اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
شمشاد بھائی کچھ ایسے سوالات بھی کریں جن کے جوابات آپ کے ریگولر طالبعلموں کو بھی‌آتے ہوں۔۔۔:rolleyes:
 
جیہ

لائبریرین
مرچ میں ۔۔۔ مرچ کھانے سے منہ سے سی سی کی آواز جو نکلتی ہے

اب تو حاضری لگادیں

(ویسے سیٹرس فروٹس میں وٹامن سی کی مقدار دوسرے چیزوں سے زیادہ ہوتی ہے
 
زیک

مسافر
kakadu plum میں سب سے زیادہ وٹامن سی ہوتی ہے۔

جیہ ویسے سرخ مرچ میں مالٹے سے زیادہ وٹامن سی ہوتی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
چلیں آپ نیا سوال پوچھیں۔ زیک پھر درستگی کردیں گے ہمارے غلط جوابوں کا:)
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے ہوم ورک ہو جائے۔

"گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے لیکن گناہ سے بچنا واجب تر ہے۔"
(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

سر جی آج کی اور کل کی چھٹی منظور کی جائے۔۔کل ہمارے گھر میں دعوت ہے اور آج اس دعوت کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔۔۔:rolleyes:
 
حسن علوی

محفلین
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ھے کہ آنحضرت نے فرمایا " طاقتور وہ نہیں جو جسمانی طور پر تندرست و توانا ھے بلکہ طاقتور وہ ھے جو غصے کی حالت میں اپنے آپ کو قابو میں رکھے" (بخاری شریف)
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔

سر جی آج کی اور کل کی چھٹی منظور کی جائے۔۔کل ہمارے گھر میں دعوت ہے اور آج اس دعوت کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔۔۔:rolleyes:

ایک تو پہلے اسکول کو سردی لگی ہوئی ہے، اوپر سے مزید چھٹیاں مانگی جا رہی ہیں۔
ویسے دعوت کا مینو کیا ہے؟
 
سارا

محفلین
مینیو کچھ زیادہ ہی ہو گیا تھا اس لیے اس میں سے چھانٹی کرنی پڑی ہے۔۔موجودہ مینو یہ ہے۔۔۔
اچار گوشت چکن۔۔گوشت قورمہ۔۔ساگ گوشت۔۔کوفتے
چپلی کباب۔۔۔ چکن تکہ۔۔
گوشت بریانی۔۔۔چکن پلاؤ۔۔
گاجر کا حلوہ۔۔رس ملائی۔۔
سلاد ۔۔رائتہ۔۔چٹنی۔۔اچار۔۔چنا چاٹ۔۔نان۔۔
کوک۔۔پیپسی۔۔سپرائٹ۔۔فینٹا۔۔
(اضافی اشیاء۔۔۔چائے۔۔سبز چائے۔۔فروٹ۔۔نمکو۔۔ڈرائی فروٹ۔۔جوس):rolleyes:

(آپ بھی جوائن کر سکتے ہیں ہمارے ہاں مردوں کے لیے الگ انتظام ہوتا ہے خواتین کے لیے الگ۔۔:rolleyes:)
 
شمشاد

لائبریرین
ضرور آتا لیکن کیا ہے کہ آج تو میچ شروع ہو رہا ہے اور ہے بھی آخری میچ، تو معذرت قبول فرمائیں۔
 
سارا

محفلین
اچھا آج آخری کرکٹ میچ ہے۔۔۔:rolleyes: ۔۔ چلیں آپ کا عذر معقول ہے تو کوئی بات نہیں نیکسٹ ٹائم انشا اللہ۔۔۔ دعا ضرور کرتے رہیے گا پاکستان کی جیت کے لیے انشا اللہ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
"مومن کو چاہیے کہ اللہ تعالٰی کی ملاقات میں رغبت کرئے، پس بے شک میں موت کو سعادت سمجھتا ہوں اور ظالموں کے ساتھ زندہ رہنے کو بدبختی خیال کرتا ہوں۔"

((حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 
ماوراء

محفلین
مینیو کچھ زیادہ ہی ہو گیا تھا اس لیے اس میں سے چھانٹی کرنی پڑی ہے۔۔موجودہ مینو یہ ہے۔۔۔
اچار گوشت چکن۔۔گوشت قورمہ۔۔ساگ گوشت۔۔کوفتے
چپلی کباب۔۔۔ چکن تکہ۔۔
گوشت بریانی۔۔۔چکن پلاؤ۔۔
گاجر کا حلوہ۔۔رس ملائی۔۔
سلاد ۔۔رائتہ۔۔چٹنی۔۔اچار۔۔چنا چاٹ۔۔نان۔۔
کوک۔۔پیپسی۔۔سپرائٹ۔۔فینٹا۔۔
(اضافی اشیاء۔۔۔چائے۔۔سبز چائے۔۔فروٹ۔۔نمکو۔۔ڈرائی فروٹ۔۔جوس):rolleyes:

(آپ بھی جوائن کر سکتے ہیں ہمارے ہاں مردوں کے لیے الگ انتظام ہوتا ہے خواتین کے لیے الگ۔۔:rolleyes:)

سارا، یہ کوئی خاص دعوت تھی کیا؟ کتنے لوگ تھے؟ اور اتنے کھانے گھر میں بنے تھے کیا؟ اگر ہاں۔۔! تو گھر میں کام کرنے والے کتنے تھے؟

اور ہاں بھابھی کیا پاکستان سے آ گئی ہیں؟
 
سارا

محفلین
سارا، یہ کوئی خاص دعوت تھی کیا؟ کتنے لوگ تھے؟ اور اتنے کھانے گھر میں بنے تھے کیا؟ اگر ہاں۔۔! تو گھر میں کام کرنے والے کتنے تھے؟

اور ہاں بھابھی کیا پاکستان سے آ گئی ہیں؟

بھابھی پاکستان سے آ گئی ہیں رمضان شروع ہونے سے کچھ دن پہلے آئی تھی۔۔سب کھانے گھر میں ہی بنائے تھے۔۔کام کرنے والے چار تھے۔۔بلکہ 3 کہو تو زیادہ صحیح ہےایک نے تو بس ساگ گوشت پکانے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا ;)۔۔40 سے 50 کے درمیان لوگ تھے۔۔لیکن کھانا 100 بندوں کا بنایا تھا(ساتھ بھی دینا تھا)
یوں سمجھ لو کہ خاص ہی دعوت تھی۔۔یہاں کے رہنے والے ماموں اور بھائی کی شادی میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔۔اور اس وقت میری کزن کی ڈیتھ بھی ہو گئی تھی تو ہم نے پروگرام بنایا تھا کہ جب یہاں آ جائیں گی تب سب کو بلا لیں گے تو اس لیے سب جاننے والوں کو کھانے پر بھلایا تھا۔۔۔۔
 
سارا

محفلین
میرا ایک سوال ہے اگر کسی کو پتہ ہو تو پلیز بتا دے۔۔۔
کافی عرصہ پہلے مجھے hotmail پر ایک ای میل ملی تھی جس میں قرآن کے متعلق سب تفصیل لکھی تھی۔۔ کہ اس میں ٹوٹل کتنی آیات ہیں۔۔کتنے حروف ہے کتنے رکوع ہیں وغیرہ۔۔۔اگر کسی کے پاس یہ سب معلومات ہوں تو پلیز یہاں لکھ کر مجھے بتا دے ۔۔اگر کل تک لکھ دیں تو شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top