اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے کہا کے بابا جی مسلمان کون ہوتا، پھر کہئیے؟ صوفی صاحب کہنے لگے کہ "نوٹ! مسلمان وہ ہوتا جس کا دل صاف ہو اور ہاتھ گندے ہوں۔"
میں نے کہا حضور یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی۔ کہنے لگے "جو توجہ اور صاف دل سے بھائیوں کے کام کرتا رہے گا اس کے ہاتھ تو گندے ہوں گے جو آرام سے بیٹھا ہو گا دستانے پہن کے اُسکا تو کچھ بھی خراب نہیں ہونا"۔۔۔

از اشفاق احمد- زاویہ سے اقتباس
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ماں خدا کی نعمت ہے اور اس کے پیار کا انداز سب سے الگ اور نرالا ہوتا ہے . ایک بار باد و باران کا سخت طوفان تھا ، اور جب اس میں بجلی شدّت کے ساتھ کڑکتی تو میں خوفزدہ ہو گیا ڈر کے مارے میبن تھر تھر کانپ رہا تھا ، میری ماں نے میرے اوپر کمبل ڈالا اور مجھے گود میں بٹھا لیا ،تو مجھے محسوس ہوا میں امان میں آ گیا ہوں
از اشفاق احمد زاویہ ٢ پیج ٣٢ خوشی کا راز
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے کہا کے تمہاری عمر کافی ہے بال بھی سفید ہو چکے ہیں مگر میں دیکھ رہا ہوں تم کافی لوگوں کی نسبت خوش خوش ہو تمہارے کھڑے سے نہیں لگتا کے تم مایوس ہو کیا یہ مسنووئئ ہے . وہ بولا صاحب جی ! ہنس کر یا رو کر زندگی تو گزارنی ہے ، اگر روئیں گے تب بھی گزرے گے اگر ہنسیں گے تب بھی اگر اسس نے گزرنا ہی ہے تو رونا کس بات کا

از اشفاق احمد زاویہ ٣ بابا قطبہ پیج ١٨
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہمارے بابے کہتے ہیں کے جب تک دنیا کی ساری لذتوں سے خود کو قطع تعلق نہیں کر لو گے اور انھیں چھوڑ نہیں دو گے اس وقت تک تمہاری سمجھ میں اصل بات نہیں آئے گی آپ بہت کثیرالمقاصد لوگ ہیں سب سے پہلے اپنے مقاصد کا تعین کرنا ہوگا ہم لوگ لذتوں اور ناحق کے مقاصد پی عمل پیرا ہیں جیسا کے میری بیوی کہتی ہے وہ نوکری بھی کرے، روٹی بھی پکائے آٹا بھی گوندھ لے ٹیلیفون بھی سن لے چغلی میٹنگ میں بھی شرکت کرے اس کے بعد بازار بھی چلی جائے درزی سے بھی ہو آئے لیکن ایسے تو نہیں ہوتا ہے نا اتنے سارے مقاصد کو آپ کیسےچلا سکتے یا پا سکتے ہیں

از اشفاق احمد زاویہ ٣ وزڈم وف دی ایسٹ پیج ٥٨
 

نیلم

محفلین
بند ه جب گنا ه کرتا ہے، الله تعالی اس وقت بھی اس پر چار احسان فرماتا ہے .
پہلا اس کا رزق بندنہیں کرتا -
دوسرا اس کی طاقت سلب نہیں کرتا ،
تیسرا اس کے گناه کوظاہر نہیں کرتا -
چوتھا اس کو فورا سزا نہیں دیتا -
اےانسان ! تو پھربھی ایسے احسان کرنے والے کی نافرمانی کرتا ہے_"
 

نیلم

محفلین
نیت کتنی بھی اچھی ہو، دنیا آپ کو آپکے دکھاوے سے جانتی ہے. اور دکھاوا کتنا بھی اچھا ہو، الله آپکو آپکی نیت سے جانتا ہے.
 

نیلم

محفلین
اگر تمہیں زندگی کی حقیقت معلوم ہو جائے، تو بے شک تم کوئی اور ساتھی نہ چنو گے سوا عشق (حقیقی) کے.
مولانا جلال الدین رومی - رحمت الله علیہ
 

نیلم

محفلین
جب دعا اور کوشش سے بات نہ بنے تو فیصلہ الله پر چھوڑ دو، الله اپنے بندوں کے بارے میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
 

نیلم

محفلین
رسول (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا، اے عائشہ(رضي اللہ تعالی عنہ)! کیا تم نے کبھی مجھے بری یا گندی زبان میں بات کرتے سنا ؟ یاد رکھو قیامت کے دن وہ لوگ الله کی نظر میں سب سے برے ہوں گے جنھیں لوگ علیحدہ کر دیں یا ان سے کنارہ کر لیں تا کے انکی فحش زبان یا گناہ سے اپنے آپ کومحفوظ رکھ سکیں.

