اردو محفل کی مفت ٹیوشن اکیڈمی

سیما علی

لائبریرین
یہاں تو شاگرد فرمائشی پروگرام چلا رہے ہیں تابش میاں تو پڑھیں گے ہی اپنی فرمائش پوری ہونے کے بعد ۔ :):)
اہنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے اُردو محفل مفت ٹیوشن اکیڈمی میں داخلے جاری ہیں.
 
فاخر رضا

محفلین
مجھے انسانیت سیکھنی ہے
کوئی استاد ہے یہاں
اسکول کے باہر ٹھیلے پر بک رہی تھی مگر بہت سستی تھی اس لئے نہیں خریدی
بھئی کوئی استاد ہے یہاں یا سب سوگ میں بیٹھے ہیں انسانیت کے غم میں
ہاں ابھی قریب المرگ ہے، کچھ کچھ جان باقی ہے چاہو تو آخری دیدار کرلو، بعد میں نہ کہنا اطلاع نہیں دی
لو دیکھ لو انسانیت، کچھ نیلا سا رنگ ہوگیا ہے، لالی ختم ہو گئی. کچھ گلوکوز پلاؤ اسے. شاید کچھ لمحے کو آنکھیں کھول دے.
 
شمشاد

انسانیت کے لیے محنت کچھ زیادہ ہی کرنا پڑے گی، سوچ لیں، کر لیں گے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
نہیں جی. آپ بتائیں گی تو استاد پڑھائیں گے.
ویسے ہم نے ابھی تک اساتذہ کو جادو کی چھڑی نہیں دی ہے.
ٹیوشن سنٹر میں اساتذہ پر چھوڑا تو سارے ہی پڑھنے پڑیں گے۔
ایسا ہے تو پھر میں استاد والی آسامی کے لئیے اپلائے کرنا چاہوں گی۔۔۔۔ :cool:
 
م حمزہ

محفلین
مجھے انسانیت سیکھنی ہے
کوئی استاد ہے یہاں
اسکول کے باہر ٹھیلے پر بک رہی تھی مگر بہت سستی تھی اس لئے نہیں خریدی
بھئی کوئی استاد ہے یہاں یا سب سوگ میں بیٹھے ہیں انسانیت کے غم میں
ہاں ابھی قریب المرگ ہے، کچھ کچھ جان باقی ہے چاہو تو آخری دیدار کرلو، بعد میں نہ کہنا اطلاع نہیں دی
لو دیکھ لو انسانیت، کچھ نیلا سا رنگ ہوگیا ہے، لالی ختم ہو گئی. کچھ گلوکوز پلاؤ اسے. شاید کچھ لمحے کو آنکھیں کھول دے.
سر جی! لگتا ہے آئی سی یو کی حالت بہت خراب ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
لو دیکھ لو انسانیت، کچھ نیلا سا رنگ ہوگیا ہے، لالی ختم ہو گئی. کچھ گلوکوز پلاؤ اسے. شاید کچھ لمحے کو آنکھیں کھول دے.
ہر شخص کہتا ہے آج کہ میں انسانیت کے لئے جی رہا ہوں ۔۔۔پھر بھی گلوکوز پلاؤ کہہ رہے ہیں۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
لگتا ہے اراکین نے پروفیسر صاحب کی اکیڈیمی کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
سنجیدگی سے لینا تھا؟ :eek::eek::eek:
آپ یقیناً ماہی احمد بہنا کی وجہ سے کہہ رہے ہوں گے :)
اے لو میں نے کیا کہا اب؟؟؟ سارا ملبہ مجھ پر ڈال دیں میرے مراسلوں کے سوا تو جیسے اس اکیڈمی میں مریخ پر رہائش کے طریقے ڈسکس ہو رہے تھے نا!!!!:cautious::cautious::cautious::cautious:
 
شمشاد

لائبریرین
سنجیدگی سے لینا تھا؟ :eek::eek:
تو پروفیسر صاحب نے یہ اکیڈیمی کیا بچوں کے کھیلنے کے لیے بنائی ہے؟

ماشاء اللہ پروفیسر صاحب بہت ہی زیادہ پڑھی لکھی شخصیت ہیں۔ ان کے تعارف کی لڑی دیکھو۔ ہمیں چاہیے کہ ان کے علم سے استفادہ کریں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لگتا ہے اراکین نے پروفیسر صاحب کی اکیڈیمی کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
اس کی وجہ ہے۔

پروفیسر صاحب نے پہلے مراسلے کی پہلی سطر میں ہی "اردو محفل کے اسکول" کا ذکر کیا ہے۔ اور جو کچھ اس اسکول میں ہوتا ہے وہی کچھ اس کے ٹیوشن سینٹر میں ہونا تھا۔

پروفیسر صاحب واقعی اگر کسی سنجیدہ اور پڑھائی والے ٹیوشن سینٹر کی کاوش کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں پہلے مراسلے میں تفصیل سے اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالنی چاہیئے تھی۔ قواعد و ضوابط بعد میں بنتے رہتے ہیں لیکن تفصیل سے یہ تو فرمائیں کہ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ اور پھر "اردو محفل کے اسکول" کا حوالہ، سب یہی سمجھے کہ جیسے وہاں گپ شپ ہوتی ہے ویسا ہی کوئی گپ شپ کا تھریڈ پروفیسر صاحب نے بھی کھول دیا!
 
Top