اردو محفل کی فضا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
نا بھائی میں نہیں سمجھاتا ، جناب کے موڈ کا پتا نہیں چلتا کس بات پر کہاں اٹک جائیں ، پھر دو وضاحتیں ،،،البتہ چند خبریں دیتا ہوں آپ کے مطلب کی ۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد نے سفید موروں کی پوسٹ کی ہے تصاویر کے سیکشن میں ، اور آپ ہیں کہ بور بور کی رٹ لگائے بیٹھیں ہیں ، وارث اور تعبیر اس ہفتے کے مہمان ہیں متفرقات کے سیکشن میں ، عباس اور سونیا نام سے دو نئے اراکین کا اضافہ ہوا ہے ، تعارف موجود ہے تعارفی سیکشن میں ، تعبیر نے حج کے سلسے کی سو سال قدیم تصاویر شئیر کی ہیں ، تصاویر کے ہی سیکشن میں ، محسن حجازی کافی عرصے بعد اپنی کسی تحریر کے ساتھ نظر آئے ہیں ، متفرقات میں ، باذوق اور مہوش علی کی بحث زوروں پر تھی اسلامی سیکشن میں مگر اب زکریا نے دھاگہ مقفل کر دیا ہے ، زین نے سنجیدگی اختیار کر لی ہے ، زینب کے اوتار اور دستخط و موڈ سے متعلق رائے دی جا رہی ہے متفرقات کے سیکشن میں ، تعبیر کے مشورے پر ماوراء نے مضمون نویسی کا سلسلہ شروع کیا ہے ، اور پہلا موضوع "میڈیا کے نوجوان نسل پر منفی اثرات" ہے ، جس میں شرکت اس مہینے کے آخری عشرے میں کی جا سکتی ہے ، بوچھی خالہ اگلے مہنے پاکستان جا رہی ہیں جہاں محفلین نے ان کی مہمان داری پر سبقت لے جانے کے لیے اودھم مچا رکھا ہے ، "دھماکہ" دھاگے میں ، ایم بلا ل کا کالم "لاوارث زبان و تہذیب" سامنے آیا ہے کالم سیکشن میں جو ایک اچھی تحریر ہے ، پسندیدہ شاعری کے سیکشن میں میں نے احمد فراز کی شہرہ آفاق نظم تحریر کی ہے ، شمشاد آج تصویری سیکشن میں چھائے رہے اور بہترین تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں سے ایک "سفید مور" کا ذکر میں کر چکا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس اس سے زیادہ یاد نہیں آ رہا ۔۔۔۔۔۔ اب بتائیے جناب کہ محفل اب بھی بور ہے ، یاد رہے کہ بہت سے سیکشنز میں جاتا ہی نہیں ورنہ اور بھی مزید سرگرمیاں بیان کرتا
وسلام
 

زین

لائبریرین
طالوت بھائی بہت خوب۔
آپ کی تحریر پڑھ میرے ذہن میں‌ایک آئیڈیا آیا ہے (تعبیر بہن کا آئیڈ یا نہیں ) وہ اس طرح کہ اس کے لیے ایک الگ سے دھاگہ کھولا جائے جس میں‌روزانہ اس کی رپورٹ آپ دیا کریں گے۔
اور ساتھ میں‌باقی اراکین بھی اپنا پنا حصہ ڈالتے رہیں‌گے ، کیا خیال ہے ؟؟؟
 

تیشہ

محفلین
آپ ہی سمجھا دیں نا؟؟؟؟؟؟




اُفففف ، یااللہ میری توبہ امین ص آپ جیسا سست بندہ میں نے زندگی میں کبھی دیکھا سنا نہیں تھا :music: ہر کام ، ہر بات ، ہر چیز آپ دوسروں کو سونپ دیتے ہیں :confused:
کوئی غلطی سے ڈرامہ کا بتا دے تو اسکی شامت آتی ہے اب بتا دیا ہے تو لا کر دو ، کوئی لانے کا پتا بتا بیٹھے تو آپ اسکو بولتے ہیں اب آپ نے بتایا ہے تو لاکر دیں :confused: کوئی لنک ِ دے تو وہی اب آپکو کھول کر بھی دے :confused: کوئی بات آپکو بتائی جائے تو مصیبت ہی آجتی ہے بچارے / بچاری بتانے والوں کی :blush:
آپ بہت سُست ہیں :music: کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے آپ اپنے گھر والوں کو بھی ایسے ہی تنگ کرتے ہونگے کہ ذرا ، مجھے بستر سے اٹھا کر گود میں لے جاکر کمپیوٹر کے آگے تو بیٹھا آنا :confused: پھر بولتے ہونگے کہ اب تم ہی مجھے اٹھا کر لاؤ ہو اب تم ہی مجھے کمپیوٹر بھی آن کرکے دے جاؤ ۔۔۔ :blush::blush:
کبھی تو خود سے بھی کچھ کرلیا کریں :music:
 

طالوت

محفلین
شکریہ زین ، شکریہ شمشاد !!!!!
تجویز اچھی ہے پر کام ذمہ داری کا ہے ، اور شمشاد بہت گریٹ آدمی ہیں کہ ہر ذمہ داری اپنے سر لے لیتے ہیں :blush:، سو دھاگہ وہی کھولیں گے ;) میں اپنا حصہ انشاءاللہ ڈالتا رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔:)
وسلام
 

طالوت

محفلین
اب تو میں چلا ۔۔۔۔۔۔۔ جب آؤں گا تو اس پہ بات کریں گے ۔۔۔۔۔۔ ویسے آپ کو جو شکایت ہے کھلے لفظوں میں کہیں ، کیوں کہ میں گریٹ کبھی نہیں بن سکتا۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے یہ جو بور بور کی رٹ لگائی ہوئی ہے تو اس کا ثبوت دیں کہ اردو محفل بور ہے، نہیں تو یہ بور بور کی رٹ بند کریں، ورنہ میں آپ کے اس "بور" والے تمام پیغامات حذف کر دوں گا۔

اور تو کسی کو بور نہیں لگتی سوائے آپ کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ثبوت ہے آپ کے پاس کہ پہلے جان تھی اور اب بے جان ہے اور کون کون سے اراکین سست ہیں سوائے آپ کے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہوں گے کہیں مصروف، باقی اراکین تو چست ہیں ناں اور ماحولیات والے دھاگے میں آپ کو دلچسپی ہے تو آپ چلائیں، دوسرں کو الزام مت دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top