اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
سوچے جانے والی بات کے حوالے سے حفیظ کا ایک بڑا کمال شعر ہے
لب پے آتی ہے بات دل سے حفیظ
دل میں جانے کہاں سے آتی ہے
دل میں بات اس منبع سے آتی ہے جہاں سے سب کو علم عطا ہوتا ہے یہ ان لوگوں کو بھی عطا ہوتا ہے جن کے پاس یونیورستی کی کوئی ڈگری نہیں ہوتی لیکن خدا کی طرف سے حصّے کے مطابق ان کو علم عطا ہوتا رہتا ہے - وہ پنجرے والا کسی کے پیچھے نہیں گیا کسی کی منّت سماجت نہیں کی ، لیکن اپنی سوچ سے اس نے کبوتر کو پڑھایا ، سمجھایا اور قاصد کا کام لیا

از اشفاق احمد زاویہ٢ ان پڑہ سقراط پیج ٢٣٨
 

نیلم

محفلین
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

جو شخص کسی مومن سے دنیا کی مصیبتوں میں سے کسی ادنی مصیبت
...
کو دور کرتا ہے تو اللہ تعالی اس شخص سے قیامت کی بڑی مصیبت کو دور

فرمادے گا،

اور جو شخص کسی تنگدست کے لئے سہولت فراہم کرے گا تو اللہ تعالی اس

کے لئے دنیا وآخرت میں آسانی پیدا فرمادے گا-

(صحیح مسلم شریف، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر،حدیث نمبر:702:cool:
 

نیلم

محفلین
ہمارے معاشرے میں کیء گھرانوں میں بوڑھے والدیں کو اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ھیں،ایسے ھی ایک بوڑھے شخص نے اپنے والد کو بیوی کے ڈر سے کہاَ۔۔۔۔
ابا جی میں مجبور ھوں،میں اب آپکو اپنے گھر میں نھیں رکھ سکتا،میں آپکو تھوڑی دور چھوڑ آتا ھوں،کھانا وقت پر دے آیا کروںگا،اور یہ ایک کمبل رکھ لیں رات کو اوڑھنے کے کام آےء گا۔
جب بوڑھے آدمی کا پوتا گھر آیا تو اس نے دادا کے بارے میں پوچھا۔۔۔۔۔۔
والد ...نے جواب دیاََ
کہ ان کو فلاں جگہ چھوڑکر آیا ھوں،پوتا فوراَاس جگہ گیا اور بڑے میاں سے آدھا کمبل کاٹ کر لے آیا........
والد نے کہا یہ تم نے کیا کیا، تمھارے دادا کے پاس صرف ایک ھی کمبل تھا،،
لڑکے نے جواب دیا........

´´یہ آدھا کمبل میں نے آپ کے لیے رکھاہے،جب آپ بوڑھے ھوںگے تو آپ کو دے دوںگا´
 

نیلم

محفلین
ابو ہریرہ (رضي اللہ تعالی عنہ) سے روایت ہے کے نبی(صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان ایڑھیوں پر بیٹھ کر پادتا ہے ہے تا کہ اذان کی آواز نہ سن سکے اور جب مؤذن اذان دے کر فارغ ہوتا ہے تو وہ واپس آ جاتا ہے. اور جب اقامہ پڑھی جاتی ہے تو وہ پھر ایڑھیوں پر بیٹھ جاتا ہے اور جب ختم ہو تو واپس آ جاتا ہے اور نماز پڑھنے والے کو بار بار ان چیزوں کی یاد دلاتا ہے جنھیں اسے نماز میں یاد نہ کرنا ہو یہاں تک کے اسے بھول جائے کے اسنے کتنی نماز ادا کی (رکعات کا بھول جانا.
ابو سلمہ(رضہ) نے کہا اگر تم میں سے کسی کے ساتھ ایسا ہو(کے وہ رکعات بھول جائے) تو اسے چاہیے کے وہ بیٹھے ہوے ہی سہو کے دو سجدے کرے. ابو سلمہ(رضہ) نے یہ ابو ہریرہ (رضہ) سے روایت کیا
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو باوجود اس کے کہ علم زیادہ نہیں رکھتے ، ان کی تعلیم بھی کچھ زیادہ نہیں ، لیکن علم ان پر وارد ہوتا رہتا ہے جو ایک خاموش آدمی کو اپنی ذات کے ساتھ دیر تک بیٹھنے میں عطا ہوتا ہے

از اشفاق احمد زاویہ ١ نیک خواہشات
 

نیلم

محفلین
‎...

میں کتنا بھی سرکش اور طاقتور کیوں نہ ھوں،
لیکن
ھر شام زندگی کا ایک دن کم ھو جاتا ھے،

اور میں اسے روک
نہیں سکتا،
لیکن!
وہ رب مجھے نئ صبح دیکر
پھر مہلت دیتا ھے،
کہ شاید میرا بندہ
توبہ کرلے اور میں
اسے بخش دوں
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین


دنیا دار کی نیکی کی کوکھ میں ایک برائی پوشیدہ ہوتی ہے … یہ برائی اس وقت جنم لیتی ہے جب وہ اپنی من مرضی کی نیکی کرتا ہے یا پھر نیکی میں من مرضی کرنا چاہتا ہے …کہ اس من مرضی کاتعلق من سے نہیں ٗ تن سے ہوتا ہے ۔ من مرضی کاسیدھا مطلب ہے من مانی کرنا …حالانکہ نیکی کی روح تو اپنے من کے ققنس کی راکھ سے جنم لیتی ہے ۔ دنیادار صرف اپنے من پسند ماحول میں ٗ اپنے من چاہے لوگوں کے ساتھ ٗ من چاہی نیکی کرنا چاہتا ہے۔ جہاںپر اُسے اپنے پندارِ نفس کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہو ٗ وہاںسے وہ راہ ِ فراراختیارکرنے میں عافیت سمجھتا ہے ٗ حالانکہ وہیں تو نیکی کرنے کابہترین موقع میسرآتاہے ۔
واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
‎.


جہاں تک ممکن ہو سکے دوسروں کے "بے رحمی/ظلم" کو صبر سے برداش کرو,اور بدلہ و انتقام الله پر چھوڑ دو.
* حضرت پیر مہر علی شاہ رحمتہ الله تعالیٰ علیہ
 

نیلم

محفلین


یہ مسلمانیت نہیں کے تم رزق کے حصول کے لیئے صرف بیٹھ کر دعا ہی کرو، تمہیں یہ پتا ہونا چاہیے کے سونا چاندی آسمان سے نہیں برستے.
 

متلاشی

محفلین
اگر آپ غریب پیدا ہوئے ہیں تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں۔۔۔ہاں اگر آپ غریب مرتے ہیں تو پھر سارا آپ کا قصور ہے۔۔۔!
 

نیلم

محفلین
زمین پر اکڑ کر غرور سے مت چلو اور اپنی جوانی کے دھوکے میں مت رہو بیشک تم جیسے ہزاروں کو یہ دنیا نگل چکی ہے.
 

نیلم

محفلین
حسینیت کسی رسم و رواج کی تقلید کا نام نہیں بلکہ ’’حسینیت‘‘ تو ایک جذبہ عمل اور قوت محرکہ کا نام ہے جو باطل کے طوفانوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر رواں دواں رہتی ہے۔.
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top