اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سر جی کام ہوگیا پیٹی پہنچ گئی ہے لیکن آم ابھی کھٹے آرہے ہیں‌
ویسے یہ بیلف کیا بلا ہے
اور سر جی شمشاد جی پر نظر کچھ مشکل کام ہے کیونکہ یہ صاحب عجیب ہیں کہیں ٹیکتے ہی نہیں اب آپ خود بتائیں کون سا ایسا دھاگا یا حصہ ہے اس محفل کا جہاں ان کی پہنچ نہیں یا یہ صاحب وہاں پائے نہیں جاتے اب میری اتنی پہنچ کہاں اور میں کون سا چھلاوا ہوں کہ جہاں شمشاد جی وہاں ٹپک کر نظر رکھوں
[/FONT]

اوئے بابا ایسے بندے پر نظر رکھنا تو سب سے آسان ہوتا ہے دیکھو نہ جب وہ ہر وقت نظر کے سامنے ہو گا تو اس کے کارنامے بھی بھلا کیسے چھپ سکتے ہیں۔ بس صرف یہ دیکھنا ہے کہ آج کل اس بندے کے تعلقات ہیں‌کس کے ساتھ۔
 

چاند بابو

محفلین
تھانیدار جی آپ بھی بڑے بھولے بادشاہ ہو اتنی جلدی تو کوئی رپٹ درج نہیں ہوتی جتنی جلدی آپ بندوں کو ڈھونڈنے کا کہہ رہے ہیں ذرا مال شال تو بنانے دیں آجائیں‌ گے بندے آپ فکر نہ کریں

ارے بھولے بادشاہو اگر بندے نہیں تو کوئی مال شال کی جھلک ہی کروا دہ میں نے کون سا کہا ہے کہ مجھے لازمی بندے ہی چاہییں۔
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سر جی وہ تو ہر کسی کو مشورے ، جوابات،پیغامات اور ذاتی پیغام بھیجتا رہتا ہے اب کس کس پر نظر رکھو کچھ آپ ہی نظرے کرم کریں اور ذاتی پیغامات تک تو میری رسائی ہی نہیں ہے اس کا کیا حل نکالیں سر جی [/FONT]
 

چاند بابو

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سر جی وہ تو ہر کسی کو مشورے ، جوابات،پیغامات اور ذاتی پیغام بھیجتا رہتا ہے اب کس کس پر نظر رکھو کچھ آپ ہی نظرے کرم کریں اور ذاتی پیغامات تک تو میری رسائی ہی نہیں ہے اس کا کیا حل نکالیں سر جی [/FONT]

او بھائی مجھے لگتا ہے کہ یہ تمہارے بس کا کام ہی نہیں چلو تم بس چھوٹے موٹے جیپ کتروں، آٹا چوروں وغیرہ پر نظر رکھو یہ کام بھی چھیدے کے ذمے لگاتا ہوں میں وہ میرے کام کا بندہ ہے۔ اور سنو کان کھول کر تمام حساب کتاب مجھے لا کر دینا ذرا بھی گڑبڑ کی تو پیٹی اتروا لوں گا۔
 
پہلی بات تو یہاں سیریس ہو کر کرنا کیا ہے ۔ اور ویرچوئیل تھانے میں ویرچوئیل کاموں پر ویرچوئیل رشوت بے ضرر ہے ۔ اس پر فزیکل رشوت کا قانون نہیں لگتا
 

وجی

لائبریرین
او بھائی مجھے لگتا ہے کہ یہ تمہارے بس کا کام ہی نہیں چلو تم بس چھوٹے موٹے جیپ کتروں، آٹا چوروں وغیرہ پر نظر رکھو یہ کام بھی چھیدے کے ذمے لگاتا ہوں میں وہ میرے کام کا بندہ ہے۔ اور سنو کان کھول کر تمام حساب کتاب مجھے لا کر دینا ذرا بھی گڑبڑ کی تو پیٹی اتروا لوں گا۔

