اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
حسن بہت اچھا ہوم ورک کیا ہے شاباش۔۔۔۔
لگتا ہے آج سر جی بہت غصے میں ہیں اس لیے جلدی ہوم ورک کرنا پڑے گا۔۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
ویسے ہمارے اسکول میں کوئی 'ایکسٹرا کریکولر ایکٹیوٹی' بلکل بھی نہیں ہوتی صرف ہوم ورک ہی ہوتا ھے:(
سارا اور ماوراء دونوں کوئی اچھا سا مشورہ دو کہ ہمارے اسکول میں بھی رونق بحال ہو اور کچھ اور اسٹوڈنٹس بھی داخلہ لے لیں۔
کیا خیال ھے؟؟؟:rolleyes:
 

سارا

محفلین
واقعی اس طرف تو کوئی آتا ہی نہیں ہمارے سوا۔۔۔۔:(
کچھ کرنا چاہیے۔۔۔ایسا کرو حسن آپ سوچ لو کہ کیا کرنا چاہیے۔۔۔ہم اس پر عمل کر لیں گے انشا اللہ۔۔۔;)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السام علیکم

استاد صاحب ، یہ ادھر کے اسٹوڈنٹس کو ذرا ایک ہفتہ کے لیے لائبریری میں بھیجیں اسٹڈی وزٹ پر ۔ ۔ ۔ وہاں کام کریں جا کر پھر انہیں ایک ہفتہ کام کرنے پر خصوصی سرٹیفیکیٹ جاری کریں ۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ بھی اچھا خیال ہے،
وہ کینٹین والی مائی سے بھی پوچھ لیں۔

کینٹین والی مائی ریٹائرڈ ہو چکی ہے۔

ویسے یہ سکول اب سکول نہیں رہا ، مدرسہ بن چکا ہےجہاں ایک سخت گیر استاد کو صرف ہوم ورک کی فکر ہے۔ کوئی سلام کرے بھی تو ہوم ورک کا پوچھا جاتا ہے لگتا ہے ہوم ورک سے مراد استاد جی کے گھریلو کام کاج ہے:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں تو مائی صاحبہ 65 سال کی ہو گئیں، کب ہوئیں ریٹائر؟ میں ان کے لیے الوداعی پارٹی کا اہتمام کرتا ہوں۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میرا ہوم ورک۔۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو شخص آپ کی چھوٹی چھوٹی سی بے اعتنائیوں اور نا انصافیوں پر خاموش رہتا ہے وہ یہ باتیں محسوس نہیں کرتا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ہی یہ باتیں سب سے زیادہ محسوس کرتا ہے۔۔''

''انا اور خود داری اچھی چیزیں ہیں لیکن بے جا انا اکثر آپ کو تنہا بھی کر دیتی ہے۔۔''

''جس طرح ایک چھوٹے سے دے کی روشنی بہت دور تک پھیلتی ہے اس طرح بری دنیا میں بھلائی دور تک چمکتی ہے۔۔''

''جس دروازے سے شک اندر آتا ہے محبت اور اعتماد اس دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔۔''

(ماوراء اس میں سے جو لیناہے وہ لے لو۔۔;) )
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

حاضر۔ شکریہ سارا۔ مجھے یہ اچھا لگا ہے۔

میرا ہوم ورک

"آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو شخص آپ کی چھوٹی چھوٹی سی بے اعتنائیوں اور نا انصافیوں پر خاموش رہتا ہے وہ یہ باتیں محسوس نہیں کرتا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ہی یہ باتیں سب سے زیادہ محسوس کرتا ہے۔۔''
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top