اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
وہی تو ڈھونڈ رہا تھا کہ کہاں‌ گئی ہوئی تھی ۔
خیر جو بھی ہے آخر آ تو گئی ہے ناں ۔
 

سارہ خان

محفلین
- جب تو کسی سے احسان کرے تو اس کو مخفی رکھ اور جب تیرے ساتھ کوئی احسان کرے تو اس کو ظاہر کر ۔ (حضرت علی علیہ السّلام )
 

سارہ خان

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی ۔۔

باقی لوگ کہاں ہیں اچھی باتیں کرنے والے ۔۔۔ سارا بھی نظر نہیں ا رہی کچھ دن سے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر ایسا ہو گا کہ یہ کمبل کو چھوڑ رہے ہوں گے لیکن کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا ہو گا۔
 

سارہ خان

محفلین
٭ نیکی کرنے کا موقع ایک بار اور برائی کرنے کا ہزار بار ملتا ہے ۔

٭ تلافی کرنے میں یہ کبھی خیال مت کرو کہ دیر ہو گئي ۔

٭ دو دفعہ پوچھنا ،ایک دفعہ غلط راہ اختیار کرنے سے بہتر ہے ۔

٭ دنیا میں کامیابی چاہتے ہو تو ماں باپ کی خدمت کرو ۔

٭ سستی سے بڑھ کر انسان کا کوئی دشمن نہیں
 

نایاب

لائبریرین
واپس آ جائیں سب کے سب بمع ہوم ورک کے، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ ہوم ورک کی سزا معاف کرنے کا۔
ایسے اساتذہ بہت اچھے لگتے ہوں گے طالب علموں کو۔
جو ہوم ورک چیک نہ کرتے ہوں ۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
لیکن میں نے تو بمعہ ہوم ورک کے کہا ہے۔
السلام علیکم
پھر توآپ ماشااللہ
پڑھاکو طالب علموں کے پسندیدہ اساتذہ میں سے ہیں۔
مجھ جیسے سکول سے بھاگنے والوں کے لئے نہیں۔
جب ہوم ورک کر لوں گا تو دستیاب ہو جاؤں گا۔
سدا خوش رہیں آمین
نایاب
 

سارہ خان

محفلین
حضرت عیسٰی علیہ السلام یروشلم کی گلی میں جا رہے تھے کہ ایک یہودی نے گالیاں دینی شروع کر دیں ، اس کے جواب میں آپ اسے دعائیں دینے لگے ایک ساتھی نے پوچھا ۔
حضور وہ گالیاں دے رہا ہے اور آپ دعائیں ۔
فرمایا
ہر شخص وہی دیتا ہے جو اس کے پاس ہوتا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر جاوید چوہدری کا ایک کالم شائع ہوا ہے۔ میں نے اسے یونیکوڈ میں لکھا ہے۔ اس میں یہ واقعہ درج ہے :

" آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے عدل کی یہ حالت تھی آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انتقال ہوا تو آپ کی سلطنت کے دور دراز علاقے کا ایک چرواہا بھاگتا ہوا آیا اور چیخ کر بولا "لوگو! حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انتقال ہو گیا" لوگوں نے حیرت سے پوچھا "تم مدینہ سے ہزاروں میل دور جنگل میں ہو، تمہیں اس سانحے کی اطلاع کس نے دی" چرواہا بولا "جب تک حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ زندہ تھے میری بھیڑیں جنگل میں بے خوف پھرتی تھیں اور کوئی درندہ ان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا تھا لیکن آج پہلی بار ایک بھیڑیا میری بھیڑ کا بچہ اٹھا کر لے گیا، میں نے بھیڑیئے کی جرات سے جان لیا آج دنیا میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ موجود نہیں ہیں۔"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top