اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ذوالقرنین

لائبریرین
ایک ملحد خدا کے وجود سے سخت انکاری تھا۔ حتیٰ کہ اس نے اپنے بیٹھک (مہمان خانے) میں بڑے بڑے جلی حروف میں لکھوا رکھا تھا۔ "GOD IS NO WHERE" یعنی " خدا کہیں نہیں ہے۔"
ایک بار ایسا ہوا کہ ملحد نہایت سخت بیمار ہوا۔ بچنے کی امید نہ رہی۔ اس کا ایک دوست اس سے عیادت کرنے آیا۔جس کے ساتھ اس کا چھوٹا بچہ بھی تھا۔ دونوں دوست بیٹھے ہوئے تھے۔ بچہ اپنی عادت کے مطابق ادھر ادھر گھوم گھام کے اپنا وقت گزار رہا تھا۔ ناگہا اس کی نظر اس عبارت پر پڑا اور اس نے کچھ اس طریقے سے نہایت معصوصیت سے بلند آواز میں پڑھا۔ "GOD IS NOW HERE" یعنی " خدا اب یہی ہیں۔"
ملحد بچے کے اس طرح معمولی ردوبدل سے پڑھے گئے جملے سے اس قدر متاثر ہوا کہ فوراً ادھر ہی سچے دل سے توبہ کرکے تائب ہوا۔ اور خدا نے بھی اسے چند ہی دنوں میں صحت یاب کر دیا۔
(ماخوذ: مخزن اخلاق)​
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی علم ہے کہ اس نے مذاق میں لکھا ہے۔
اسی دھاگے کا مراسلہ نمبر 811، 813، 818 اور 820 پڑھ لو۔
 
تبسم

محفلین
1۔ سب سے اچھا مشورہ وہ ہو تا ہے جو دیا نہ جائے بلکہ لیا جائے
2۔ہمیں خود کو درخت کے پتے کی طرح سمجھنا چاہیے یہ درخت نوع انسان ہیں اور ہم دوسرے انسانوں کے بغر نہیں رہے سکتے
 
مہ جبین

محفلین
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جس سے دوسرے لوگوں کو فائدہ ہو
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے
حضرت امام غزالی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھ لینا سب سے بڑی جہالت ہے
اللہ ہر پرندے کو رزق دیتا ہے مگر اس کے گھونسلے میں نہیں ڈالتا۔۔۔۔افلاطون
کوئی ملک صرف اس صورت میں غلام بنایا جاسکتا ہے جب وہاں کے رہنے والے حملہ آوروں کا ساتھ دیں۔۔۔۔حکیم لقمان
 
جزاکہ اللہ خیر۔۔۔:!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top