اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی بڑے بھولے ہو جی، تھانہ عملے سے تھوڑا ہی آباد ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کو سرکاری مہمان بنا لیں پھر یہاں کی رونق دیکھیئے گا۔ :wink:
 
تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
آپ بھی بڑے بھولے ہو جی، تھانہ عملے سے تھوڑا ہی آباد ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کو سرکاری مہمان بنا لیں پھر یہاں کی رونق دیکھیئے گا۔ :wink:
ایک دو بندے ہیں میری نظر میں مگر ان کو کچھ بڑی شخصیات
کی آشیرباد حاصل ہے اس لیے تھوڑی دیر لگے گی
 
پاکستانی

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
آپ بھی بڑے بھولے ہو جی، تھانہ عملے سے تھوڑا ہی آباد ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کو سرکاری مہمان بنا لیں پھر یہاں کی رونق دیکھیئے گا۔ :wink:
ایک دو بندے ہیں میری نظر میں مگر ان کو کچھ بڑی شخصیات
کی آشیرباد حاصل ہے اس لیے تھوڑی دیر لگے گی

رب خیر کرے۔

چڑیا نے تو سوچی تھی اک اونچی پرواز
لیکن
ظالم
باز!!
 
شمشاد

لائبریرین
اب آ گیا ہوں تو دیکھتا ہوں، میری غیرحاضری میں حولدار صاحب بھی لمبے ہی غیرحاضر ہو گئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج کل پاکستان کی حکومت بعض لوگوں کے ساتھ لک چھپ جانا کھیل رہی ہے۔

اس محفل کے بھی کچھ اراکین کچھ عرصہ سے غائب ہیں۔ جن میں سے بعض کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے :

ظفری
خرم
باجو
تفسیر (یہ تو لگتا ہے بغیر اطلاع کے سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں)
شعیب شوبی
وہاب اعجاز خان
شعیب صفدر
ثناء اللہ
رضوان
حکیم خالد
جیہ
فریب
نوید ملک
ظفر احمد
فرزانہ
فرذوق
امن امان
سارا
سند باد
اظہر الحق
شاہد احمد خان
شائستہ
نوید صادق (شعر و شاعری کا اچھا ذوق رکھنے والے)
شیر افضل خان
حمزہ بیٹا
مکی
علمدار
امانت
حسن علوی
اعجاز (فن لینڈ والے)

فی الحال اتنے ہی۔

اگر کسی کو مندرجہ بالا اراکین کے متعلق علم ہو تو اس تھانے میں اطلاع کرئے۔ اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔

اگر مندرجہ بالا اراکین خود پڑھ سکتے ہیں تو خود ہی پڑھ کے واپس آ جائیں، انہیں بھی کچھ نہیں کہا جائے گا۔

تھانے کے عملے کو تفتیش پر مجبور نہ کیا جائے کہ ان کے آرام میں خلل پڑتا ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
کاکا سپاہی کو اپنی خبر نہیں ہوتی تو وہ کسی اور کی کیا خبر رکھیں گے ۔۔۔ :p ۔۔ پہلے نیند سے تو جگائیں ان کو ۔۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
کاکا سپاہی کو اپنی خبر نہیں ہوتی تو وہ کسی اور کی کیا خبر رکھیں گے ۔۔۔ :p ۔۔ پہلے نیند سے تو جگائیں ان کو ۔۔ :p

یہی تو ان کی خوبی ہے، ہر جرم کی تحقیق وہ خواب میں ہی کر لیتے ہیں۔ اگر ناوقت جگا دیا تو تفتیش ادھوری رہ جائے گی۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top