٹر غآئب کرانے کا الزام لگایا۔ اس بابے نے سکول فیس کے نام پر غنڈہ ٹیکس لینا شروع کیا تھا جس کے لئے میرا نام استعمال کیا حالانکہ میں ایمانداری سے 500 روپے کی رسید دیتی تھی مگر یہ جناب اندراج 200 روپے کا کرکے 300 روپے غائب کراتے تھے۔ بدنامی سے بچنے کے لئے میں نے الگ سکول کھولا مگر سازشوں سے وہ سکول ختم کیا گیا مجبورا میں نے کینٹین کا ٹھیکہ لے لیا آخر گبین کا پیٹ پالنا تھا مگر وہاں سے بھی مجھے سازشیں کرکے مجھے بھگایا گیا۔
یہ سطور اس لئے لکھے کہ اگر میرا ذکر ہو تو ساری صؤرت حال آپ کے سامنے ہو
رہے نام اللہ کا
 

شمشاد

لائبریرین
توبہ اللہ میری توبہ۔ قرب قیامت کی نشانیاں ہیں یہ تو۔

مائی صاحبہ وہ جو اسکول کے حاضری رجسٹر پھاڑ پھاڑ کر اس میں سموسے رکھ کر بیچتی رہی ہو، تو کیا وہ بھی الزام ہے۔ اور باقیماندہ ہر 300 روپوں میں سے دس فیصد جو تم اپنا کمشن پہلے ہی کاٹ لیتی تھیں تو وہ کہاں سے آتا تھا۔

اب بھی وقت ہے، اسکول کے بقایاجات ادا کر کے کینٹین میں واپس آ جاؤ۔ نہیں تو میں یہ ٹھیکہ کسی اور کو دے دوں گا۔
 

جیہ

لائبریرین
توبہ اللہ میری توبہ۔ قرب قیامت کی نشانیاں ہیں یہ تو۔

مائی صاحبہ وہ جو اسکول کے حاضری رجسٹر پھاڑ پھاڑ کر اس میں سموسے رکھ کر بیچتی رہی ہو، تو کیا وہ بھی الزام ہے۔ اور باقیماندہ ہر 300 روپوں میں سے دس فیصد جو تم اپنا کمشن پہلے ہی کاٹ لیتی تھیں تو وہ کہاں سے آتا تھا۔

اب بھی وقت ہے، اسکول کے بقایاجات ادا کر کے کینٹین میں واپس آ جاؤ۔ نہیں تو میں یہ ٹھیکہ کسی اور کو دے دوں گا۔

واقعی قیامت کی نشانیاں ہیں۔ چوری اور سینہ زوری کی مثآل اب سمجھ آگئی۔ سموسے تو میں ردی کاغذ میں بیچتی تھی ۔ اب رجسٹرردی میں پڑا ہو تو میں کیا کروں۔ اور کمیشن کب لیا ؟ کوئی ثبوت؟ اور آپ نے اقرار تو کیا کہ آپ 300 روپے لیتے تھے۔ میرے ذمے کوئی بقایاجات نہیں۔ اور کینٹن وینٹں سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں
 

زینب

محفلین
ڈرو مت بھائی لوگ۔۔شمالی علاقہ جات کا رابطہ باقی ملک سے منقطع ہے کل سے بارشوں کی وجہ سے صوفی محمد کے پہنچتے پہنچتے آپ لوگ کہاں‌کے کہاں نکل جاو گے
 

محمدصابر

محفلین
نہ جی نہ ادھر تو گولی چلے گی سکول کی لڑکیوں‌اور مائیوں‌پر۔ صوفی صاحب سے جوانوں کی پرانی سلام دعا ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
ہوم ورک کرکے تو کوئی نہیں لایا اور لڑائیاں کرنے پہنچ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

***جب تجھے نیکی کر کے خوشی ہو اور برائی کر کے پچھتاوا ہو تو تو مومن ہے***
 

محمدصابر

محفلین
ٹیچر جی آپ کو کچھ یاد ہے کیا ہوم ورک دیا تھا۔ سارا دن مٹر نکالتی رہتی ہیں یا کپڑوں کی ڈیزائننگ کرتی رہتی ہیں خود تو۔
 

شمشاد

لائبریرین
مائی صاحبہ تو مان کے ہی نہیں دے رہیں۔

اچھا اتنا کر دیں کہ کینٹین کے پھانڈے ٹینڈے واپس کر دیں، ہم کسی اور کو ٹھیکہ دے دیں گے۔ آپ اپنی پہلے والی پوزیشن پر واپس آ جائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top