اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
تم میں سے بہترین انسان وہ ہے ، جس سے بھلائی کی امید کی جائے اور اس سے کسی برائی کا اندیشہ نہ ہو۔۔۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سچائی کی مشعل سے فائدہ اٹھاؤ، یہ مت دیکھو کہ مشعل کس کے ہاتھ میں ہے۔۔۔۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
زندگی استاد سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہے ، استاد سبق دے کر امتحان لیتا ہے ، زندگی امتحان لے کر سبق دیتی ہے۔۔۔۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ
بوجھ اٹھانے والے بیل اور گدھے لوگوں کو ستانے والے انسانوں سے بہتر ہیں ۔۔۔۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
دانا اور حکیم آدمی وہ ہے جو کسی چیز پر غرور نہ کرے۔۔۔۔خواجہ فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک بوڑھا آدمی ایک اندھی سڑک پر ٹھوکریں کھاتا جا رہا تھا. جب اس کے گھٹنے زخمی ہو گئے تو اس نے ایک راہ چلتے فقیر سے پوچھا." بابا!میں اس راہ پر کس طرح سے چلوں کہ مزید ٹھوکریں نہ کھاؤں؟"
فقیر نے اسے غور سے دیکھ کر پوچھا."بابا لوکا ! یہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے ؟"
اس نے کہا "پتہ نہیں کیا ہے لیکن میں اسے پکڑے رکھنے پر مجبور ہوں"
فقیر نے کہا "بابا لوکا !یہ ٹارچ ہے. اس کی روشنی تمہیں بتاے گی کہ راستہ کیا ہے اور کیسے چلنا ہے."
"لیکن اس کی تو کوئی روشنی ہی نہیں !" اس آدمی نے کہا.
فقیر نے کہا. "جب تک تم اسکا بٹن نہیں دباؤ گے یہ روشن نہیں ہوگی. اس کا بٹن تم کو خود دبانا ہو گا"
"لیکن میں خود کیسے دباؤں؟"
"اندھیری راہ سے محبت کرنا چھوڑ کر، ٹھوکریں کھانے کی لذت ترک کر کے، جوں جوں تم اس خواہش کو ترک کرتے جاؤ گے تمہارا راستہ روشن ہوتا جائے گا."

از اشفاق احمد ، بابا صاحبا،
 
ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم ٹیچرز اینڈ کلاس میٹس! :)

