مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں میں نبھا رہا ہوں (اگر ذرا سی بھی چیں پیں کی تو۔۔۔۔۔۔آہو)
خوش آمدید ماوراء۔۔۔
تمہیں یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔ بس تھوڑا سا ہوم ورک کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد جو مرضی کرو بچپن کی طرح تمہیں سکول زبردستی نہیں بھیجا جائے گا بلکہ تم یہاں خوشی خوشی آؤ گی میری طرح۔۔
ضرور اور آپ بھی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
جب حج پر آئیں تو مطلع کیجیئے گا، ہو سکتا ہے حاجیوں کی خاطر خدمت کر سکیں۔
یہ نئی طالبہ نہیں ہے۔ بہت پرانی ہے۔ پرانے اسکول سے بھاگی ہوئی ہے۔ اب پھر آئی ہے۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ میں ضرور ان کو آپ کا نمبر دیتی۔ لیکن میرے ابو کی طبیعت کچھ الگ قسم کی ہے۔ وہ سعودی عرب میں موجود رشتے داروں کو بھی نہیں بتا رہے کہ اگر بتا دیا تو سب تکلفات میں نہ پڑ جائیں۔ اور وہ کسی کو تکلیف دینا نہیں چاہتے۔بالکل دے دو میرا نمبر۔
اور خدمت یہ کہ زیارتیں کروا دی جائیں اور جاتے ہوئے کچھ تحفے تحائف نذر کر دیئے جائیں اور کیا۔ اب ان کو گھر پر بلا کر تو نہیں رکھ سکتے۔ ویسے بھی جو حاجی صاحبان یہاں آتے ہیں ان کے پاس گنے چنے دن ہوتے ہیں اور چونکہ وہ دور دراز کے ملکوں سے آئے ہوتے ہیں تو ان کو یہ لالچ ہوتا ہے کہ جتنا بھی وقت حرم شریف میں گزار سکتے ہیں گزار لیں، وہ نہیں چاہتے کہ حرم شریف کے علاوہ ادھر ادھر بازاروں میں گھوم پھر کر یا کسی عزیز کے گھر جا کر وقت ضائع کریں۔
تمہیں کوئی خاص چیز چاہیے تو بتا دو۔
چلیں ایک سوال: زمین کا وزن یعنی mass کیا ہے؟ حساب لگا کر بتائیں نہ کہ گوگل کر کے۔