اردو محفل کی فضا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اس کی چند ایک وجوہات ہیں جن میں سے موٹی موٹی یہ ہیں :

مجھے محفل میں تین سال ہونے کو ہیں۔
میں محفل کا ناظم خاص ہوں۔
میرے اتنے ڈھیر سارے پیغام ہو گئے ہیں۔

اب بھی اراکین کو نہ پہچانوں گا تو کب پہچانوں گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کام ہی ایسے بتاتے ہیں کہ کوئی مشکل سے ہی وقت نکال سکتا ہے۔
فہیم کو کہتا ہوں کہ آپ کی مدد کرے۔
 

خوشی

محفلین
اس کی چند ایک وجوہات ہیں جن میں سے موٹی موٹی یہ ہیں :

مجھے محفل میں تین سال ہونے کو ہیں۔
میں محفل کا ناظم خاص ہوں۔
میرے اتنے ڈھیر سارے پیغام ہو گئے ہیں۔

اب بھی اراکین کو نہ پہچانوں گا تو کب پہچانوں گا؟
ناظم خاص ھیں یہ مجھے ڈرا رہے ہیں یا بتا رہے ہیں اور کیا مجھے آپ سے ڈرنا چاہیے
 

تیشہ

محفلین
زین بھائی آپ کو ایک واقعہ سناتا ہوں پھر آپ سمجھ جائیں گے۔

ایک سردار مریض ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اس نے انگلی ماتھے پر رکھ کر کہا مجھے یہاں درد ہے، پھر اس نے بازو پر انگلی رکھی اور بولا یہاں درد ہے۔ پھر اس نے جسم کے ایک اور حصے پر انگلی رکھی اور بولا کہ یہاں درد ہے، الغرض اس نے جسم کے مختلف حصوں پر انگلی رکھی اور ہر جگہ درد کا بتایا۔ ڈاکٹر نے معائنہ کیا اور بولا۔ سردار جی آپ کو کہیں بھی درد نہیں ہے۔ اصل میں آپ کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے اور صرف انگلی میں درد ہے۔


:laugh::laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
دو مثالیں سنیں تھیں بڑوں سے کل کبھی نہیں آتی ۔ آج کا کام کل پر مت چھوڑو۔ آپکا کیا خیال ہے؟

وہ مثالیں پرانی ہیں۔ اب کل بھی آ جاتی ہے اور آج کا کام کل پر چھوڑ دینے سے کل نہیں تو پرسوں ترسوں ضرور ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز امین، یاہو پر تو آئیں ذرا اگر وقت ہو تو

یہ لیں عزیز صاحب آج تو آپ کی چاندی ہی چاندی ہے۔ قیصرانی بھائی نے خود آپ کو یاہو پر بلایا ہے۔ کنواں خود پیاسے کے پاس چل کر آ گیا ہے۔ اگلی پچھلی ساری کسریں نکال لیں۔ قیصرانی بھائی بچ کر جانے نہ پائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top