********** دعا **********
:clover: دنیا میں تیز رفتار چیز کیا ہے؟
----- گولی
----- نہیں
----- آواز
----- نہیں
----- روشنی
----- نہیں
جواب ہے "دعا"
کیونکہ دعا دل سے زبان تک پہنچنے سے پہلے ہی خدا تک پہنچ جاتی ہے۔
:clover: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ "جب تین کیفیت طاری ہو جائیں تو فوراً دعا مانگو۔ اس وقت دعا رد نہیں ہوگی۔
(1) جب جسم خوفِ خدا سے کانپ اٹھے۔
(2) دل میں خوف آ جائے۔
(3) آنکھوں سے آنسو جاری ہوں۔
:clover: ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم: دعا کے سوا کوئی چیز تقدیر کے فیصلے کو رد نہیں کر سکتی۔
:clover: اللہ پاک نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ارشاد فرمایا۔ "اے موسیٰ! مجھ سے اس زبان سے دعا مانگ کہ جس سے تونے گناہ نہ کیا ہو۔"
موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا۔ " اے اللہ! میں وہ زبان کہاں سے لاؤں؟"
اللہ تبارک و تعالیٰ نے جواب میں ارشاد فرمایا۔ " تم اپنے لیے دعا دوسروں سے کرواؤ کیونکہ تم نے ان کی زبان سے کوئی گناہ نہیں کیا۔"
:clover:حضرت علی کرم اللہ وجہ:
----- دعا مانگتے رہا کرو کیونکہ ممکن اور نا ممکن تو صرف ہماری سوچ میں ہیں۔ اللہ جل جلا لہ کے لیے تو کچھ بھی نا ممکن نہیں۔
----- جب دعا اور کوشش سے بات نہ بنے تو فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو۔ اللہ جل جلا لہ اپنے بندوں کے بارے میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
:clover:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے بیٹے ابراہیم کی وفات پر آپ بہت غمگین تھے۔ بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ نے ہر نبی کو یہ درجہ عطا کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کوئی ایک دعا مانگ سکتا ہے جو فوراً قبول ہو جائے گی اور آپ اپنے بیٹے کی دوبارہ زندگی کی دعا کیوں نہیں مانگ لیتے۔ اللہ قبول کرنے والا ہے۔"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " وہ دعا میں نے آخرت میں اپنی امت کے لیے سنبھال رکھی ہے۔" (سبحان اللہ)
اور آخر میں دعا
"اے اللہ! آج میں تجھ سے سب کے لیے مانگتا ہوں کامل ایمان، سچا یقین، کشادہ رزق، عاجزی اور پیار کرنے والا دل، تیرا ذکر کرنے والی زبان، حلال اور پاک روزی، سچے دل سے موت سے پہلے کی توبہ، موت کے وقت کلمہ پڑھنے کی آسانی، مرنے کے بعد مغفرت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت، سفارش اور رحمت، حساب کتاب کے وقت معافی اور اس دعا کو پڑھنے والے اور ان کے گھر والوں کی بخشش۔" (آمین)
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ ذوالقرنین بھائی۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ایک آدمی نے ایک چھوٹے اور غریب بچے کو اپنی قیمتی اور مہنگی کار کو بڑے اشتیاق سے دیکھتے ہوئے دیکھا۔ اس نے بچے سے کہا کہ کیا تم اس کار کی سواری کرو گی۔ سواری کرنے کے بعد بچے نے کہا کہ بڑا ہی آرام دہ اور خوبصورت کار ہے۔ یہ بہت مہنگی ہوگی۔ کتنے میں خریدا ہے؟
آدمی نے کہا کہ مجھے پتا نہیں کیونکہ اسے میرے بھائی نے مجھے تحفے میں دیا ہے۔
بچے نے کہا اچھا پھر تو وہ آپ کے لیے بہت ہی اچھا ہے۔
آدمی نے کہا۔ مجھے پتا ہے کہ تم کیا سوچ رہے ہو۔ یہی نا کہ کاش میرا بھی ایسا ہی کوئی بھائی ہو۔
بچے نے بڑا ہی خوبصورت جواب دیا۔ نہیں بلکہ میں سوچ رہا ہوں کہ کاش میں آپ کے بھائی جیسا ہوتا۔
(ایک انگریزی مقولے سے ماخوذ)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اپنی زندگی کو سادہ بنانے ہی سے آپ آزادی حاصل کر سکتے ہیں اور آزاد ہو سکتے ہیں. ایسا نہیں ہوگا تو ارد گرد کے لوگ آپ پر جال پھینک کر آپ کو قید کئے رکھیں گے. جن لوگوں نے ابھی تک اپنے مسائل ہی حل نہیں کئے.ان کے ساتھ رابطہ رکھنے سے کیا فائدہ!
ذرا ایک مشکل اور تکلیف دہ مسئلے کو سامنے رکھ کر اس کا مطا لعہ کیجئے مثلا یہ سوچئے کہ دوسرے لوگوں کے خیالات آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں.دوسرے کی بولی یا طعنہ آپ کو عذاب میں ڈال سکتا ہے.اب یہ ایک غلط خیال ہے. دوسروں کا خیال آپ کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ دوسروں کے خیال کے بارے میں آپ کا اپنا خیال آپ کو نقصان پہنچاتا ہے. اپنے آپ کو درست کرنا ہی درستگی ہے.... دوسروں کی بولی اور طعنہ بھلے نقصان دہ ہو لیکن آپ کی ذہنی صحت ہی اس طعنے کو مایی سین عطا کر سکتی ہے . ایک لومڑی خطرناک ہو سکتی ہے لیکن ایک شیر کے لئے نہیں!

از اشفاق احمد ، بابا صاحبا،
 
شمشاد

لائبریرین
کچھ باتیں اسی زبان میں مزہ دیتی ہیں جس میں وہ کہی گئی ہوں۔ بات کو دوسری زبان میں ترجمہ کرنے سے بات تو سمجھ میں آ جائے گی لیکن اس کی خوبصورتی ختم ہو جائے گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
"کام سے جی چرانے ، کام کو ٹالنے اور وقت پر کام پورا نہ کرنے سے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا ۔"

(خیال : شہید حکیم محمد سعید)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپنی زندگی کو سادہ بنانے ہی سے آپ آزادی حاصل کر سکتے ہیں اور آزاد ہو سکتے ہیں. ایسا نہیں ہوگا تو ارد گرد کے لوگ آپ پر جال پھینک کر آپ کو قید کئے رکھیں گے. جن لوگوں نے ابھی تک اپنے مسائل ہی حل نہیں کئے.ان کے ساتھ رابطہ رکھنے سے کیا فائدہ!
ذرا ایک مشکل اور تکلیف دہ مسئلے کو سامنے رکھ کر اس کا مطا لعہ کیجئے مثلا یہ سوچئے کہ دوسرے لوگوں کے خیالات آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں.دوسرے کی بولی یا طعنہ آپ کو عذاب میں ڈال سکتا ہے.اب یہ ایک غلط خیال ہے. دوسروں کا خیال آپ کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ دوسروں کے خیال کے بارے میں آپ کا اپنا خیال آپ کو نقصان پہنچاتا ہے. اپنے آپ کو درست کرنا ہی درستگی ہے.... دوسروں کی بولی اور طعنہ بھلے نقصان دہ ہو لیکن آپ کی ذہنی صحت ہی اس طعنے کو مایی سین عطا کر سکتی ہے . ایک لومڑی خطرناک ہو سکتی ہے لیکن ایک شیر کے لئے نہیں!

