اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
اب میں آپ لوگوں کو کیا بتاؤں میری سیر و تفریح کیسی ہوتی ہے۔۔۔پورا دن کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔۔۔
آج میری کزن کا بیٹا ایک سال کا ہوا ہے تو انہوں نے اس کی سالگرہ کا پروگرام بنایا ہے۔۔میرے بھائی نے کہا کہ ہم نہیں آتے سالگرہ پر تو انہوں کے قرآن کے ختم کا پروگرام بنا لیا:rolleyes: اب انہیں کہا کہ یہ بھی سہی نہیں تو وہ کہتے کہ آخر پھر ہم کریں کیا۔۔۔:grin:
میں تو کہیں آتی جاتی بھی نہیں مطلب فارغ ہوتی ہوں تو 2 آنٹیوں نے گھر سے پِک کرنے اور چھوڑنے کی ذمہ داری مجھے دی اور ان کے بیٹوں کو بھی اسکول سے اٹھانا۔۔:( اپنے بھائی کو اسکول چھوڑنا اور لانا الگ۔۔اور ابھی صبح صبح چاول بھی بنا رہی ہوں کہ ابو ساتھ نہیں جا رہے۔۔تو اب خود سوچو کہ میری تفریح کیسی ہوتی ہو گی۔۔۔:confused:
اسکول کا ہوم ورک بھائی کو اسکول چھوڑنے کے بعد کرتی ہوں انشا اللہ
 
سارا

محفلین
میرا ہوم ورک۔۔

''بد بختی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے لیکن اپنی کوتاہیوں اور غلط کاریوں کا خمیازہ زندگی کو تلخ بنا دیتا ہے۔۔''

''غصہ کرنے کا مطلب ہے کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کا انتقام اپنے آپ سے لیتے ہیں۔۔یہ کتنی حیرت انگیز اور مضحہ خیز بات ہے۔۔''
 
ماوراء

محفلین
ماسٹر جی، آج سر میں درد ہے۔۔ہوم ورک کرنے کا موڈ نہیں ہے۔ آج کی چھٹی چاہیے۔ کل کروں گی۔
 
ماوراء

محفلین
اب میں آپ لوگوں کو کیا بتاؤں میری سیر و تفریح کیسی ہوتی ہے۔۔۔پورا دن کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔۔۔
آج میری کزن کا بیٹا ایک سال کا ہوا ہے تو انہوں نے اس کی سالگرہ کا پروگرام بنایا ہے۔۔میرے بھائی نے کہا کہ ہم نہیں آتے سالگرہ پر تو انہوں کے قرآن کے ختم کا پروگرام بنا لیا:rolleyes: اب انہیں کہا کہ یہ بھی سہی نہیں تو وہ کہتے کہ آخر پھر ہم کریں کیا۔۔۔:grin:
میں تو کہیں آتی جاتی بھی نہیں مطلب فارغ ہوتی ہوں تو 2 آنٹیوں نے گھر سے پِک کرنے اور چھوڑنے کی ذمہ داری مجھے دی اور ان کے بیٹوں کو بھی اسکول سے اٹھانا۔۔:( اپنے بھائی کو اسکول چھوڑنا اور لانا الگ۔۔اور ابھی صبح صبح چاول بھی بنا رہی ہوں کہ ابو ساتھ نہیں جا رہے۔۔تو اب خود سوچو کہ میری تفریح کیسی ہوتی ہو گی۔۔۔:confused:
اسکول کا ہوم ورک بھائی کو اسکول چھوڑنے کے بعد کرتی ہوں انشا اللہ
توبہ، اتنے اعتراض۔۔۔:p اب واقعی وہ اب کیا کرتے۔ لانے اور چھوڑنے میں ہی تو اتنی سیر ہو جاتی ہے۔ اور کیا چاہیے۔:grin:

ماوراء لگتا ہے تم نے اپنا سر درد میری طرف منتقل کر دیا ہے۔۔۔۔:rolleyes:

سر میں درد ہو رہا ہے یا؟ میرا ہوم ورک کرنے کی سر دردی ہو گئی ہے؟:p
 
ماوراء

محفلین
ماسٹر جی، میں تو اب گھر جا کر ہی کروں گی۔۔ ابھی تو میرے پاس کوئی کتاب نہیں ہے جس سے نقل کروں۔:confused:
 
ماوراء

محفلین
یا ابھی میرے بیگ میں کتاب "انتخابات 90ء کا وائٹ پیپر" ہے۔۔۔ اسی سے لکھ دیتی ہوں۔:grin:

"الیکشن میں حصہ لینے والی پارٹیاں"

الیکشن 90ء میں دو سیاسی اتحاد آئی جے آئی اور پیپلز پارٹی ڈیمو کریٹک الائنس سمیت 32 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ ان میں پاکستانی عوامی تحریک، جمیت العلماء اسلام فضل الرحمن گروپ، جمیعت العلماء پاکستانی نورانی گروپ، حق پرست گروپ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ قیوم گروپ، بلوچستان نیشنل موومنٹ، پختو نخواملی عوامی پارٹی، سندھ نیشنل فرنٹ، جمہوری وطن پارٹی، پاکستان جمہوری پارٹی، پاکستان سرائیکی پارٹی، عوامی تحریک پلیجو گروپ، پنجابی پختو نخو امیر ہزار خان گروپ، سرائیکی اتحاد، قومی انقلاب پارٹی، پنجابی پختون اتحاد سرور اعوان گروپ، ہزارہ فرنٹ، جماعت اہلسنت، جمیعت العلماء پاکستان نیازی گروپ، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی، سندھ نیشنل الائنس جتوئی گروپ اور سندھی قومی اتحاد شامل ہیں۔
 
حسن علوی

محفلین
آج کا ہوم ورک:

- دنیا میں راحت و آرام کا خواہشمند بیوقوف اور کم عقل ھے۔

- خدا کے دشمنوں سے الفت کرنا خدا سے دشمنی کرنے کے مترادف ھے۔

- علم کا کمال یہ ھے کہ پڑھتے پڑھتے اس مقام پر پہنچ جاؤ کہ بالاخر تمہیں یہ کہنا پڑے کہ ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔
 
سارا

محفلین
توبہ، اتنے اعتراض۔۔۔:p اب واقعی وہ اب کیا کرتے۔ لانے اور چھوڑنے میں ہی تو اتنی سیر ہو جاتی ہے۔ اور کیا چاہیے۔:grin:

سر میں درد ہو رہا ہے یا؟ میرا ہوم ورک کرنے کی سر دردی ہو گئی ہے؟:p

اُف اسے تم سیر کہتی ہو۔۔۔یہاں میرا حشر ہو جاتا ہے۔۔سارا دن روڈ پر ہی گزر جاتا ہے۔۔کل صبح 8 بجے لگی تھی اور واپسی شام 6 بجے ہوئی تھی۔۔بس سارا دن ادھر اُدھر ہی ہوتی رہی۔۔اور آکر سر درد شروع ہو گیا۔۔۔:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top