اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔


''کمزور لمحے ہر انسان پر آتے ہیں اگر ہم ان کمزور لمحوں کی گرفت سے نکل جائیں تو انسانیت کی معراج کو چھو لیتے ہیں۔۔۔''

''دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں۔۔''

''جب دعا سے بھی کام نہ بنے تو فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو اللہ تعالٰی اپنے بندوں کے بارے میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔۔۔''

''
 

ماوراء

محفلین
جن جن طلبہ نے ہوم ورک نہیں کیا وہ بینچ پر کھڑے ہو جائیں۔
ہیڈ ماسڑ صاحب، کچھ تو خیال کریں یہ جماعتِ بالغاں ہے۔ میں تو کبھی چھوٹے ہوتے بینچ پر نہیں کھڑی ہوئی تھی اور اب آپ کھڑا ہونے کو کہہ رہے ہیں۔:confused:

چلیں، ابھی ہوم ورک کرتی ہوں۔ معاف کر دیں۔ ادھر امی بھی کلاس رہی ہیں تو سمجھ نہیں آتا کہ کون سا ہوم ورک کروں۔:(
 

ماوراء

محفلین
تین دن کا ہوم ورک۔۔۔!!

- تو زمانہ گردش سے پریشان ہو کر نہ بیٹھ کیونکہ صبر اگرچہ تلخ ہے مگر اس کا پھل ضرور میٹھا ہے۔

- جو شخص خیانت نہیں کرتا، اس کا ہاتھ حساب کے وقت نہیں کانپتا۔

- جو شخص گرے ہوئے (عاجز) لوگوں پر رحم نہیں کھاتا وہ نہیں ڈرتا کہ اگر وہ خود گر پڑے گا تو کوئی اس آدمی کا مددگار نہ ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمہاری امی تمہاری کلاس اس لیے لے رہی تھیں کہ رپورٹ سکول سے ہی گئی تھی۔ ہاہاہا۔
اب اچھےبچوں کی طرح روزانہ ہوم ورک کرنا۔ شاباش۔
 

سارا

محفلین
جی میری امی بھی یہی کہتی ہیں کہ میں انہیں شکایت کا موقع ہی نہیں دیتی۔۔:grin:(یہ اور بات کہ کبھی کھبار یونہی میری باتوں میں نقص نکالتی رہتی ہیں):rolleyes:
انشا اللہ آگے بھی آپ کو کوئی شکایت نہیں ملے گی۔۔۔کیونکہ میں بہت سمجھدار ہوں ;)
 

سارہ خان

محفلین
حق تعالی شانہ ارشاد فرماتے ہیں

اے فرزندآدم

٭روزی کا غم نہ کھا اس وقت تک جب تک میرا خزانہ بھرا ہوا ہے اور میرا خزانہ کبھی خالی نہیں ہوگا
٭ظالم بادشاہ اور امیر کبیر سے مت ڈر جب تک میری سلطنت ہے اور وہ ہمیشہ کے لئے ہے
٭کسی سے محبت مت کر اور کسی سے کچھ مت مانگ جب تک تو مجھے پائے اور مجھے جب تک چاہے گا، پائے گا
٭میں نے سب چیزیں تیرے لئے بنائ ہیں اور تجھے اپنے لئے پس تو اپنے آپ کو دوسروں کے دروازے پر رسوا مت کر
٭جس طرح میں تجھ سے کل کا عمل نہیں چاہتا ،اسی طح تو بھی مجھ سے کل کی روزی مت مانگ
٭جب میں سات آسمان عرش و کرسی اور سات زمینوں کے پیدا کرنے سے عاجز نہیں ہوا، اسی طرح تیرے پیدا کرنے اور روزی دینے سے عاجز نہیں ہوں گا
٭جس طرح میں تیری روزی فراموش نہیں کرتا، اسی طرح تو بھی میری عبادت مت چھوڑ اور میرے حکم کے خلاف مت کر
٭جس قدر میں نے تیری قسمت میں رکھ دیا ہے اس پر راضی رہ اور نفس و شیطان کی خواہشوں سے دل کو مت بہلا
٭میں تیرا دوست ہوں تو بھی میرا دوست بنا رہ اور میری محبت اور عشق کے غم سے خالی نہ ہو
٭میرے غصہ سے بے باک مت ہو جب تک تو پل صراط سے گزر کر بہشت میں داخل نہ ہو جائے
٭تو مجھ پراپنے نفس کی مصلحت کے باعث غصہ ہوتا ہے اور اپنے نفس پر میری رضامندی کے لئے غصہ نہیں ہوتا
٭اگر تو میری تقسیم پر راضی ہو جائےتو، تواپنے آپ کو میرے عذاب سے چھڑا لےگا اور اگر تو اس پر راضی نہ ہوا تو نفس کو تجھ پر مقرر کر دوں گا، تاکہ تیرا نفس جانوروں کی طرح تجھے جنگلوں میں ڈوراتا پھرے مجھے قسم ہے اپنی عزت کی کہ تجھے کچھ حاصل نہ ہوگا مگر اسی قدر جو میں نے تیرے لئے مقرر کیا ہے
 

حسن علوی

محفلین
حضرت ابو ہریرہ:abt: سے روایت ھے کہ وسول اللہ:pbuh: نے فرمایا "جو شخص خدا اور آخرت کے دن پہ یقین رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی عزت کرنی چاہیئے اور جو شخص خدا اور آخرت کے دن پہ یقین رکھتا ہو اسے اپنے رشتہ داروں سے نیک سلوک کرنا چاہیئے اور جو شخص خدا اور آخرت کے دن پہ یقین رکھتا ہو یا تو اسے بھلی بات کہنی چاہیئے یا پھر وہ خاموش رہے" (بخاری و مسلم)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top