اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
سارا، حج سے شاید پہلے ہی ہمارا پروگرام پاکستان جانے کا ہے۔ پاکستان جاتے ہوئے عمرہ ہی کر سکیں گے۔ ابھی ویسے کچھ پتہ نہیں، اگر پروگرام لیٹ ہو گیا تو حج بھی ہو سکتا ہے۔ (اگر ابو نے کروا دیا تو۔۔۔ابو کو رش سے الجھن ہے، اس لیے عمرے کا ہی ابھی مانے ہیں۔) اگر بنا تو انشاءاللہ ضرور بتاؤں گی۔


یہ تو بھول ہی جاؤ کہ حج بھی ہو اور رش کے بغیر کرنے کا موقع ملے۔۔۔ عمرے میں بھی اچھی خاصی رش ہوتی ہے۔۔۔ہم بھی پاکستان سے ہی جائیں گے انشا اللہ۔۔۔یہاں سے تو صرف 10 سے 15 دن دیتے ہیں۔۔۔ اور پیسے ڈبل۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
حج پر تو ظاہر ہے بہت رش ہوتا ہے۔ عمرہ ادا کرنے کے لیے محرم کے بعد صفر اور اس کے بعد کا وقت بہت اچھا ہوتا ہے کہ رش بالکل نہیں ہوتا، لیکن یہ دیکھ لیں کہ اس وقت یہاں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ ہوں، یعنی کہ جون، جولائی، اگست کہ ان دنوں میں بھی عمرہ ادا کرنے والوں کا بہت رش ہوتا ہے۔
 

سارا

محفلین
کوشش تو ہو گی کہ اگلے سال حج ہی کر سکیں لیکن اگر نہ ہو سکا تو پھر رمضان میں عمرہ کریں گے انشا اللہ۔۔۔ اس کے علاوہ پاکستان جانے کا جب بھی ارادہ بنا سعودی ائیر لائن سے جائیں گے اور جاتے وقت عمرہ کر کے جائیں گے انشا اللہ۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
یہ تو بھول ہی جاؤ کہ حج بھی ہو اور رش کے بغیر کرنے کا موقع ملے۔۔۔ عمرے میں بھی اچھی خاصی رش ہوتی ہے۔۔۔ہم بھی پاکستان سے ہی جائیں گے انشا اللہ۔۔۔یہاں سے تو صرف 10 سے 15 دن دیتے ہیں۔۔۔ اور پیسے ڈبل۔۔:rolleyes:
بس اسی رش کی وجہ سے کام خراب ہو جاتا ہے۔ اور ہم پاکستان سے نہیں بلکہ جب یہاں سے پاکستان جائیں گے تو سعودی عرب سے ہوتے ہوئے یعنی عمرہ کرتے ہوئے پاکستان جائیں گے۔ ابھی یہ صرف پروگرام بنا ہے۔ کوئی پتہ نہیں۔۔بعد میں کیا ہوتا ہے۔:grin:
 

تیشہ

محفلین
:grin: بیچ میں شمشاد ص ، ۔۔ اور دائیں بائیں زکریا اور چھوٹے بھیا سرخ ۔ ۔۔ ایسے نظر آرہا ہے موت کے فرشتے ہوں جیسے۔ ۔ ۔یا کسی درمیان والے کو پھانسی پر لئیے جانے کو تیار ، ۔۔ ۔

سرخ سرخ ۔ ۔۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی تو یہاں نہیں ہیں، زیک اور میرے بیچ ماوراء البتہ ہے۔

اور یہ آپ کیسے بھول پڑیں اسکول میں؟
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء ۔۔ سارا تم دونوں حج پر جاؤ تو میرے لئے بہت بہت ساری دعائیں کرنا کہ مجھے بھی حج کی سعادت نصیب ہو ۔۔

سر جی میری بھی‌حاضری لگا دیں آج بنا ہوم ورک کے ۔۔ :( وہ کیا ہے کہ ڈاکٹر نے مجھے ہوم ورک کرنے سے منع کیا ہوا ہے ۔۔:grin:
 

حسن علوی

محفلین
دھیان رکھنا۔میں بہت لائق بچی ہوں، کہیں میں ہی نا تمھاری جگہ لے لوں۔;)

جی جی ضرور اور چاہیئے کیا میں تو پہلے ہی کہتا ہوں کہ اس سعادت کا کسی اور کو بھی فائدہ ہونا چاہیئے:)
شکریہ سارا۔

ایک بار پھر سکول میں داخل ہو کر مجھے بھی خوشی ہو رہی ہے۔ میں نے تو کلاس میں گپیں ہی مارنی ہیں۔ خوشی خوشی آؤں گی، گپیں ماریں اور گھر۔۔:grin:

لائق اسٹوڈنٹس کلاس میں گپیں ماریں اور گھر کی راہ لیں:eek:
بات کچھ ہضم نہیں ہوئی:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پھر یہاں گپیں لگانا شروع ہو گئی ہیں۔ ان لڑکیوں کو اور کوئی کام ہی نہیں آتا۔ کیا بنے گا ان کا سسرال جا کر۔ +سرپیٹ+
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ شمشاد بھائی لڑکیوں کی تو خیر ہے ۔۔ یہ سوچیں کہ سسرال والوں کا کیا بنے گا ۔۔۔:tounge: ;)

ماوراء ڈاکٹر نے کہا تھا جب طبیعت کچھ بہتر ہو تو اسکول ( محفل ) چلی جانا ۔۔ ;)

شمشاد بھائی 2 دن سے گپیں بالکل بھی نہیں ماری تھی سچی سے ۔۔ :( اور کل ہوم ورک بھی کر کے آجاؤں گی اگر ٹھیک رہی‌ تو ۔۔:cool:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top