اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
آج میرے ہوم ورک میں کچھ اشعار شامل ہیں۔۔۔

نبوت نہ گر ختم ہوتی عرب پر
کوئی ہم پر مبعوث ہوتا پیمبر
تو ہے جیسے مذکور قرآں کے اندر
ضلالت یہود اور نصاریٰ کی اکثر
یونہی جو کتاب اس پیمبر پہ آتی
وہ گمراہیاں سب ہماری جتاتی

(مولانا حالی رحمتہ اللہ علیہ)
 

تیشہ

محفلین
ایک بات بتائیں کیا آپ کسی سوال کو اگلے دن چیلنج کر سکتی ہیں؟ کیونکہ میں نے جو آپ کو 55 اسلامی ممالک بتائے تھے وہ میں لکھ کر بھی آپ کو بھیج سکتا ہوں۔




جناب میری چھٹی منڈے کو واپسی ۔ ۔۔۔ نوٹ کیجئیے ۔ بتا کر نکل رہی ہوں میرے آنے تک یاد کرنے یا پوچھنے کی ضرورت نہیں ،۔۔۔
بچے گھر پر ہی ہیں ۔ ۔۔ ۔ میں چلی ،
تب تک کے لئے بائے ، ۔۔ ۔ ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں اسکول میں اگر آ ہی گئی ہیں تو کچھ دن تو اسکول میں حاضر تو رہتیں۔ آتے ہی چھٹی :confused:
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''نیکی کی دو شاخیں ہوتی ہیں۔۔ایک اللہ سے عاجزی اور محبت کا رشتہ بنانے کی طرف لے جاتی ہے۔۔اس کی مخلوق کی خیر خواہی پر ابھارتی ہے اور دوسری دل میں اپنی نیکی کا گھمنڈ پیدا کرتی ہے۔۔انسانوں سے دور کرتی ہے اور صرف اپنی بڑائی کا احساس پیدا کرتی ہے۔۔

''زندگی ایک پھول ہے جو کھل جانے کے بعد مرجھا جاتا ہے۔۔''
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم، سارہ مجھے کل دعا کی سخت ضرورت ہے۔ پلیز ذرا نظرِ کرم فرمانا۔

شمشاد بھائی، سعودی عرب میں عید کب ہے؟
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔
میرا روزہ ہے میں افطار کے وقت انشا اللہ ضرور دعا کروں گی۔۔۔
آج سعودیہ میں چاند کی 3 تاریخ ہے عید چاند کی 10 کو ہو گی۔۔جمعرات کو بن رہی ہے میرے خیال میں۔۔
 

ماوراء

محفلین
ضرور سارا۔۔۔یاد سے کرنا۔

ہممم۔۔مطلب کہ 20 کو عید ہے۔ حاجی عید نہیں کرتے کیا؟ کیوں؟ میں نے اپنے لیے پوچھا تھا، ہماری 21 کو کرسمس پارٹی بھی ہے نا۔ تو سوچ رہی تھی کہ کہیں ایک ہی دن نہ عید اور کرسمس پارٹی ہو جائے۔:confused:
 

سارا

محفلین
شمشاد بھائی آ کر کنفرم کریں گے انشا اللہ کہ 20 کو ہی ہے یا نہیں۔۔پہلے میں سمجھی تم اپنے امی ابو کے لیے پوچھ رہی ہو پھر میں نے وہ مٹا دیا۔۔۔کرسمس پارٹی کرسمس سے بھی پہلے۔۔:confused: تم اپنے حساب سے دیکھو کہ تمہارے پاس چاند کی کتنی تاریخ ہے اس طرح اپنا حساب لگاؤ۔۔کرسمس پارٹی تو آگے پیچھے بھی ہو جائے گی لیکن عید تو اسی دن ہو گی جس دن اسے ہونا ہے۔۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سعودی عرب میں 18 دسمبر کو حج (وقوف عرفہ) اور 19 دسمبر کو عید ہے۔

