اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں اکثر دیکھتا ہوں اور تکلیف بھی ہوتی ہے - مثلاً بچیوں کی شادیاں ایک بڑا مسئلہ ہے ، اور بہت بڑا مسئلہ ہے - اس میں والدین کو بہت بڑی تکلیف ہوتی ہے ، اور وہ چاہتے ہیں کہ جلدی ہو اور یہ ہے بھی بات ٹھیک -
لیکن ایک مرتبہ آرزو کر چکنے کے بعد وہ پھر اتنا زور لگانا شروع کر دیتے ہیں اور اس کو الله پر چھوڑنے کے بجائے یا اس آرزو پر چھوڑنے کے بجائے جو آپ نے اپنے الله کے ساتھ باندھ دی ہے ، پھر اس میں اپنی ذات داخل کرتے رہنا ، اور آپ کی ذات اس میں داخل ہو کے کبھی بھی آپ کی مدد نہیں کر سکتی -
ہمارے بابے کہتے ہیں خود کو ڈھیلا چھوڑ دیں جس طرح نہر کے اوپرلکڑی تیرتی آتی ہے نا ، ہر لہر کے ساتھ کبھی اونچی ہو جاتی ہے کبھی نیچی - جب تک یہ کیفیت پیدا نہیں ہوگی ، جب تک آپ Resistance دیتے رہیں گے ، تو ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑیگا -

از اشفاق احمد زاویہ ١ انسان اور خواھش
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کوئی انسان اس وقت تک کسی کی تعریف نہیں کر سکتاجب تک وہ خودبھی اس تعریف کا اہل نہ ہوجائے۔کسی کی عظمت کا معترف ہونے والا خود بھی ایک عظمت کا حامل ہوتاہے … اور کسی انسان کی عظمت کا منکردراصل خود کسی تعریف کے قابل نہیں ہوتا۔ جو کسی انسان کا معترف نہیں ہوتا‘ وہ خود معتبر نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر اظہر وحید۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
مجھے یہ بات بھی سمجھ میں آتی گئی کہ انسان کی زندگی میں دن اور رات کے چوبیس گھنٹوں کو اگر زندگی بتانے کا ایک پیمانہ سمجھ لیا جائے تو ان چوبیس گھنٹوں میں سے زیادہ تر لوگ تو بارہ گھنٹے دن اور رات کی نیند میں ہی بتا دیتے ہیں ۔ باقی بچے بارہ گھنٹے تو اس میں سے بھی چھ گھنٹے تو دنیا داری کی فکر، دفتر،اور نوکریوں یا کاروبار وغیرہ کے جھمیلے میں گزر جاتے ہیں۔ باقی چھ گھنٹوں میں بھی آپ کھانے ، پینے اور کہیں آنے جانے کا دورانیہ شامل کر لیں تو زندگی کے بمشکل دو یا تین گھنٹے ہی گزرتے ہیں جو ہم یا کوئی بھی انسان اپنے لئے بتاتا ہے۔
اب ان دو تین گھنٹوں کی زندگی کے لئے اسقدر جدوجہد ، اسقدر بےایمانی، اسقدر کھینچاتانی کی کیا ضرورت ہے۔ انسان اگر معیار کے مقابلے میں پڑنا چاہے تو پھر معیار اور اعلیٰ زندگی کی بھلا کیا حد ہوسکتی ہے،اسکا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ایک سے بڑھ کر ایک تعیش بھری زندگی کی مثالیں ہمارے سامنے آجائیں گی۔
لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ بادشاہ سے لیکر فقیر تک سب کے پاس ہوتے بس چوبیس گھنٹے ہی ہیں۔ یہ سارا کھیل انہی چوبیس گھنٹوں کو ٹالنے کے لئے ہے۔ چاہے بہترین سے بہترین ملنے کی بے چینی میں کاٹ لیں، یا پھر جو کچھ میسر ہے اسی پر صبر اور شکر کر کے بتادیں، دن بھر شکوہ کرتے رہیں یا پھر سجدہء شکر میں بسر کر دیں ، یہ چوبیس گھنٹے تو بہر حال گزر ہی جاتے ہیں

