********** سنہری باتیں **********
انسان اپنی توہین معاف کر سکتا ہے، پر بھول نہیں سکتا۔
جس سے محبت کی جائے، اس سے مقابلہ نہیں کیا جاتا۔
کبھی نا گرنا کمال نہیں بلکہ گر کر سنبھل جانا کمال ہے۔
کسی کو پا لینا محبت نہیں بلکہ دل میں جگہ بنا لینا محبت ہے۔
گلاب کا کوئی بھی نام رکھ لیا جائے، مگر پہچانا اپنی "خوشبو" سے ہی جاتا ہے۔
ہاتھوں کی لکیروں پر کبھی بھی یقین مت کرنا کیونکہ تقدیر تو ان کی بھی ہوتی ہے جن کے ہاتھ نہیں ہوتے۔
ایک چھوٹا سا فرق ہوتا ہے یادوں اور وعدوں میں۔ وعدے ہم توڑ دیتے ہیں اور یادیں ہمیں توڑ دیتی ہیں۔ اس لیے احتیاط لازم ہے۔