اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
سارا مجھے بھی وہ ای میل موصول ہوئی تھی کافی عرصہ پہلے، میں نے ابھی اپنے ان بوکس میں بہت ڈھونڈی مگر نہیں ملی شاید کہیں غلطی سے ڈیلیٹ ہو گئی ھے۔ بہرحال اگر مجھے یہ معلومات کہیں اور سے میسر آ گیئں تو میں یہاں ضرور لگاؤں گا انشاءاللہ۔ فکر ناٹ:)
 

سارا

محفلین
فکر کی تو بات ہے کل تک مجھے یہ معلومات چاہیے تھی۔۔:(
اگر کسی اور کو قرآن کی یہ سب تفصیل پتا ہے تو پلیز کل تک مجھے بتا دیں۔۔۔
 

سارا

محفلین
بہت شکریہ حسن ' شمشاد بھائی۔۔۔۔
ہمارا آج قرآن کے متعلق کوئز ہونا ہے ان سائیٹس سے مجھے بہت مدد مل سکتی ہے۔۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔
 

سارا

محفلین
انشا اللہ ضرور۔۔۔ تقریباً آدھے گھنٹے میں کوئز شروع ہونے والا ہے۔۔ لیکن بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہمارا جواب صحیح ہونے کے باوجود بھی ہمیں نمبر نہیں ملتا کہ سپیڈ کی تیزی کے باعث کسی اور کا جواب ہم سے پہلے جا چکا ہوتا ہے جس کا جواب سب سے پہلے سکرین پر لکھا آئے گا اسے پوائنٹ ملے گا۔۔ایک منٹ کا ٹائم ہوتا ہے جس کے اندر ہمیں جواب لکھنا ہوتا ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا یہ لائیو ٹی وی شو ہوتا ہے؟ یا کسی ہال میں موجود بہت سارے لوگوں کے درمیان ہوتا ہے؟
 

سارا

محفلین
بھائی یہ انٹرنیٹ پر ہی ایک میسنجر ہے پال ٹالک۔۔جیسے یاہو پر روم بنائے گئے ہوتے ہیں ویسے ہی یہاں بھی وائس روم ہوتے ہیں لائیو ٹالک اور ریکارڈنگ لوگ پلے کرتے رہتے ہیں۔۔
ہم نے اب اپنے روم میں کوئز پروگرام شروع کیا ہے۔۔جو 10 کوئز پروگرام جیت گیا اسے انعام دیا جائے گا کوئی اسلامی کتابوں کا سیٹ۔۔اور 3 مہینے میں جس کے سب سے زیادہ نمبر ہوں گے اسے بھی الگ سے انعام دیا جائے گاایک بھائی مائک پر بولتے ہیں اور ہم لکھ کر جواب دیتے ہیں۔۔بیس سے تیس کے قریب بندے موجود ہوتے ہیں۔۔
آج تیس سوال کیے گئے ہیں جس میں سے میرے بیس جواب صحیح تھے۔۔زیادہ سوال میرے پاس 'ایف اے ' کی کتاب تھی اس سے کیے گئے ہیں۔۔ میں نے 3 کوئز جیت لیے ہیں اور ٹاپ پر ہوں ۔۔۔
 

سارا

محفلین
بہت شکریہ اور اب آج کا ہوم ورک۔۔۔

''دو قدم اللہ تعالٰی کے نزدیک بہت پسند ہیں جو فرض نماز کے لیے اٹھا ہو اور دوسرا کسی کی عیادت و تعزیت کے لیے اٹھا ہو،

''جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتا وہ کبھی بھی کامیابی کی منزل سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔۔''

''درویش وہ ہے جو کسی چیز کی طمع نہ کرے اور جب لے لے تو جمع نہ کرے۔۔''
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
حاضری اب لگا لیں ہوم ورک کچھ دیر بعد انشا اللہ۔۔۔

آج کا کوئز ہم بری طرح ہار گئے صرف 2 پوائنٹ ملے۔۔ایک تو سوال بہت مشکل تھے۔۔دوسرا سپیڈ میں مار کھا گئے کچھ پوائنٹ میں۔۔۔:(
 

سارا

محفلین
ایک ٹاپک 2 دن چلتا ہے آج بھی ٹاپک قرآن ہی تھا۔۔لیکن آج ایسے پوچھا گیا تھا کہ غزوہ بدر کا ذکر قرآن کی کس آیت میں آیا ہے آیت نمبر لکھنا تھا۔۔۔زیادہ ایسے سوالات تھے کہ آیات نمبر لکھنے تھے۔۔کسی سورہ کا نام بتا کر پوچھا بھی گیا کہ یہ مدنی ہے یا مکی۔۔3 سورہ بتائی گئی کہ یہ قل سے شروع ہوتی ہیں باقی 2 بتائیں آخر وقت میں نبی صہ نے کس سے فرمائش کر کے قرآن سنا تھا۔۔کس نے مکہ میں سب سے پہلے قرآن کی تلاوت بلند آواز سے کی تھی۔۔جس نے قرآن یاد کیا اور بھلا دیا قیامت کے دن اس کو کس حالت میں اٹھایا جائے گا۔۔اور یاد نہیں۔۔کچھ تو آتے ہی نہیں تھے۔۔لیکن کچھ میں سپیڈ سے مار پر گئی آج لوگ کافی تھے اس لیے۔۔بہت سے حافظ بھائی بھی موجود تھے۔۔۔:(
 

سارا

محفلین
''محبتیں چھینی یا وصولی نہیں جاتیں بلکہ رویوں سے کشید کی جاتی ہیں۔۔''

''مزا تو تب ہے جب باہر شام ڈھل رہی ہو اور آپ کے اندر سورج طلوع ہو رہا ہو۔۔''

''گڑھوں میں اندھیرے جلدی پھیلتے ہیں' جب کہ پربتوں پر سورج سب سے پہلے طلوع اور سب سے آخر میں غروب ہوتا ہے۔۔''
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

''گڑھوں میں اندھیرے جلدی پھیلتے ہیں' جب کہ پربتوں پر سورج سب سے پہلے طلوع اور سب سے آخر میں غروب ہوتا ہے۔۔''

شکریہ سارا۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم،

''گڑھوں میں اندھیرے جلدی پھیلتے ہیں' جب کہ پربتوں پر سورج سب سے پہلے طلوع اور سب سے آخر میں غروب ہوتا ہے۔۔''

شکریہ سارا۔;)

دھوکہ دہی کا مقدمہ کرنا پڑے گا تم پر۔

یہ تو بتاؤ ابھی بھی فون آیا کہ نہیں جدہ سے؟
 

ماوراء

محفلین
ماسٹر جی، کل رات پوری نہیں سوئی تھی اور دن بھر جاب پر۔۔۔اور اب نیند شدید آئی ہوئی ہے تو سبق لکھنے نہیں ہو رہا۔۔:leaving:

جی، فون آ گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top