از، خدا اور محبت۔ رائٹر ہاشم ندیم
 

نیلم

محفلین
آنسو کا ہر قطرہ دنیا کی ہر چیز سے مہنگا ہے لیکن کوئی اس کی قیمت اس وقت تک نہیں جان سکتا، جب تک وہ اس کی اپنی آنکھوں سے نہ نکلے
 

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم ٹیچرز اینڈ کلاس میٹس :)

******* اقوال زریں *******

:star: ... ہر ایک شخص سے اس کی فہم کے مطابق بات کرو۔
:star:... عقلمند بولنے سے پہلے سوچتا ہے اور احمق بولنے کے بعد سوچتا ہے۔
:star:... عقل و حکمت کے لیے ضروری ہے؛ نظر نیچی رکھنا، سچ بولنا، عہد کو پورا کرنا، مہمان کی عزت کرنا، پڑوسی کی حمایت کرنا اور جس بات سے کوئی فائدہ نہ ہو اسے چھوڑ دینا۔
:star:... اپنے خیال میں اپنے آپ کو عقلمند مت سمجھو۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور بدی سے باز رہو۔
:star:... جو لوگ تم سے زیادہ علم رکھتے ہیں، ان سے حاصل کرو اور جو نادان ہیں، ان کو اپنا علم سکھاؤ۔
:star:... عقلمند وہ ہے جو ہر کام میں میانہ روی اختیار کرے۔
:star:... علم کی خوبی اس پر عمل کرنے میں اور احسان کی خوبی اس کے نہ جتلانے پر منحصر ہے۔
:star:... تجربے کبھی ختم نہیں ہوتے اور عقلمند وہ ہے جو ان میں ترقی کرتا ہے۔
:star:... عقلمند اپنے آپ کو پست کرکے بلندی حاصل کرتا ہے اور نادان اپنے آپ کو بڑھا کر ذلت اٹھاتا ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
میں اکثر دیکھتا ہوں اور تکلیف بھی ہوتی ہے - مصلاً (مثلاً) بچیوں کی شادیاں ایک بڑا مسئلہ ہے ، اور بہت بڑا مسئلہ ہے - اس میں والدین کو بہت بڑی تکلیف ہوتی ہے ، اور وہ چاہتے ہیں کہ جلدی ہو اور یہ ہے بھی بات ٹھیک -
لیکن ایک مرتبہ آرزو کر چکنے کے بعد وہ پھر اتنا زور لگانا شروع کر دیتے ہیں اور اس کو الله پر چھوڑنے کے بجائے یا اس آرزو پر چھوڑنے کے بجائے جو آپ نے اپنے الله کے ساتھ باندھ دی ہے ، پھر اس میں اپنی ذات داخل کرتے رہنا ، اور آپ کی ذات اس میں داخل ہو کے کبھی بھی آپ کی مدد نہیں کر سکتی -
ہمارے بابے کہتے ہیں خود کو ڈھیلا چھوڑ دیں جس طرح نہر کے اوپرلکڑی تیرتی آتی ہے نا ، ہر لہر کے ساتھ کبھی اونچی ہو جاتی ہے کبھی نیچی - جب تک یہ کیفیت پیدا نہیں ہوگی ، جب تک آپ Resistance دیتے رہیں گے ، تو ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑیگا -

از اشفاق احمد زاویہ ١ انسان اور خواھش
 

شمشاد

لائبریرین
میں اکثر دیکھتا ہوں اور تکلیف بھی ہوتی ہے - مصلاً بچیوں کی شادیاں ۔۔۔۔۔از اشفاق احمد زاویہ ١ انسان اور خواھش

یہ تم کہاں سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر رہی ہو اور بغیر پڑھے ہی نقل کر رہی ہو۔ مثلاً ایسے لکھتے ہیں۔ نالائق شاگرد، نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے، وہ تمہارے پاس لگتا ہے کہ ہے ہی نہیں۔

آئندہ مجھے ایسی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔ اور ہاں جہاں سے نقل کیا ہے، وہاں بھی اس کو ٹھیک کرو۔
 

