تعارف اردو محفل کا نیا رکن

شمشاد خان

محفلین
نو عمری اور نمائندہ تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ابھی واقعی ناپختہ کاری اور تجربہ کاری کی شناخت نہیں ۔ اس لیے محفلین سے گزارش ہے کہ :
"ساقیا ہلکی سی لا ان کے لیے "

آپ جیسے تجربہ کاروں کی سرپرستی رہی، تو رضیہ جلد ہی جوان ہو جائے گی۔
 
شمشاد خان

محفلین
محفل میں آتے ہی نہ پختہ بہ شاعری شامل کرنا شروع کر دی ہے۔ اے خان بھائی کا مقابل آ گیا ہے۔ :)

میں محفل میں آیا ہی اچھی شاعری پڑھنے کے لیے ہوں۔

مقابلہ تو میں کسی کا بھی نہیں کروں گا اور ویسے بھی ابھی نووارد ہوں، تو دھیرے دھیرے ہی محفل کو جان پاؤں گا۔
 
جب اوکھلی میں دیا سر تو موسلوں کا کیا ڈر۔

آپ جیسے تجربہ کاروں کی سرپرستی رہی، تو رضیہ جلد ہی جوان ہو جائے گی۔

موصلی اور غنڈوں کے تذکرے پر دو چوکے لگ سکتے تھے، لیکن گیند روک کر اردو محفل فورم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
خوش آمدید جناب۔
آپ جیسے تجربہ کاروں کی سرپرستی رہی، تو رضیہ جلد ہی جوان ہو جائے گی۔
رضیہ کی جوانی کا محاورہ پہلی بار سنا تو مزید معلومات کے لیے گوگل کا سہارا لیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ ریاض میں بہت سخت قسم کا لاک ڈاؤن ہے۔:)
سوال گندم اور جواب میں چنے!!!
 
شمشاد خان

محفلین
جی ریاض میں آج سے مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پہلے شام سات بجے کرفیو کا نفاذ ہوتا تھا، آج سے سہ پہر تین بجے سے شروع ہو گا۔

بہت شکریہ فہد اشرف صاحب۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی ریاض میں آج سے مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پہلے شام سات بجے کرفیو کا نفاذ ہوتا تھا، آج سے سہ پہر تین بجے سے شروع ہو گا۔
بہت شکریہ فہد اشرف صاحب۔
آپ ریاض میں کہاں ہیں ؟
ویسے تو ہم نے بھی اپنی بھری جوانی ریاض میں ہی آلام روز گار کے غموں کو غلط کرنے کے ریاض میں گزاری ہے اورہنوز یہ ریاض جاری ہے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید جناب۔
رضیہ کی جوانی کا محاورہ پہلی بار سنا تو مزید معلومات کے لیے گوگل کا سہارا لیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ ریاض میں بہت سخت قسم کا لاک ڈاؤن ہے۔:)
سوال گندم اور جواب میں چنے!!!
معلوم ہوا کہ محفلین میں ایف بی آئی بھی فعال ہے ۔ ویسے کچھ کارندوں کو تو پہلے بھی اندازہ تھا ۔ :)
 
اے خان

محفلین
محفل میں آتے ہی نہ پختہ بہ شاعری شامل کرنا شروع کر دی ہے۔ اے خان بھائی کا مقابل آ گیا ہے۔ :)

یعنی اب جو جو ہائے گل اور ہائے دل کی صدائیں بلند ہوں گی تو محفلین کی بھی خوب گزرنے لگے گی کرفیو کے ایام میں ۔
سید ذیشان بھائی آہ پکار شروع کر ہی رہا تھا کہ سید عاطف علی بھائی کا مراسلہ نظر سے گزرا
شاعری کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جو بات آپ اپنے الفاظ میں کسی کو نہیں کہہ سکتے کسی شاعر کا شعر سنا کر یا دکھا کر کہہ سکتے ہیں اپنی دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں.
ایک بزرگ کو کو ایک لڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ہر روز لڑکے سے ملنے جاتا تو ایک دن لڑکے نے بزرگ سے کہا آپ ہر روز کیوں آتے ہو بزرگ نے کہا کھاؤ قسم کہ تمہیں واقعی نہیں معلوم کہ میں ہر روز کیوں آتا ہوں. لڑکا حق حیران رہ گیا.
بزرگ اور لڑکے کی جگہ آپ کچھ اور بھی لکھ سکتے ہیں.
 
Top