اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
حسن کا ہوم ورک۔۔۔

''جو شخص علم کی مشکلات نہیں جھیلتا اسے ہمیشہ جہالت کی ذلتیں سہنا پڑتی ہیں۔۔۔''

''جس نے علم حاصل کیا اور عمل نہ کیا ' وہ اس آدمی کی مانند ہے جس نے ہل چلایا اور بیچ نہ بکھیرا۔۔''
 

سارا

محفلین
سارہ خان کا ہوم ورک۔۔

''ایک عالم کی طاقت ' ایک لاکھ جاہلوں سے زیادہ ہوتی ہیں۔۔''

'' علم دل کی آنکھ کھولتا ہے۔۔علم کی روشنی سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔۔''
 

سارا

محفلین
سر جی کا ہوم ورک۔۔۔

''بدی کبھی نیکی پر غالب نہیں آ سکتی۔۔۔''

جھوٹ سچ کو نہیں کھا سکتا۔۔''

''انسان کی اندرونی اور بیرونی بدصورتی ہزار ملمع کے باوجود بھی حسن نہیں کہلاتی۔۔''

''اخلاقی کمزوری اخلاقی طاقت کو تباہ نہیں کر سکتی۔۔''
 

ماوراء

محفلین
ماوراء کا ہوم ورک۔۔۔

''کام کرو تم میں اور طاقت پیدا ہو گی۔۔۔:p

''بے شک وہ ہاتھ جو کانٹوں کے تاج بناتے ہیں ان ہاتھوں سے بہتر ہیں جو کچھ نہیں کرتے۔۔''

''تعمیری کام کرنے سے تین برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے بوریت ' غربت ' گناہ۔۔۔
اللہ تمھارا بھلا کرے۔ جیتی رہو۔ خوش رہو۔ جگ جگ جیو۔

کام کر کر کے مر گئی ہوں۔ طاقت آ کر ختم بھی ہو گئی ہے۔ اور آج تھکاوٹ سے برا حال ہے۔ اسلیے موڈ بھی نہیں تھا۔ :grin:

باقی دو بھی کیا میرے لیے لکھے تھے؟:p
 

ماوراء

محفلین
یار سارا۔۔۔کیا بات ہے آپ بڑی سخی ہوئی ہوئی ہو؟;)
خیر۔۔۔بہت شکریہ۔ تمھاری اتنی محنت دیکھ کر میرا موڈ اچھا ہو گیا ہے۔:d
 

سارا

محفلین
میں تو شروع سے ہی سخی ہوں۔۔اسکول میں تو دوسری کلاس کی لڑکیاں بھی اپنی کاپیاں مجھے دے جایا کرتی تھی اور میں فارغ پیریڈ میں ان کو ان کا کام کر کے دے دیا کرتی تھی۔۔۔;)
ہاں دوسرے دونوں بھی تمہارے لیے ہی ہیں۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے واہ سارا!!! آج تو ساروں کا کام کر دیا:rolleyes: بھئی کمال ہو گئی یہ تو۔ ہوم ورک کا بہت بہت بہت شکریہ۔ موگیمبو خوش ہوا:)
 

حسن علوی

محفلین
موگیمبو کا ہوم ورک:grin::

- نرم خو اور متواضع کےلیئے جہنم حرام ھے۔

- انسان کا ظاہر دراصل اسکے باطن کا نمونہ ھے۔
 

ماوراء

محفلین
سارا کا ہوم ورک۔

-:-:-: غمزدہ کے شریکِ رنج ہونا، عین طاعت اور عبادت ہے۔

-:-:-: کسی کو ایسے فعل سے منع نہ کرو۔ جو خود تیری ذات میں موجود ہے۔ جب تک کہ تو خود اس کو ترک نہیں کر لیتا۔

-:-:-: قدرت نے دماغ کو دل سے اونچی جگہ دی ہے، اسلیے جذبات کو ہر حالت میں تمیز کے تابع رکھنا چاہیے۔
 

ماوراء

محفلین
میرا ہوم ورک:

" * " ساہیوال شہر کا پرانا نام "منٹگمری" تھا، اور اسے 1966ء میں تبدیل کیا گیا۔

" * " کراچی میں سب سے زیادہ روزنامچے شائع ہوتے ہیں۔

" * " پاکستان کی پہلی ہوا باز خاتون "شکریہ خانم" تھیں۔
 

سارا

محفلین
بہت شکریہ ماوراء۔۔۔آج میں ذرا بزی بھی ہوں۔۔۔کل ہمیں کہیں جانا ہے تو اس کی تیاری کر رہی ہوں۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
چھٹی کا تو نہیں پتا۔۔ہو سکتا ہے صبح صبح آکر ہوم ورک لکھ جاؤں۔۔کیوں کہ ہمیں پورا دن کل وہیں گزارنا ہے۔۔۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top