مہ جبین

محفلین
مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ اس دور کی شاید سب سے بڑی ضرورت ہے۔۔۔۔۔دنیا کا کوئی بھی مذہب، مذہبی تعصب کی اجازت نہیں دیتا۔۔۔۔ہاں یہ حقیقت ہے کہ کل جن کو عروج حاصل تھا، آج وہ اپنی کوتایوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہیں، مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ، زمین ان پر تنگ کی جا رہی ہے، مذہب اور سائنس کے ٹکراؤ کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔
کیا وجہ ہے کہ فزکس میں کوائنٹم تھیوری کوتو حقیقت مان لیا جاتا ہے، لیکن روشنی کےاس سفر کی سب سے بڑی شہادت " واقعہ معراج"کو جھٹلایا جاتا ہے۔۔۔۔۔؟ٹائم مشین اور مستقبل میں سفر کے قصے تو سب کی زبان پر ہیں اور ان ایجادات کے ظہور کا انتظار بھی کیا جاتا ہے لیکن اسی روشنی کی رفتار سے براق پر سفر کرنے والے اور سات آسمانوں کی شہادت لانے والےپر یقین نہیں کیا جاتا ۔۔۔۔۔؟
فتح اور برتری کے جنون میں ایٹم بم بنانے والوں کو تو مہذب کہا جاتا ہے اور اپنے گھر کی حفاظت کے لئے پتھر اٹھانے والوں کو دہشت گرد کا رتبہ دے دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔یہ۔۔۔۔۔۔۔ اور ایسے بہت سے دوسرے سوال ہیں جن کا جواب میں اپنی ہی اس نئی نسل سے چاہتا ہوں۔۔۔۔

از ناول خدا اور محبت۔۔۔۔ رائٹر ہاشم ندیم
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ تم کہاں سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر رہی ہو اور بغیر پڑھے ہی نقل کر رہی ہو۔ مثلاً ایسے لکھتے ہیں۔ نالائق شاگرد، نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے، وہ تمہارے پاس لگتا ہے کہ ہے ہی نہیں۔

آئندہ مجھے ایسی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔ اور ہاں جہاں سے نقل کیا ہے، وہاں بھی اس کو ٹھیک کرو۔
اے لو بھلا ، لالہ ، میرا تو ٹھیک ہے اب خوامخوہ تو نا ڈانٹیں مجھے :nailbiting:
 

مہ جبین

محفلین
یہ سحر جو کبھی فردا ہے، کبھی ہے امروز
نہیں معلوم کہ ہوتی ہے کہاں سے پیدا
وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود
ہوتی ہے بندہء مومن کی اذاں سے پیدا

شاعر مشرق کی آواز میں تمام مسلمین کے نام ایک پیغام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
"کوئی ملک صرف اس صورت میں غلام بنایا جا سکتا ہے جب وہاں رہنے والے حملہ آوروں کا ساتھ دیں ۔"

(خیال : حکیم لقمان)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
:goodluck: کوئی تیرا دل دُکھائے تو ناراض مت ہونا کیونکہ یہ قانون قدرت ہے کہ جس درخت کے پاس زیادہ میٹھا پھل ہوتا ہے، اسے لوگ زیادہ پتھر مارتے ہیں۔
:goodluck: دوست کی کوئی بات بری لگے تو خاموش ہو جاؤ۔ اگر وہ دوست ہے تو سمجھ جائے گا اور اگر نہ سمجھے تو تم سمجھ لینا کہ وہ تمہارا دوست نہیں۔
 

نیلم

محفلین
.Surah At-Taghabun #4 .
وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتاہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور الله ہی سینوں کے بھید جانتا ہے
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان کو خاموشی کی حالت میں دیکھا اور وجہ پوچھی۔ اس نے کہا۔ اے رسول اللہ! آپ کی امت سے سخت رنج اٹھاتا ہوں۔ آپ کی امت کی چھ عادتیں مجھ سے برداشت نہیں ہوتی۔
:rainbow:... جب ملتے ہیں سلام کرتے ہیں۔
:rainbow:... ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں۔
:rainbow:... جب کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو انشاء اللہ کہتے ہیں۔
:rainbow:... استغفار کرتے ہیں۔
:rainbow:... آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنتے ہی درود بھیجتے ہیں۔
:rainbow:... ہر کام کی ابتداء بسم اللہ سے کرتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top