محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
نہیں ۔محمد عدنان اکبری نقیبی
کیا آپ کی کوئی بہن محفل پر بھی ہیں. ویسے تو ساری ہی بہنیں ہیں مگر ایک تو سگی لگتی ہیں
آپ ہمارے کان میں سرگوشی کرکے بتائیں کہ آپ کو کس خاتون پر ہماری بہن ہونے کا گمان ہوا ہے۔
نہیں ۔محمد عدنان اکبری نقیبی
کیا آپ کی کوئی بہن محفل پر بھی ہیں. ویسے تو ساری ہی بہنیں ہیں مگر ایک تو سگی لگتی ہیں
اپ کے یہاں فروری پُری طرح اسکول کھول رہے ہے ہمارے یہاں ۱ فروری ہے صرف نویں جماعت سے کالیج اور یونیورسٹی کھول رہی ہے
آن لائن کلاسیس کم مستی زیادہ چل رہی ہےتو آن لائن کلاسیں شروع کر لیں۔
وعلیکم السلام.السلام عليكم پروفیسر صاحب
مجھے بھی داخل کر لیں جناب اپنی اکیڈمی میں
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی اور سید عمران صاحب! توجہ فرمائیں۔
اب بچوں نے بہت عیش کرلئیے تیاری کریں چھٹیاں ختم ہونے والی ہیںکرونا کے باعث غیر معینہ مدت تک چھٹیاں ہیں ۔
جو کلاس کے باہر سے چلے جاتے ہیں بھیا وہ بھلا آن لائین کیا پڑھیں گے۔۔۔تو آن لائن کلاسیں شروع کر لیں۔
سورة النساء :تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ آج سلام کی اہمیت،آداب،سلام میں سنتوں،اور اس کے ثواب وغیرہ کے متعلق شیئر کریں.
ماشاء اللہ،ماشاء اللہ،بہت خوبصورت تحریراللہ تعالی ٰ کے پیغمبر علیھم السلام جب کسی مصیبت میں مبتلا ہوئے تو ان پیغمبروں کی مصیبتیں اور پریشانیاں دور کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی لفظ "سلامتی " سے یاد کیا اور جنت میں بھی سلام کہا جائے گا۔
﴿سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ ﴿٥٨﴾...سورۃ یٰس
"پروردگار مہربان کی طرف سے سلام (کہا جائے گا)"
یعنی سلامتی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک کلمہ ہے جو انسانوں کی مصیبتوں کو دور کرتا ہے۔
حضرت نوح علیہ السلام پر جب مشکل وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ ﴿٧٩﴾...سورة الصافات
"تمام جہانوں میں نوح پر سلامتی ہو" دوسری جگہ فرمایا:
﴿قِيلَ يَا نُوحُ اهْبِطْ بِسَلَامٍ مِّنَّا وَبَرَكَاتٍ عَلَيْكَ...٤٨﴾...سورة هود
"حکم ہوا ،اے نوح !ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ اتر جاؤ "
جب زمین پانی اگل رہی تھی ،آسمان سے موسلا دھار باش جاری تھی ۔اس طوفانی دھارے میں جبکہ سب پہاڑوں کی چوٹیاں زیر آب آچکی تھیں ،تو اگر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ان متلاطم موجوں پر سلامت تھی تو دراصل یہ اللہ تعالیٰ کا وہ پیغام تھا جو لفظ سلامتی کے ناطے سے حضرت نوح علیہ السلام کو پہنچا تھا ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام پر زندگی میں سب سے مشکل وقت وہ تھا جب نمرود نے آپ کو آگ میں ڈالا ، اللہ تعالی ٰ کی طرف سے فوراََ "پیغام سلامتی "پہنچا :
﴿قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ ﴿٦٩﴾...سورة الانبياء
"ہم نے حکم دیا ،اے آگ !تو سردہو جا اور ابراہیم کے لیئے موجب سلامتی بن جا !"
حضرت یحییٰ کی پیدائش پر اللہ جل شانہ کی طرف سے "پیغام سلامتی "یوں سنایا گیا:
اور جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پا ئیں گے اور جس دن زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے ان پر سلام اور رحمت ہے"
بن باپ پیداہونے کے ناطے سے جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازک وقت آیا تو ان کی زبان پر اللہ تعالی ٰ کی طرف سے سلامتی کا اعلان اس طرح ہوا:
﴿وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا ﴿٣٣﴾...سورة مريم
اور جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مجھے موت آئے گی اور جس دن زندہ کر کے اٹھایا جاؤگا مجھ پر سلام اور رحمت ہے۔
فرعون جیسے ظالم اور جابر بادشاہ کے دربار میں جب حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہ السلام گئے تو اللہ تعالی ٰ نے انہیں سلامتی کا پیغام سنایا :
﴿سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ ﴿١٢٠﴾...سورة الصافات
"موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام پر سلام ہو "
حضرت الیاس علیہ السلام پر سلامتی کا اعلان اس طرح ہوا:
﴿سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠﴾...سورة الصافات "اور الیاسین پر سلام ہو"
اللہ جل شانہ نے تمام پیغمبروں کو سلامتی سے نوازا ، فرمایا :
﴿وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ ﴿١٨١﴾...سورة الصافات "پیغمبروں پر سلام ہو"
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر دائمی سلامتی کا اعلان اس طرح ہو ا:
﴿إِنَّ اللَّ۔هَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ﴿٥٦﴾...سورة الاحزاب
"اللہ جل شانہ اور اس کے فرشتے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ،اے اہل ایمان !تم بھی پیغمبر صلی علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجا کرو"
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔"اللہ جل شانہ اور اس کے فرشتے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ،اے اہل ایمان !تم بھی پیغمبر صلی علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجا کرو“