[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سر جی یہ کام تو اب اور بھی مشکل ہوگیا ہے آپ خود ہی دیکھ لیں‌جھوٹے موٹے جیب کترےجب پکڑے جاتے ہیں تو کیا حال ہوتا ہے انکا اب اگر ہم بچانے جائیں تو لوگ تو ہمیں بھی جلادیں اور لوگ تو ہم سے اس وجہ سے بھی بڑے غضہ میں لگتے ہیں جب سے ہم سے پہلے لوگوں نے وکیلوں کے ساتھ جو کیا اور انکو یہ کون سمجھائے کہ وہ کام ہم نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیا تھا [/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
رشوت، کون سے رشوت، وہ تو پیجے نے تھوڑے سے پیسے دیئے تھے کہ مجھے جلدی ہے تم اکیلے ہی چائے پی لینا اور ساتھ میں کچھ مٹھائی بھی لینا۔ تو میں نے سوچا مجھے بھی فرصت نہیں ہے، فرصت میں کھا پی لوں گا اور پھر دس ہزار کی چائے اور مٹھائی میں ایک ہی وقت میں کیسے کھا پی سکتا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
آج کل ڈاکو زندہ جلائے جارہے ہیں ۔۔ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے بھاگ دوڑ فرمارہی ہے۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
پاجی تو گنہگار کو کہتے ہیں باجی۔۔ بھائی جی ہی لکھ دیا کیجے۔۔
(میرے معاملے سے آپ نے سبق نہیں سیکھا " توجہ" کے تھریڈ میں)
 

چاند بابو

محفلین
بے شک رشوت لینے اور دینے والا دونو جہنمی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



::p:p:p:p:p



اے لڑکی دھیان سے الزام لگاو کسی نے کوئی رشوت نہیں لی ہے یہاں پر۔ شمشاد بھائی بالکل درست کہ رہے ہیں انہوں نے تو خود کچھ بھی نہیں‌ مانگا تھا وہ تو کسی نے خود سے ہی چائے کے لئے کچھ پیسے دے دیئے۔ اب اس میں نہ تو ان کی کوئی نیت خراب تھی اور نہ ہی انہوں نے رشوت لی۔



دیکھو بی بی آرام سے رہو اور شرفاء پر الزام مت لگاو میں شرفاء کے تنگ کرنے کے الزام میں بند کردوں گا پھر رہو گی دھائی دیتی۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے کہاں گئے سب لوگ۔
کیا حکومت حکومت کی رٹ لگا رکھی ہے۔ حکومت کے خلاف کوئی بات یہاں نہیں ہو گی ورنہ بند کر دوں گا سب کو۔
ارے اوے چھیدے کدھر ہے تو۔ مال بنانے کے چکر میں‌کہیں ہمیں‌بھی نہ بھول جانا۔
 

چاند بابو

محفلین
آج کل ڈاکو زندہ جلائے جارہے ہیں ۔۔ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے بھاگ دوڑ فرمارہی ہے۔۔۔۔

ارے کاکا پلس کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہو کہ خود اپنے دشمن آپ ہوئے بیٹھے ہو۔ یارمیں نے کتنی بار سمجھایا تم لوگوں کو کہ قنون کے خلاف باتیں مت کیا کرو لیکن کیا کروں پتہ نہیں‌کیوں تم لوگوں کو سمجھ نہیں آتی ہے ارے لوگو ابھی بھی وقت ہے سمجھ جاو ورنہ پھر خود کو کوستے رہوگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی آپ تھانے سے باہر بھی نکلا کریں اور دوسرے محلوں کی بھی سیر کیا کریں۔
 

تفسیر

محفلین
شمشاد بھائی آجکل کون انچارج ہے؟
میں کافی عرصے سے اس تھانے کی جیل سے غائب ہوں کوئی پکڑ نے نہیں آیا؟:mad:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top