... [ بخاری، کتاب الاداب، جلد:73 ]
 

نیلم

محفلین
بے شک الله تمہاری شکل و صورت کی طرف نہیں دیکھتا ، بلکہ وہ تمھارے دل (نیت) کو دیکھتا ہے
 

نیلم

محفلین
اگر چیزیں تمہاری مرضی کے مطابق ہو رہی ہیں تو تم اچھی قسمت والے ہو، لیکن اگر نہیں ہو رہیں تو تم بہت خوش قسمت ہو کیوں کہ وہ الله کی مرضی کے مطابق ہو رہی ہیں
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہم اس دھوکے میں زندہ ہیں کے ہمیں سب کچھ معلوم ہے ، ہمارا خیال ہے کے ہمیں ہر راز کی اور ہر بھید کی اصل معلوم ہے ہم اس کی وجہ جانتے ہیں جو ذھن نام نہاد علم سے لبریز ہوگا وہ نا معلوم سے نا آشنا ہوگا اور جہاں کچ بھی نا معلوم نہیں ہے تحیر مفقود ہے- وہاں کوئی خوشی نہیں سکون نہیں آنند نہیں، میں تو کہتا ہوں اس نام نہاد علم کو جانے دو اور نا معلوم کو آنے دو کیوں کے معلوم دنیا ہے اور نا معلوم خدا ہے
از اشفاق احمد زاویہ ٣ علم فہم اور ہوش
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک مرتبہ میں نے بابا جی سے، اس کیفیت میں کے ہم بارہ تیرہ برس تصوف اور صوفی ازم کا درس لے لے کر تھک گئے تھے پوچھا کے جی " یہ تصوف کیا ہوتا ہے ؟"
وہ کچھ عجیب موڈ میں تھے مجھے اب تک یاد ہے کے انھوں نے تین دفعہ ایک عجیب انداز میں ہاتھ اٹھا کر کہا " کامیاب ازدواجی زندگی کا نام تصوف ہے "
از اشفاق احمد زاویہ ٣ تصوف اور کامیاب ازدواجی
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اگلے روز عید تھی میں نمازعید پڑھ کے صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے گھر کے آگے سے گزرا تو گھروں میں صفائی کرنے والی دو بیبیاں جا رہیں تھیں میں ان کے پیچھے پیچھے چل رہا تھا ایک نے دوسری سے پوچھا کے اس بیبی نے تجھے کتنا گوشت دیا ہے ، تو اس نے کہا دفع دور ! اس نے ٹھنڈی الماری خرید لی ہے سارا بکرا کاٹ کر اندر رکھ دیا ہے کچھ بھی نہیں دیا

از اشفاق احمد زاویہ ٢ ملٹی نیشنل خواہشیں
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہمارے بابے جن کا میں اکثر ذکر کرتا ہوں کہتے ہیں کے اگر آپ کسی محفل میں ، کسی یونیورسٹی ، سیمینار، اسمبلی میں کسی اجتما میں یا کسی بھی انسانی گروہ میں بیٹھے کوئی موضوع شدت سے ڈسکس کر رہے ہوں اور اس پر اپنے جواز اور دلائل پیش کر رہے ہوں اگر آپ کے ذھن میں کوئی ایسی دلیل آ جائے جو بہت طاقتور ہو اور اس سے اندیشہ ہو کے اگر میں یہ دلیل دونگا تو یہ بندہ شرمندہ ہو جائے گا کیونکہ اس آدمی کے پاس دلیل کی کاٹ نہیں ہوگی شطرنج کی ایسی چلل میرے پاس آ گئی ہے کے یہ اس کا جواب نہیں دے سکے گا اس موقعے پر بابے کہتے ہیں کے اپنی دلیل روک لو بندہ بچا لو اسے ذبح نہ ہونے دو کیونکے وہ زیادہ قیمتی ہے

از : اشفاق احمد زاویہ ١ نیک خواھشات
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کسی آدمی کے اندر ساری خرابیاں دیکھ کے ٹیڑھا ٹیڑھا چلنا دیکھ، کے اس کا لنگڑا پن دیکھ کے اس کے اندر ایسی چیز تلاش کرنا، کے یہ اس کی خوبی ہے جو کسی وجہ سے اس پے نہیں کھل سکی اور ایسے شخس کے ساتھ محبّت کرتے چلے جانا آپ کے دل کو روشنی عطا کرتا ہے اور اس کو بغیر کسی ورد کے صاف کرتا ہے ، دل کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کے آپ لوگوں کے ساتھ محبّت کریں چلیں محبّت کرنا مشکل کام ہے آپ انسان کو انسان تسلیم کریں

از اشفاق احمد زاویہ ٢ تھری پیس میں بابے اور چغلی میٹنگ
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دیوانہ پن بھی دو طور کا ہے ایک پاگل پن کی وہ قسم ہے جس سے روح، قلب دماغ سب کمزور ہوتے ہیں ، دوسرا دیوانہ پن وہ ہے جس سے روح میں توانائی آتی ہے وہ ایک ہی جست میں کئی کئی منزلیں پار کرتی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top