محمد تابش صدیقی
منتظم
قابلِ عمل تجویز ہے۔۔ فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔
میری رائے میں عمومی قدغن لگانا درست نہیں۔ اگر اوپر والا کام کر دیا جائے، تو یہ سلسلہ خود رک جائے گا۔ اور شاید سالگرہ کی گہما گہمی ایسے احباب کو کوئی بہتر مصروفیت دے سکے۔۔ فورم پر جو لوگ محض مباحث کو ہوا دینے اور ٹرول کرنے کے لیے آتے ہیں، ان پر فورم کی سالگرہ کے عرصے تک پابندی عائد کر دی جائے۔ انہیں مکمل معطل کرنے کی بجائے ان پر ایسی قدغن عائد کر دینی چاہیے کہ یہ فورم پر کوئی پیغام ارسال نہ کر سکیں لیکن انہیں ذاتی پیغام ارسال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ اس میں دہائی دے سکیں۔ فورم کے منتظمین ایسی پابندی عائد کرنے کے بارے میں جانتے ہیں اور غالبا کچھ محفلین اس پابندی کے اثرات کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