اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نیلم

محفلین
ساری دنیا کے سارے لوگ تہمیں اپنے فائدے کے لیےچاہتےہیں
صرف ایک اللہ ہی ہے جو تہمیں تیرے فائدےکے لیےچاہتا ہے
 

نیلم

محفلین
ہر آس چیز سے ہمیں روکا گیا یے یا حرام کہا گیا یے
جس چیز سے ہمیں نقصان پنچہنے کا خطرہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
املاء کی چند غلطیوں کی نشاندہی کر رہا ہوں :

غلط - صحیح
تہمیں - تمہیں
سرف - صرف

آس - اُس
یے - ہے
پنچہنے - پہنچنے
 

نیلم

محفلین
اگر تم ایک اچھا کام (نیکی) کرنے کی مٹھاس محسوس نہیں کرتے، تو جان لو کے تم نے وہ اچھا کام(نیکی) کیا ہی نہیں
 
بہت خوب ... ناعمہ چندا مجھے اس قول كى وجہ سےphoenix كا اردو ترجمہ پتا چلا ۔ شكريہ ۔
دنیا دار کی نیکی کی کوکھ میں ایک برائی پوشیدہ ہوتی ہے … یہ برائی اس وقت جنم لیتی ہے جب وہ اپنی من مرضی کی نیکی کرتا ہے یا پھر نیکی میں من مرضی کرنا چاہتا ہے …کہ اس من مرضی کاتعلق من سے نہیں ٗ تن سے ہوتا ہے ۔ من مرضی کاسیدھا مطلب ہے من مانی کرنا …حالانکہ نیکی کی روح تو اپنے من کے ققنس کی راکھ سے جنم لیتی ہے ۔ دنیادار صرف اپنے من پسند ماحول میں ٗ اپنے من چاہے لوگوں کے ساتھ ٗ من چاہی نیکی کرنا چاہتا ہے۔ جہاںپر اُسے اپنے پندارِ نفس کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہو ٗ وہاںسے وہ راہ ِ فراراختیارکرنے میں عافیت سمجھتا ہے ٗ حالانکہ وہیں تو نیکی کرنے کابہترین موقع میسرآتاہے ۔
واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
تھکن دور کرنے کا نبوی طریقہ
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا نے
کام کی وجہ سے تھک جا نے کی شکا یت کی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا ،اے فاطمہ؛ سو تے وقت 33 بار سبحان اللہ 33
الحمدللہ اور34بار اللہ اکبر کہہ لیا کرو تمھاری تھکان دور ھو جائے گی _

(بخاری و مسلم)
 

نیلم

محفلین
ہر ذی روح کے لئے ایک گناہ اور ایک ہی ثواب ہے. ثواب یہ کہ تم رب کی موجودگی سے آگاہ ہو اور گناہ یہ کے تم اس سے لا علم ہو
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
موت کی حقیقت - اقتباس
میرے چچا کے دوست کا ایک جوان سال بیٹا کسی وجہ سے فوت ہوگیا اکیلا ہی اس کا بیٹا تھا اور وہ بڑا صوفی آدمی تھا - میرے چچا نے نمائندے کی طور پر مجھے بھیجا کہ جا کے تم افسوس کر کے آؤ اور کہنا کہ جوں ہی میں ٹھیک ہوا، میری صحت بحال ہوئی، میں خود حاضری دونگا - جب میں وہاں گیا تو بہت سے لوگ جمع تھے اور وہ چارپائی پی بیٹھے تھے میں جب ان کے قریب گیا تو انھوں نے پہچانا - اور مجھے کہنے لگے، اشفاق میاں دیکھو ہم جیت گئے اور سب دنیا ہار گئی، ہم کامیاب ہوگئے اور باقی کے سب لوگ، بڑے بڑے ڈاکٹر، بڑے حکیم، اور بڑے بڑے نامی گرامی طبیب ہار گئے - میں پریشان کھڑا تھا، ان کے سامنے کہ یہ کیا بات کہ رہے ہیں - کہنے لگے، دیکھئے ہمارا یار جیت گیا اور سارے ڈاکٹر فیل ہوگئے - ہم ایک طرف تھے اور یہ لوگ سارے ایک طرف تھے - وہی ہوا جو ہمارے یار نے چاہا اور جو اس نے چاہا تھا ، وہی ہم نے چاہا -​
میرے رونگھٹے کھڑے ہو گئے ۔ میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، ایک اکلوتا اس کا بیٹا، جواں سال، اور بار بار یہی بات کہ رہا ہے - کچھ وقت، ایسی کیفیت درد کی اور کرب اور الم کی بھی بن سکتی ہے لیکن یہ انداز بتا رہا تھا کہ وہ یہ بات اندر سے کہ رہے ہیں اور اس کے اوپر ان کا پورا ایمان ہے اور وہ ہل نہیں رہیں ہیں اس مقام سے - اور کہتے تھے جو الله نے کیا وہی درست اور وہی ٹھیک ہوگا جو الله کریگا - اور چونکہ ہم الله کی سائیڈ کے ہیں اس لئے جب الله کامیاب ہوتا ہے اور وہ ہر بار کامیاب ہوتا ہے ، تو ہم کامیاب ہو گئے ہیں - یہ میرے لئے ایک عجیب بات تھی - میں اس وقت ایف - اے کر چکا تھا، لیکن نہ میرے پاس الفاظ تھے ، نے میں بڑے سلیقے سے ان کے ساتھ افسوس کر سکتا تھا جس کے لئے مجھے بھیجا گیا تھا - افسوس کے لئے میں چپ چاپ کھڑا رہا - انھوں نے چائے پلائی ، کھانا وہاں کھلانے کا رواج تھا - اگلے دن واپس آئے - میں نے آ کر ساری بات چچا سے کہی - انھوں نے کہا کہ وہ بہت مضبوط ، اور الله کو ماننے والے شخص ہیں۔​
از اشفاق احمد زاویہ موت کی حقیقت
 

الم

محفلین
امام غزالی - ہر لکھنے والے نے فنا ہو جانا ہے لیکن لکھی ہوئی چیز ہمیشہ باقی رہے گی تو ، تُو اپنے ہاتھ سے ایسی چیز تحریر کر جا جسکو قیامت کے دن تُو دیکھ کے خوش ہو جائے۔
 

نیلم

محفلین
رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنے میں ہے
بےعیب انسان تلاش کروگےتواکیلےرہ جاوگے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top