اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اس اسکول کے نئے طالبعلم محمد عبید اللہ
خوش آمدید
امید ہے باقاعدگی سے اسکول آتے رہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل بڑھا دی گئی ہے آپ کی چھٹی۔
بس اللہ سے دعا ہے کہ سب کام احسن طریقے سے انجام پائیں۔
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

آج کا ہوم ورک۔۔۔!!


- -: مسکراہٹ محبت کی زبان ہے۔

- -: تمیز سے بات کرنا لاکھ فصاحت اور بلاغت سے بہتر ہے۔

- -: سوال کا مناسب جواب دینا حسین اخلاق ہے۔

 

ماوراء

محفلین
ماسٹر جی۔۔آج چھٹی ہے نا۔۔۔۔سمجھا کریں۔ آج میں نے سارا ہوم ورک کر لیا ہے۔ اب میں چلوں۔۔۔۔!!
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''انسان عمل کے لیے علم حاصل کرتا ہے لیکن جوں جوں علم پھیلتا ہے عمل کے مواقعے سمٹنے شروع ہو جاتے ہیں آج کے انسان کا سب سے بڑا عمل حصول علم ہے اور یہ عمل اس کو فرائض کی بجا آوری کے عمل سے بہت دور کر دیتا ہے۔۔سڑک کے کنارے کمرے میں بیٹھ کر زندگی کا مفہوم سمجھنے والا اس زندگی کو نہیں سمجھ سکتا جو سڑک پر سے گزر رہی ہے۔۔''

''واصف علی واصف''
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا اچھا کام کریں، بہانے بازی سے بچیں، پھر اور بھی ملیں گی۔

کل مندرجہ ذیل لفظ کو فقرے میں استعمال کرنا ہے :

دستک
 

سارا

محفلین
سر جی میں نے کب بہانا بنایا ہے۔۔۔:confused: :(

سر جی اتنا مشکل سوال ;) میں جواب دیتی ہوں لیکن آپ غلطیاں نہ نکالیے گا بس مجھے شاباش دے دیجئے گا ۔۔;)

دستک۔۔

کسی کے گھر کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہمیں دروازے پر ضرور ' دستک' دینی چاہیے۔۔
 

ماوراء

محفلین
جی ماسٹر جی ۔۔انشاءاللہ کل بھی وقت پر ہوم ورک کروں گی۔

سارا، تمھیں تو ایک بار شاباش مل گئی ہے نا۔۔میں تو جب سے داخل ہوئی ہوں، ہر روز ڈانٹ۔:dontknow:
 

شمشاد

لائبریرین
تو جو بچہ ہوم ورک نہیں کرئے گا، روز روز بہانے بنائے گا اسے کیسے شاباش ملے گی۔

دستک : مجھے ایک سے دس تک گنتی آتی ہے۔

ابھی دوسرا لفظ دیتا ہوں۔ ذرا سوچ لوں۔
 

سارا

محفلین
:confused:

یہ کیا یعنی میرا جواب غلط ہو گیا۔۔۔:(

ماوراء فکر نہ کرو ڈانٹ کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارا جواب بھی درست ہے لیکن سادے اور مختصر فقرے بنانے چاہییں۔

ماوراء جب تک روزانہ ڈانٹ نہ کھا لے اس کی صحت ٹھیک نہیں رہتی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top