اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہاں ٹھیک ھے ویسے ورڈ اچھا ھے، مطلب دیکھ کر ضرور بتایئے گا۔
اور یہ اپنے سے ہی مطلب نہ نکالا کریں چیزوں کے، بری بات;):)

مُوانست کا لفظ عربی سے اردو میں آیا ہے، مؤنث کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کا مطلب باہمی اُنس، دوستی، محبت ہے۔

آپ نے ماوراء کو کیا سمجھا ہوا ہے؟ ایسے ہی تو ہم نے اس کو استانی نہیں رکھ لیا۔
 
حسن علوی

محفلین

جی بہت شکریہ شمشاد بھائی اور ہماری اتنی مجال کہاں کہ آپی کے کیلیبر کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کریں۔ انکی لیاقت پر ہمیں کوئی شک نہیں;)
 
ماوراء

محفلین
ہاں ٹھیک ھے ویسے ورڈ اچھا ھے، مطلب دیکھ کر ضرور بتایئے گا۔
اور یہ اپنے سے ہی مطلب نہ نکالا کریں چیزوں کے، بری بات;):)
اپنے سے مطلب کہاں نکالا ہے۔۔۔لفظ سے صاف یہی لگ رہا تھا۔

مُوانست کا لفظ عربی سے اردو میں آیا ہے، مؤنث کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کا مطلب باہمی اُنس، دوستی، محبت ہے۔

آپ نے ماوراء کو کیا سمجھا ہوا ہے؟ ایسے ہی تو ہم نے اس کو استانی نہیں رکھ لیا۔
شکر ہے عزت رہ گئی۔ بہت شکریہ شمشاد بھائی۔
استانی مجھے رک لیا۔۔؟:eek: نہیں نہیں۔۔۔آجکل تو مجھے اپنی ہوش نہیں۔۔۔ابھی کچھ دن ٹھہر جائیں۔۔میں فارغ ہو جاؤں۔

[/QUOTE]
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

سر جی آج ایک کتاب (شکر توبہ اور ہم)میں کچھ اشعار پڑھے تھے بہت پسند آئے وہی میرا ہوم ورک سمجھ لیں۔۔۔

کرے غیر گر بت کی پوجا تو کافر
جو ٹھہرائے بیٹا خدا کا تو کافر
کہے آگ کو اپنا قبلہ تو کافر
کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر

مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں
پرستش کریں شوق سے جس کی چاہیں

نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں
اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں
مزاروں پہ دن رات نذریں چڑھائیں
شہیدوں سے جا جا کر مانگیں دعائیں

نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے
نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے
(مولانا حالی رحمتہ اللہ علیہ)
 
سارا

محفلین
سر جی آنے والے ہفتے میں کچھ چھٹیاں چاہیے۔۔3 دعوتیں ہیں اور دونوں بھائیوں کی چھٹیاں ہیں تو آنا تھوڑا مشکل ہے ۔۔۔البتہ اگر کہیں تو ہوم ورک کے بغیر روزانہ حاضری لگانے آ سکتی ہوں۔۔۔:rolleyes: ;)
 
شمشاد

لائبریرین
سارا ہمارے سادہ لوح لوگوں کی یہی بدقسمتی ہے۔

پاکستان کی زیادہ آبادی دیہاتوں میں بستی ہے اور دیہاتوں کا زیادہ تر طبقہ کسان پیشہ ہوتا ہے۔
دیہات میں جو وہاں کے مقامی مولوی نے کہہ دیا بس وہی ایمان ہے۔ نہ کسی نے خود سے پڑھنا ہے نہ تحقیق کرنی ہے۔
 
منظور ہے بغیر ہوم ورک کے آ جائیں، بس دعوت سے آتے ہوئے کچھ سوکھا سوکھا مال اپنے پرس میں ڈال کر لے آئیں، یہی آپ کا ہوم ورک ہے۔ ;)
 