از اشفاق احمد ، بابا صاحبا،

بالکل درست ، حقیقت یہی ہے !
بہت عمدہ انتخاب ناعمہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ٹیچرز اینڈ کلاس میٹس! :)

********** دعا **********
:clover: دنیا میں تیز رفتار چیز کیا ہے؟
----- گولی
----- نہیں
----- آواز
----- نہیں
----- روشنی
----- نہیں
جواب ہے "دعا"
کیونکہ دعا دل سے زبان تک پہنچنے سے پہلے ہی خدا تک پہنچ جاتی ہے۔
:clover: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ "جب تین کیفیت طاری ہو جائیں تو فوراً دعا مانگو۔ اس وقت دعا رد نہیں ہوگی۔
(1) جب جسم خوفِ خدا سے کانپ اٹھے۔
(2) دل میں خوف آ جائے۔
(3) آنکھوں سے آنسو جاری ہوں۔
:clover: ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم: دعا کے سوا کوئی چیز تقدیر کے فیصلے کو رد نہیں کر سکتی۔
:clover: اللہ پاک نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ارشاد فرمایا۔ "اے موسیٰ! مجھ سے اس زبان سے دعا مانگ کہ جس سے تونے گناہ نہ کیا ہو۔"
موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا۔ " اے اللہ! میں وہ زبان کہاں سے لاؤں؟"
اللہ تبارک و تعالیٰ نے جواب میں ارشاد فرمایا۔ " تم اپنے لیے دعا دوسروں سے کرواؤ کیونکہ تم نے ان کی زبان سے کوئی گناہ نہیں کیا۔"
:clover:حضرت علی کرم اللہ وجہ:
----- دعا مانگتے رہا کرو کیونکہ ممکن اور نا ممکن تو صرف ہماری سوچ میں ہیں۔ اللہ جل جلا لہ کے لیے تو کچھ بھی نا ممکن نہیں۔
----- جب دعا اور کوشش سے بات نہ بنے تو فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو۔ اللہ جل جلا لہ اپنے بندوں کے بارے میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
:clover:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے بیٹے ابراہیم کی وفات پر آپ بہت غمگین تھے۔ بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ نے ہر نبی کو یہ درجہ عطا کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کوئی ایک دعا مانگ سکتا ہے جو فوراً قبول ہو جائے گی اور آپ اپنے بیٹے کی دوبارہ زندگی کی دعا کیوں نہیں مانگ لیتے۔ اللہ قبول کرنے والا ہے۔"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " وہ دعا میں نے آخرت میں اپنی امت کے لیے سنبھال رکھی ہے۔" (سبحان اللہ)
اور آخر میں دعا
"اے اللہ! آج میں تجھ سے سب کے لیے مانگتا ہوں کامل ایمان، سچا یقین، کشادہ رزق، عاجزی اور پیار کرنے والا دل، تیرا ذکر کرنے والی زبان، حلال اور پاک روزی، سچے دل سے موت سے پہلے کی توبہ، موت کے وقت کلمہ پڑھنے کی آسانی، مرنے کے بعد مغفرت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت، سفارش اور رحمت، حساب کتاب کے وقت معافی اور اس دعا کو پڑھنے والے اور ان کے گھر والوں کی بخشش۔" (آمین)

آمین

اتنی اچھی لگی ذوالقرنین بھائی آپ کی محنت ، خوش رہیے ہمیشہ !
 
یوسف-2

محفلین
گفتگو ایک ایسا عمل ہے
جس کی وجہ سے انسان
لوگوں کے دل میں اتر جاتا ہے
یا
یا لوگوں کے دل سے اتر جاتا ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گفتگو ایک ایسا عمل ہے
جس کی وجہ سے انسان
لوگوں کے دل میں اتر جاتا ہے
یا
یا لوگوں کے دل سے اتر جاتا ہے

اتنا اچھا انتخاب شیئر کیا آپ نے یوسف ثانی صاحب ۔

اور استاد جی ابھی کلاس سے باہر ہیں ناں آپ جلدی سے ایک لفظ کی املاء درست کر لیں ۔ استاد جی بہت سخت ہیں اسکول کے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top