اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
آج تو میں نے بھی ہوم ورک نہیں کیا۔۔۔گھر میں ہی نہیں تھی۔۔۔صبح سے گئے ہوئے تھے ابھی ہی آئے ہیں۔۔۔:rolleyes:

ماسٹر جی ابھی یہ نئی شاگرد ہیں تھوڑی رعایت کر دیں ایسا نہ ہو یہ پھر بھاگ جائیں۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
جی جی ضرور۔۔۔میں بہت تھکی ہوئی ہوں آج۔۔ اس لیے آج ہوم ورک کی چھٹی ہے۔۔۔:rolleyes:

ماسٹر جی تو رات کو بھی سکول میں ہی ہوتے ہیں۔۔لگتا ہے انہیں نیند نہیں آتی۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کروں اسکول کی ذمہ داریاں ہی اتنی ہیں لیکن طالبعلم اتنے نالائق ہیں کہ کیا کہوں، نت نئے بہانے، کھانے میں دسیوں ڈشیں کھائیں گے، دو گھنٹے لگا دیں گے کھانے میں لیکن دو منٹ کا ہوم ورک نہیں کریں گے۔
 

سارا

محفلین
نہیں سر جی۔۔۔دو گھنٹے تو ہم تیار شیار ہونے میں لگاتے ہیں۔۔۔کھانا کھانے میں تو بمشکل 10 سے 15 منٹ لگتے ہوں گے۔۔گھنٹا بھر تو راستے میں لگ جاتا ہے۔۔۔اور پھر وہاں 3 سے 4 گھنٹے تو باتیں بھی کرنی ہوتی ہیں نا۔۔آپ خود سوچیں ہم کتنا تھک جاتے ہوں گے۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل بالکل، یہ تو میں بھول ہی گیا تھا بقول ایک خاتون کی پوسٹ کے کہ خواتین بہت محنتی ہوتی ہیں۔
 

سارا

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں۔۔۔ ویسے تو میں مہمان تھی لیکن ان کو نان اور سلاد میں نے بنا کر دیا تھا اور چپلی کباب امی نے:rolleyes:۔۔۔ہمارے محنتی ہونے پر کوئی شک ؟؟
 

سارا

محفلین
گُڈ۔۔۔
چلیں ابھی میں آئی ہوئی ہوں تو ہوم ورک بھی کر ہی دیتی ہوں۔۔۔

''کسی کو اچھی بات بتانا خاموش رہنے سے بہتر ہے اور بری بات بتانے سے خاموش رہنا بہتر ہے۔۔''

''ستاروں سے روشن رہنے کا سبق ضرور سیکھو مگر ستارہ بننے کی خواہش مت کرو کیونکہ یہ صرف راستہ دکھا سکتے ہیں منزل نہیں ہو سکتے۔۔''

''اپنی زندگی کو ایسے نایاب پھولوں سے آراستہ کرو جنہیں ہر کوئی چننے کا خواہش مند ہو۔۔''
 

سارا

محفلین
بالکل نکال سکتے ہیں غلطیاں۔۔۔۔لیکن نمبر نہ کاٹا کریں۔۔۔نمبر مجھے پورے چاہیے۔۔۔100/100 ;)
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ۔:p
سلام کے بعد عرض ہے کہ۔۔۔۔اہم اہم۔۔۔۔کہ۔۔۔۔ آج میرا ہوم ورک کرنے کا موڈ نہیں ہے۔۔۔!!!:)
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام

ماوراء لگتا ہے تمہیں کوئی نہ کوئی انعام ضرور ملے گا۔۔۔ حاضری روزانہ لگانے ضرور آتی ہو ہوم ورک کے بغیر۔۔۔;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top