بالکل سہی کہا آپ نے۔۔میرا تعلق بھی ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے وہاں اگر ہم کسی سے کچھ کہیں تو بات مانی نہیں جاتی۔۔البتہ نئی نسل اب دین کی طرف راغب ہو رہی ہے الحمد للہ۔۔۔کچھ دن پہلے کی بات ہے یہاں ہی میرا اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانا ہوا۔۔وہاں ان کے ٹی پر قوالی آ رہی تھی مجھے اس میں غلط الفاظ سنائی دئیے تو میں نے استغفراللہ کہا۔۔۔تو وہ آنٹی کہتی ہیں کہ تم ایسے کیوں کہہ رہی ہو۔۔میں نے کہا کہ اس نے غلط کہا اس لیے۔۔تو وہ کہتی ہیں تم ایسے کیوں کہتی ہو یہ تو اللہ اور محمد ص کی تعریف ہو رہی ہے میں نے کہا تالیوں اور ڈھول کے ساتھ ؟ زیادہ لوگ تو بس اللہ اور نبی ص کا نام سن لیں تو اس بات کو سچ مان لیتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ دوسرا بندہ کہہ کیا رہا ہیں۔۔۔اللہ ہم سب کو صراطِ مستقیم پر چلنے کو توفیق دے آمین۔۔۔
 
سارا

محفلین
منظور ہے بغیر ہوم ورک کے آ جائیں، بس دعوت سے آتے ہوئے کچھ سوکھا سوکھا مال اپنے پرس میں ڈال کر لے آئیں، یہی آپ کا ہوم ورک ہے۔ ;)

lol...بھائی میرا پرس بہت چھوٹا ہے جس میں میرے اپنے مال کے علاوہ بھابھی اور ممانی اپنے میک اپ کا سامان رکھ کر بھی لے جاتی ہیں کہ اب ہم کیا اپنا پرس لے کر جائیں۔۔ تمہیں تو لازمی لے کر جانا ہی ہوتا ہے ہمارا میک اپ بھی ساتھ رکھ لو :rolleyes:
البتہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ ہماری طرف یہ رواج ہے کہ جدھر بھی دعوت پر جاؤ ساتھ سب کھانے کا سامان پیک کر کے بھی دیتے ہیں سب کو۔۔۔وہ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ اس دن اور اس سے اگلے دن ہمیں کچھ پکانے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اگر میں آپکو یہ بتاؤں کہ تالی بجانا شیطانی کام ہے تو کوئی بھی ماننے کو تیار نہ ہوگا۔ جیسے کسی اسکول، کالج یا کسی اور جگہ کسی مقابلے میں کسی طالبعلم کو یا کسی ایسے فرد کو جس نے کوئی انعام جیتا ہو، اس کا اسٹیج سے اعلان ہوتا ہے تو سب حاضرین جوش و خروش سے تالیاں بجاتے ہیں، تو یہ شیطانی کام ہے۔ اس کی جگہ ماشاء اللہ کہنا چاہیے یا مبارک باد دینی چاہیے۔
 
بس ٹھیک ہے وہ پیک شدہ مال لیکر اسکول آ جایا کریں، ہوم ورک بیشک نہ کریں۔
 
میں تو مان لوں گی۔۔پہلے تو مجھے بھی علم نہیں تھا لیکن کچھ عرصہ پہلے ہمیں بتایا گیا تھا اور تالی بجانے سے منع کیا گیا تھا۔۔اس کی جگہ سبحان اللہ' اللہ اکبر 'ماشا اللہ کہنے کو کہا گیا تھا۔۔تو ابھی اسی پر عمل کرتے ہیں۔۔۔
 
lol..:grin: اوکے۔۔

ویسے جلد ہی ہمارے گھر بھی دعوت ہونے والی ہے پھر میری باری ہوئے گی کچن میں کام کرنے کی۔۔۔:( اگر کوئی مدد کرنے آنا چاہے تو موسٹ ویلکم۔۔۔;)
 
زیک

مسافر
میں تو مان لوں گی۔۔پہلے تو مجھے بھی علم نہیں تھا لیکن کچھ عرصہ پہلے ہمیں بتایا گیا تھا اور تالی بجانے سے منع کیا گیا تھا۔۔اس کی جگہ سبحان اللہ' اللہ اکبر 'ماشا اللہ کہنے کو کہا گیا تھا۔۔تو ابھی اسی پر عمل کرتے ہیں۔۔۔

mysmilie_33.gif
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو کھانے میں مدد کر سکتا ہوں اور بس، کہیے تو دو چار اور کو بھی ساتھ لے آؤں اسی قسم کی مدد کے لیے۔
 
سارا

محفلین
کوئی فرق نہیں پڑتا جتنے مرضی لے آئیں۔۔۔اگر دعوت میں 20 سے 30 بندے بھی زائد آ جائیں تب بھی انشا اللہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم کو بہت زیادہ بنانا پڑتا ہے آخر ساتھ پیک کر کے بھی تو دینا پڑتا ہے نا ۔۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top