اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
ماوراء میں 2 دن مصروف تھی کل 2 منٹ کے لیے رات کے وقت آئی تھی اور آج کا سارا دن ہوسپٹل میں گزر گیا امی کے ساتھ جانا تھا۔۔ان کے دانت میں درد تھا۔۔۔کل پھر صبح صبح جانا پڑے گا۔۔۔
اور رات کو کھانے پر کچھ مہمان آنے والے ہیں اس وجہ سے ابھی ذرا کچن میں مصروف تھی۔۔۔میں کچھ دیر بعد اپنا بھی ہوم ورک کرتی ہوں اور تمہارا بھی۔۔۔;);)
 

ماوراء

محفلین
اچھا سارا۔۔۔پھر ٹھیک ہے۔ میں سمجھی، کسی وجہ سے کسی سے ناراض ہو گئی ہو۔ اور پوسٹ نہیں کر رہی۔:(

اور اللہ بھلا کرے تمھارا۔۔۔ہاں، میرا ہوم ورک بھی فارغ ہو کر کر دینا۔ یا نہیں۔۔۔ٹھہرو۔۔۔ایسا کرتے ہیں کہ آج تم مصروف ہو تو تمھارا ہوم ورک بھی میں ہی کر دیتی ہوں۔:p
 

ماوراء

محفلین
سارا کا ہوم ورک۔

۔۔۔۔ تین چیزیں محبت بڑھانے میں نہایت اثر پذیر ہیں:
۔۔ سلام میں پہل کرنا۔
۔۔ دوسروں کے لیے محفل (مجلس) میں جگہ خالی کرنا۔
۔۔ مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا۔


۔۔۔۔۔ شریف انسان کی سب سے پہلی اور آخری نشانی یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کی بھی عزت کرتا ہے، جن سے اسے کسی قسم کے فائدے یا امداد کی توقع نہیں ہوتی۔
 

ماوراء

محفلین


میرا ہوم ورک۔

- دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ (پاکستان) مکلی کی پہاڑیوں پر واقع ہے۔ :rolleyes:
- پاکستان میں صرف گیارہ عجائب گھر ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
چلو سارا تمہارا تو کام آسان کر دیا ماوراء نے۔ اب فارغ ہو کر میرا ہوم ورک بھی کرنا ھے اچھے بچوں کی طرح، اوکے:)
 

سارا

محفلین
واہ ماوراء دوست ہو تو تمہارے جیسی۔۔۔;) مجھے بڑی آسانی ہو گئی ہے الحمد للہ۔۔۔
حسن شاباش اچھے بچوں کی طرح اپنا ہوم ورک خود کرو۔۔مجھے آج ذرا ہوم ورک کے بغیر بھی انجوائے کرنے دو۔۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
سر جی یہ اسٹوڈنٹس کا باہمی اشتراک ھے، آپس کا معاملہ ھے سمجھا کریں۔ اسے ہوم 'ورک ڈیل' کہتے ہیں;)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔

میرا ہوم ورک۔۔

''قابل رشک دو ہی آدمی ہو سکتے ہیں۔۔ایک وہ شخص جس کو اللہ تعالٰی نے قرآن کریم کی دولت عطا فرمائی اور وہ شب و روز اس پر عمل کرتا ہے اور دوسرا وہ شخص جس کو اللہ تعالٰ نے مال و دولت سے نوازا اور وہ شب و روز اس کے حکم کے مطابق اس مال کو خرچ کرتا رہتا ہے۔۔۔''
 

سارا

محفلین
ماوراء کا ہوم ورک۔۔۔

''کام کرو تم میں اور طاقت پیدا ہو گی۔۔۔:p

''بے شک وہ ہاتھ جو کانٹوں کے تاج بناتے ہیں ان ہاتھوں سے بہتر ہیں جو کچھ نہیں کرتے۔۔''

''تعمیری کام کرنے سے تین برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے بوریت ' غربت ' گناہ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top