اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
اچھا جی پہلا بہانہ ہی ماسٹر جی سے شروع کیا، کوئی چھٹی نہیں ملے گی۔
ہائے اتنے ظالم ماسٹر۔۔۔۔چھٹی دے دیں ماسٹر جی۔۔۔ورنہ میں نے خود ہی چھٹی لے لینی ہے۔
اور سچی سے کوئی بہانہ نہیں ہے، کل تک مجھے ایک پراجیکٹ مکمل کرنا ہے۔ صبح صبح دینا ہے۔ اور میں نے ابھی تک مکمل نہیں کیا۔:confused:

آج کا ہوم ورک بھی کل ہی کروں گی۔۔:bye:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اتنے زیادہ بہانے اور باتیں کرنے کی بجائے اگر ہوم ورک کر لیتیں تو کتنا اچھا ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بس ٹھیک ہے زیک، ٹرکی پکا کر تھوڑی دیر کے لیے اسکول آ جائیں، حاضری لگائیں اور واپس جا کر کھا لیں۔
 

سارا

محفلین
گُڈ۔۔۔سب پر ایسے ہی سختی کیا کریں۔۔۔سب کو ایسے ہی چھٹیاں کرنے کی عادت پڑھ گئی ہے۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میرا آج کا ہوم ورک۔۔

''بہت سے نقصانات انسان کو اس وجہ سے پہنچتے ہیں کہ وہ کہیں سے مشورہ نہیں لیتا۔۔''

''دشمن کی بات سے رنجیدہ نہیں ہونا چاہیے۔۔اگر سچ ہے تو قابلِ مشکوری ہے اگر جھوٹ ہے تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہے ۔۔۔''

''آدمی کو صرف باتوں سے ہی مت پرکھو بلکہ زیادہ تر اس کے اعمال و خواہشات سے اس کی انسانیت کا اندازہ لگاؤ۔۔۔''

''موسموں سے لطف اندوز ہونا چھوڑ دو۔۔موسموں کے بنانے والے کو پہچانو۔۔''
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام سارا،

ماسٹر جی، آج سارا نے میری ہوم ورک کرنے میں مدد کی ہے۔ امید ہے درگزر کریں گے۔:p

''آدمی کو صرف باتوں سے ہی مت پرکھو بلکہ زیادہ تر اس کے اعمال و خواہشات سے اس کی انسانیت کا اندازہ لگاؤ۔۔۔'':p


--------------------------------------------

اور میرے لیے ذرا اجتماعی دعا کروانا۔۔۔کہ کل میرا کام بہت بہت اچھا ہو جائے۔ آمین۔
 

سارا

محفلین
جی ماوراء میرا آدھا ہوم ورک تم رکھ لو۔۔۔جب بھی ضرورت ہو بغیر پوچھے لے لیا کرو کسی کو کیا پتا چلنا ہے ;)

اللہ کرئے کہ کل تمہارا کام بہت اچھا ہو جائے آمین۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی میں ادھر لکھ کر ہی آیا ہوں کہ "خود کچھ نہ کرنا۔۔۔۔

نقل خوری کی اجازت نہیں ہے اسکول میں۔
 

سارا

محفلین
جی یہ بھی صحیح کہا آپ نے۔۔۔ایسا کرتے ہیں جیسے ہم ماوراء کو لائے ہیں آپ کچھ اور کو بھی اس طرف لے آئیں تا کہ تعداد میں کچھ اضافہ ہو سکے۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
ابھی تو میری آنکھیں بھی پوری طرح نہیں کھلیں ہیں۔۔میں میچ کا سکور دیکھنے آئی تھی۔۔انتظار کرو بعد میں آ کر ہوم ورک کروں گی انشا اللہ۔۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
یہ لیں حاضری لگا دیں میری جلدی سے اچھا، میں نے اسائنمنٹ کرنی ھے آج اسلیئے آج کا ہوم ورک وہ کیا ھے کہ ہاں جی ۔۔۔۔۔۔نہیں کیا۔
کل کر لوں گا ماسٹر صاحب پلیز :(
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، میرا بھی کل آفس کا کام تھا، اور میں مصروف تھی، لیکن آپ نے مجھے چھٹی نہیں دی تھی۔۔؟؟؟ کل مجھے بھی حسن کی طرح ٹینشن ہوئی ہوئی تھی۔ :confused:

سارا، میں فارغ ہو گئی ہوں۔۔اس لیے آج ہوم ورک خود کر لیتی ہوں، پھر کسی دن تم سے نقل کروں گی۔:grin:

---------------------------------------------------------------------------

-:::- صدق یہ ہے کہ دل باتیں کرے۔ یعنی بات کہے جو دل میں ہو۔

-:::- جس کسی مقام سے آزادی رخصت ہونے لگتی ہے تو وہ دفعتہً نہیں جاتی بلکہ سب خوبیوں کے چلے جانے کے بعد آخر میں کوچ کرتی ہے، یعنی رعایا کو حاکم بھی ویسے ہی ملتے ہیں، جسکی وہ مستحق ہوتی ہے۔

ابوالحسن خرفانی


 

شمشاد

لائبریرین
تم نے بہانے بنا بنا کر اپنی، وہ کیا کہتے ہیں اردو میں، جس کو انگریزی میں ریپوٹیشن کہتے ہیں، خود خراب کی ہوئی ہے۔ آئیندہ سے توبہ کر لو دونوں کانوں کو ہاتھ لگا کر کہ بہانہ نہیں بناؤ گی۔ اور اچھے بچوں کی طرح روزانہ ہوم ورک کیا کرو گی۔
 

ماوراء

محفلین
اتنے سخت ماسٹر۔۔؟؟۔:dontknow: ماسٹر جی۔۔۔ہوم ورک تو میں نے سکول کے زمانے میں بھی کبھی نہیں کیا تھا۔ لگتا ہے اب آپ ساری کمی پوری کروائیں گے۔ لیکن ایک ، دو دن کے علاوہ تو میں نے سارا ہوم ورک کیا ہے۔۔؟:leaving:

کہاں ہو سارا۔۔۔ذرا آنا۔۔میری ہاں میں ہاں تو ملانا۔;)


اوکے ماسٹر جی۔۔میں روز ہوم ورک کیا کروں گی۔ لیکن ابھی میں چلوں۔۔۔ایک دو کام یاد آ گئے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top