حاجی لوگ 9 ذی الحجہ کو عرفات میں قیام کرتے ہیں، مغرب سے پہلے وہ مزدلفہ کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں، رات مزدلفہ میں قیام کرتے ہیں، رات کو مغرب اور عشاء کی نمازیں اور صبح فجر کی نماز مزدلفہ میں ادا کرتے ہیں اور نمازِ فجر کے بعد واپس منی کو روانہ ہوتے ہیں۔ آتے ہی ان کو رمی جمار، بال اتروانا اور پھر قربانی کرنا ہوتی ہے۔ اس کے بعد وہ احرام کھول سکتے ہیں۔ اب چونکہ ان کے پاس عید کی نماز کے لیے وقت نہیں ہوتا اس لیے وہ عید کی نماز نہیں پڑھتے۔
 

سارا

محفلین
مطلب آپ کے پاس عید بدھ کے دن ہو گی انشا اللہ۔۔
جی جب ہم وہاں تھے ہمیں بھی نہیں پتا چلا تھا عید کا۔۔
ہمیں تو فلحال نہیں پتا کل جمعہ کی نماز کے بعد بتائیں گے کہ عید 20 کو ہے یا 21 کو۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اخبار اور ٹی وی پر آ چکا ہے کہ یوم عرفہ 18 دسمبر کو ہی ہے اور عید 19 دسمبر کو۔ اب یہ عید الفطر تو ہے نہیں کہ اسی رات کو چاند دیکھ کر عید کا اعلان کرنا ہے۔

آپ کے ہاں بھی 19 کو عید ہونی چاہیے۔
 

حسن علوی

محفلین
اور ہمارے بارے میں کوئی پشین گوئی کردی ہوتی، کچھ یہاں کی عید کے بارے میں بھی بتا دیا ہوتا:(

ویسے عید پر اسکول میں چھٹیاں کتنی مِل رہی ہیں؟:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کے ہاں بھی حسب معمول دو عیدیں ہوں گی، بلکہ ہو سکتا ہے کہیں کہیں تین بھی ہو جائیں۔

ایک تو وہ ہوں گے جو سعودی عرب کے ساتھ عید کریں گے، دوسرے مراکش کے ساتھ عید منائیں گے اور تیسرے وہ جو ان دونوں ممالک کے ساتھ عید نہیں منائیں گے۔
 

زیک

مسافر
عید کی چھٹیوں کے بارے میں درخواست ہے کہ چونکہ عید 17 سے لیکر 21 تاریخ تک ہے تو پلیز سکول کو 16 سے 23 دسمبر تک بند رکھا جائے۔ شکریہ۔
 

سارا

محفلین
یہ اخبار اور ٹی وی پر آ چکا ہے کہ یوم عرفہ 18 دسمبر کو ہی ہے اور عید 19 دسمبر کو۔ اب یہ عید الفطر تو ہے نہیں کہ اسی رات کو چاند دیکھ کر عید کا اعلان کرنا ہے۔

آپ کے ہاں بھی 19 کو عید ہونی چاہیے۔
ہمارے ہاں بھی 2 ہی عیدیں ہوتی ہیں ایک وہ جو سعودی عرب کے ساتھ عید کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو چاند دیکھ کر عید کرتے ہیں ہم دوسرے والوں کے ساتھ ہیں اس لیے جس دن وہ عید کا اعلان کریں گے ہم اس دن عید کریں گے انشا اللہ۔۔۔جیسے عید الفطر کا چاند دیکھ کر عید کرنی چاہیے ویسے ہی یہ عید بھی چاند دیکھ کر کرنی چاہیے اس لیے ہماری عید 19 کو نہیں ہو گی کیوں کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ عید نہیں کرتے بلکہ اپنا چاند دیکھ کر کرتے ہیں۔۔یہ‌آج مسجد جانے پر پتا چلے گا کہ ان کو چاند کب نظر آیا اور اس حساب سے عید کس دن بنتی ہے انشا اللہ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top