ماوراء کیا کہہ رہی ہو۔۔۔تم نے کوئی سوالات تیار کیے ہیں یا نہیں۔۔ سوری میں کچھ دن آ نہیں سکی تھی میں ہاسپٹل میں تھی 4 دن سے۔۔میں ابھی سوالات اکھٹے کرتی ہوں تم بتاؤ تم نے کچھ بنائے ہیں یا نہیں؟؟؟
واہ۔۔ بہت مبارک ہو۔ میری طرف سے بھابھی کو بھی بہت مبارک دینا۔شمشاد بھائی کوئی بھی تشویش کی بات نہیں ہے 3 دن پہلے میرا بھتیجا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں رہنا پڑا تھا کیوں کہ باقی سب کی طبیعت سیٹ نہیں تھی تو چاروں دن میں ہی بھابھی کے ساتھ وہاں رہی تھی۔۔۔
میں ابھی بناتی ہوں۔ تم بھی بنا لو تو بھیج دو۔
واہ۔۔ بہت مبارک ہو۔ میری طرف سے بھابھی کو بھی بہت مبارک دینا۔
اوتار میں تصویر یقیناً بھتیجے کی ہی ہے۔ اور نام کیا سوچا ہے؟
اگلی دفعہ کلاس میں جب آئیں تو مٹھائی ساتھ میں ضرور لائیے گا۔
شکریہ ماوراء۔۔انشا اللہ۔۔ویسے وہ تمہیں جانتی بھی ہیں۔۔میں باتیں کرتی ہوتی ہوں نا تمہاری۔۔۔
نام سوچا نہیں ہے رکھ لیا ہے۔۔۔ معاذ احمد۔۔سب ہی نے اپنا اپنا نام لیا ہوا تھا لیکن امی کو معاذ نام بہت اچھا لگتا تھا اور میری خواہش تھی کہ جو بھی نام رکھا جائے اس کے اینڈ میں احمد لگایا جائے۔۔تو امی اور میری خواہش دونوں ہی پوری ہو گئی۔۔ویسے ہمارے میل کے ناموں کے ساتھ پہلے محمد اور بعد میں خان آتا ہے تو جس کا بھی فون آتا ہے وہ یہی کہتے ہیں ہمیں محمد خان سے بات کرنی ہے اور ہمارے گھر میں 3 ناموں کے ساتھ یہ آتا ہے تو ہم نے اس کے ساتھ اپنا فیملی نیم بھی نہیں لگایا۔۔کہ چاہے تو کوئی معاذ کہہ لے چاہے تو احمد۔۔۔
جی اوتار میں اس کی ہی تصویر ہے اگر سر جی اسکول میں2 پکچرز بھیجنے کی اجازت دیں تو میں کلئیر لگاتی ہوں انشا اللہ۔۔
اسکول میں پکچر لگانے کی اجازت ہے سر جی ؟؟؟
میرے ابو کا کہنا ہے کہ استادوں کا بچہ ہے اسے پتا ہے کیسے بچت کی جاتی ہے رمضان میں آیا ہے کہ کسی کو چائے مٹھائی نا کھلانی پڑے۔۔۔
آپ کے لیے میں تھوڑی دیر میں برفی اور کیک لاتی ہوں انشا اللہ۔۔آپ کی طرف تو اب افطار ہو گئی ہے نا۔۔