اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ پکڑنے اور کھانے اس کی اپنی ذمہ داری ہے۔ تھانے کا عملہ اس میں اس کی کوئی مدد نہیں کرئے گا۔
 
چاند بابو

محفلین
آہوں۔۔۔ ۔۔ ہوں ۔۔۔۔۔
ہاں بھئی اس تھانے کا انچارج کون ہے بڑے لمبے عرصے سے اس تھانے کے بارے میں کو رپورٹ نہیں آئی آج میں نے سوچا کہ خود ہی ادھر کا چکر لگا کر دیکھوں کہ یہاں کا تھانیدار آخر کر کیا رہا ہے۔ تو کہاں ہے تھانیدار اسے بلاو یہاں کیا سمجھ رکھا ہے اس نے اپنے آپ کو اسے بتاو کہ ایک حساس محکمے کا افسر آیا ہے۔
 
مغزل

محفلین
می نے بھرتی نہیں ہونا شمشاد صاحب ۔۔
بس ایک بندے کو اٹھوانا ہے اور ہوسکے تو تھوڑی سے چھترو ل اور لترول بھی کردیں۔
اس بندے کا نام ہے۔۔
ارباب رحیم
 
ظفری

لائبریرین
می نے بھرتی نہیں ہونا شمشاد صاحب ۔۔
بس ایک بندے کو اٹھوانا ہے اور ہوسکے تو تھوڑی سے چھترو ل اور لترول بھی کردیں۔
اس بندے کا نام ہے۔۔
ارباب رحیم
مغل بھائی ۔۔۔ ابھی کچھ دنوں پہلے اس نے کافی چھترول کھائی ہے اسے تھوڑا سا بریک تو دیں ۔ :grin:
 
مغزل

محفلین
میں نے سوچا ۔۔ دوبارہ لترول چھترول سے کچھ ٹکور ہوجائے ۔۔
اب دیکھئے نا ۔۔ لوہا ہی لوہے کو کاٹتا ہے اور زہر زہر کو۔۔۔

:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اس تھانے کا سارا عملہ ہر وقت وصولی پر رہتا ہے۔

ایسا کرتے ہیں کہ اس کا انچارج چاند بابو کو بنا دیتے ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
اس تھانے کا سارا عملہ ہر وقت وصولی پر رہتا ہے۔

ایسا کرتے ہیں کہ اس کا انچارج چاند بابو کو بنا دیتے ہیں۔

ارے واہ بھائی یہ بھی کمال ہے سیدھا افسر سے انچارج بنا دیا۔ کیا اس تھانے کا باوا آدم نرالا ہے کہ افسر کو ماتحت اور ماتحت کو افسر بنادیا جاتا ہے۔
دیکھ لیجئے میں کوئی عام (mango) انچارج نہیں بنوں گا میں تو سب کو کھینچ کر رکھوں گا۔ اور ہاں ہماری گاڑی آجکل پیٹرول ذرا زیادہ کھانے لگی ہے اور اس کے لئے زیادہ پیسوں کی ضرورت بھی ہوتی ہے اس لئے وصولیوں کے لئے ایک دو بندے اور دے دیں تو چلے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ اپنی پسند کے بندے لے لیں اور اپنی پسند کا علاقہ بھی۔ اور اپنے علاقے میں بے ایمانی پوری ایمانداری سے کریں۔
یاد رہے کہ دوسرے کے علاقے میں دخل اندازی نہیں کرنی۔
 
زینب

محفلین
ہایئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ "وڈے تھانیدار" جی نے "نکے سپاہی" کو کھلی چھٹی دے دی مال بناؤ سکیم کی
 
مغزل

محفلین
اس تھانے کا سارا عملہ ہر وقت وصولی پر رہتا ہے۔

ایسا کرتے ہیں کہ اس کا انچارج چاند بابو کو بنا دیتے ہیں۔

ارے ارے ایسا نہ کیجئے گا سرکار ۔۔
وہ بیچارے تو ایک دوسرے تھریڈ میں گھر گھر روٹی مانگ پھر رہے ہیں۔۔۔
تھانے اور کھانے میں فرق کیجئے۔۔۔
 
چاند بابو

محفلین
ارے بھئی ایسا نہیں کہتے پولیس والے مانگتے ہیں اور اگر مانگ بھی لیں تو ایسا نہیں کرتے کسی دوسرے محلے میں آ کر بدنام نہیں کرتے ۔مجھے ایک بار چارج لے لینے پھر دیکھتا ہوں یہ کون کون لوگ ہی جو مجھے پر الزامات لگا رہے ہیں اور آپ کو تو میں دیکھ لو گا اب بھی وقت ہے معافی مانگ لیں۔
 
چاند بابو

محفلین
ہایئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ "وڈے تھانیدار" جی نے "نکے سپاہی" کو کھلی چھٹی دے دی مال بناؤ سکیم کی

یہ کون بد بخت ہے جو چلا چلا کر بول رہا ہے کیا اسے پتہ نہیں کے صاحب آرام فرما رہے ہیں۔ بند کر دو اوے اسے صبح پیش کرنا میرے سامنے پھر دیکھوں گا یہ کون ایمانداری کا بھوت سر پر سجائے آیا ہے۔ ساری رات اسے کھڑا رکھو اور بھوکا رکھو صبح تک دماغ سے سارے فرسودہ خیالات نکل جائیں گے۔
 
تھانیدار صاحب میں "پاکستانی عوام "ہوں۔۔جو جب کچھ کرنے پے اتی ہے تو سب سے پہلی "پھینٹی"پولیس والوں کو ہی لگاتی ہے۔۔۔۔۔ اس لیے اپ کو مشورہ ہے میرے ہتھوں‌بچ کے رہیں یہ نا ہو لینے کے دینے پڑ جایئں اپ کو۔۔۔۔۔ہتھ ہولا رکھیں:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top