اردو محفل کا ماحول

محمداحمد

لائبریرین
پتا نہیں کیوں، دن بدن اردو محفل سے بد دلی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

یہ ہم سب پاکستانیوں کا المیہ ہے کہ پاکستان مشکل میں ہے اور ہم کچھ کر نہیں پا رہے یا معاملات ہمارے اختیار میں ہی نہیں ہیں۔

یہی سب مذہبی، سیاسی اور معاشرتی باتیں جب اردو محفل پر زیرِ بحث آتی ہیں تو اختلاف بھی ہوتا ہے، تکرار بھی ہوتی ہے، اور اکثر بدمزگی بھی ہو جاتی ہے۔ حساس لوگوں سے یہ باتیں برداشت نہیں ہوتی۔

تاہم اس میں اردو محفل کا کوئی قصور نہیں ہے۔

ایسے میں اردو محفل سے بد دل ہونے کے بجائے خود کو مخصوص زمرہ جات تک محدود کیا جا سکتا ہے۔

ویسے یہ سب میرا اندازہ ہے ہو سکتا ہے آپ کا معاملہ کچھ مختلف ہو۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
دل کا کیا ہے ؟؟؟ کہیں سے بھی بددل ہو سکتا ہے ، خوشی اور سکون تلاش کرنا پڑتےہیں ، بانٹنا پڑتے ہیں تب جا کے انسان سکون میں آتا ہے۔ چاہئے وہ اردو محفل ہو یا بھی ہمارے قریب سجی کوئی محفل :)
 
نایاب

لائبریرین
پتا نہیں کیوں، دن بدن اردو محفل سے بد دلی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
محترم انتہا بھائی ۔۔ کوئی علاج ڈھونڈیں اس بد دلی کا ۔۔۔۔۔
بد دل ہونے سے بہتر خوش دلی کے ساتھ جہاں تک ممکن ہو خوشیاں تقسیم کرنی ۔۔۔۔۔۔۔
کوئی اچھی سی سوچ شریک محفل کریں ۔ ان شاء اللہ سب بد دلی بھاگ جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
انتہا

محفلین
یہ ہم سب پاکستانیوں کا المیہ ہے کہ پاکستان مشکل میں ہے اور ہم کچھ کر نہیں پا رہے یا معاملات ہمارے اختیار میں ہی نہیں ہیں۔

یہی سب مذہبی، سیاسی اور معاشرتی باتیں جب اردو محفل پر زیرِ بحث آتی ہیں تو اختلاف بھی ہوتا ہے، تکرار بھی ہوتی ہے، اور اکثر بدمزگی بھی ہو جاتی ہے۔ حساس لوگوں سے یہ باتیں برداشت نہیں ہوتی۔

تاہم اس میں اردو محفل کا کوئی قصور نہیں ہے۔

ایسے میں اردو محفل سے بد دل ہونے کے بجائے خود کو مخصوص زمرہ جات تک محدود کیا جا سکتا ہے۔
بہت شکریہ محمد احمد بھائی، اچھا لگا آپ کا مشورہ
 
انتہا

محفلین
محترم انتہا بھائی ۔۔ کوئی علاج ڈھونڈیں اس بد دلی کا ۔۔۔ ۔۔
بد دل ہونے سے بہتر خوش دلی کے ساتھ جہاں تک ممکن ہو خوشیاں تقسیم کرنی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
کوئی اچھی سی سوچ شریک محفل کریں ۔ ان شاء اللہ سب بد دلی بھاگ جائے گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں
بہت شکریہ نایاب بھائی آپ کی دعاؤں کا،کوشش کرتا ہوں بہت جلد کوئی اچھی چیز پیش کر سکوں جس سے نفرت کے بیج ختم ہو سکیں
 
انتہا

محفلین
دل کا کیا ہے ؟؟؟ کہیں سے بھی بددل ہو سکتا ہے ، خوشی اور سکون تلاش کرنا پڑتےہیں ، بانٹنا پڑتے ہیں تب جا کے انسان سکون میں آتا ہے۔ چاہئے وہ اردو محفل ہو یا بھی ہمارے قریب سجی کوئی محفل :)
ٹھیک ہے پر اپنے لیے خوشی ڈھونڈنا اور دوسروں کو خوش کرنا، دونوں میں بڑا فرق ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مذہب اور سیاست کے دھاگوں کا چکر لگانا بند کر دیں کچھ دنوں کے لئے :)
یہ ویسے ہی ہے جیسے ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو صبح سویرے اخبار پڑھنے اور خبریں دیکھنے سے منع کیا جاتا ہے :)
 
کاشفی

میں نے سیاسی لڑیوں سے خودساختہ جلامحفلی اختیار کرلی ہے۔۔ تا کہ محفل کا ماحول بہتر ہوسکے۔۔ :smile2:
 
Top