اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی یہ کون بندہ ہے جو بار بار آ کر ڈسٹرب کر رہا ہے، چھاپے کا بعد میں بتاتا ہوں، پہلے ذرا اس کا بندوبست کریں، کہیں یہ انہی کا آدمی نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی کل رات چھاپے میں جو بندے پکڑے گئے تھے ان کا ریمانڈ جلد لینے کی کوشش کریں۔
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
شاہ جی یہ کون بندہ ہے جو بار بار آ کر ڈسٹرب کر رہا ہے، چھاپے کا بعد میں بتاتا ہوں، پہلے ذرا اس کا بندوبست کریں، کہیں یہ انہی کا آدمی نہ ہو۔
بس جی ذرا موٹی چمڑی ہے
کچھ دیر میں ٹھیک ہو جائے گا میں تو آپکی شفارش کی وجہ سے نرمی برت رہا ہوں
ورنہ میں تو پنج منٹ میں سدا کر دیتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
کسی کا لحاظ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہمارے لیے سب برابر ہیں۔ (جب تک کوئی خاطر نہیں کرتا)
 

تیشہ

محفلین
:roll: آپکو تو میں نے رضوان کی توبہ تڑوانے اور پھر مک مکا کے جرم میں اندر کر رکھا تھا ؟ باہر کیسے کیوںکر آئے؟

اک دو دن نہ آؤں تو مجرموں کی ملزموں کی تو عیش ہوجاتی ہے پھر سے کھلم کھلا گھومتے نظر آرہے ہں :? :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو ضمانت کروا کے دوبارہ آن ڈیوٹی ہوں، بلکہ الٹا آپ پر کیس کرنے والا ہوں۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اس پولیس اسٹیشن کا لگتا ہے کہ ریمانڈ ہوگیا ہے ۔ عملہ ہی سارا کا سارا غیر حاضر ہے کچھ دنوں سے ۔ :shock:
 

شمشاد

لائبریرین
عملہ غائب نہیں ہے، بلکہ ہر روز تفتیش پر ہی رہتا ہے۔ اتنا وقت ہی نہیں ملتا کہ تھانے میں حاضر رہ سکے۔

کسی کو نئی رپورٹ لکھنے کی بھی فرصت نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عملے کی مصروفیت تو دوسری بات ہے، یہاں تو عوام کو بھی شکایات درج کرانے کی فرصت نہیں مل رہی :wink:
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں امن و امان ہی اتنا ہے کہ کسی کو کسی سے کوئی شکایت ہی نہیں۔ :wink: اور اگر ہے بھی تو آپس میں ہی نپٹ لیتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top