سیما علی
لائبریرین
معذرت الفاظ کے غلط استعمال پرخشوع و خضوع کا مطلب عاجزی اور گڑگڑانا ہے۔
معذرت الفاظ کے غلط استعمال پرخشوع و خضوع کا مطلب عاجزی اور گڑگڑانا ہے۔
وہ دن بھی ضرور آئیں گے، درد کا سایہ ٹل جائے گاہم تو امید بہار پر شجر سے پیوستہ بیٹھے ہیں اور تصور جاناں کا بونس بھی ساتھ لگا لیتے ہیں ۔
انشاء الللہ ضروروہ دن بھی ضرور آئیں گے، درد کا سایہ ٹل جائے گا
بہت شکریہ احمد بھائی۔بہت خوب عدنان بھائی!
محفل کی سالگرہ کا فیتہ اس بار آپ نے اکیلے ہی کاٹ دیا ۔
ان شاء اللہ ،برادرم محمد وارث، آپ کا اصرار ہے تو کچھ سطریں اس بابت ارسال کر دوں گا۔
Secondedاس پہلو پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ بلکہ اس سالگرہ کے موقعے کو اس اعتبار سے تاریخی بنایا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کے جشن کے مہینے میں صرف تعمیری سلسلوں کی اجازت دی جائے۔ اس ضمن میں چند تجاویز ذیل میں پیش کر رہا ہوں:
۔ فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔
۔ فورم پر جو لوگ محض مباحث کو ہوا دینے اور ٹرول کرنے کے لیے آتے ہیں، ان پر فورم کی سالگرہ کے عرصے تک پابندی عائد کر دی جائے۔ انہیں مکمل معطل کرنے کی بجائے ان پر ایسی قدغن عائد کر دینی چاہیے کہ یہ فورم پر کوئی پیغام ارسال نہ کر سکیں لیکن انہیں ذاتی پیغام ارسال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ اس میں دہائی دے سکیں۔ فورم کے منتظمین ایسی پابندی عائد کرنے کے بارے میں جانتے ہیں اور غالبا کچھ محفلین اس پابندی کے اثرات کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
یعنی کہ کچھ محفلین کا دم گھوٹ دیا جائے ۔ واہ ۔
ہا ہا ہا ہا ہاہا!اصل میں تجویز کچھ یوں ہے کہ سالگرہ کے مہینے میں ٹرولز کو قید کر دیا جائے، جیسے کہ رمضان کے مہینے میں شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔ اور بعد میں ان کی زنجیریں بھی ویسے ہی کھول دی جائیں۔
ہا ہا ہا ہا ہاہا!
یہ ہوئی نا بات! میں تو اتنے سارے محفلین پر لاحول پڑھ پڑھ کر تھک گیا تھا ۔ کمبخت بھاگ کر ہی نہیں دیتے ۔
میری تجویز یہ ہے کہ سالگرہ کی تقریبات سارا سال جاری رکھی جائیں ۔ ایک مہینہ بہت کم ہے
اگرچہ کسی لائق نہیں ہوں لیکن دامے درمے سخنے حاضر پائیں گے ۔ بس صاحبانِ اختیار کا اشارہ چاہئے ۔برادرم ظہیر، آپ بس ساتھ دینے کو تیار ہوں، ہم انشاءاللہ ایسی تقریب منعقد کریں گے کہ ہر شب شب برات ہوگی اور ہر روز، روز عید۔
اہر ہے کہ درجنوں کی تعداد میں پوسٹ ہونے والے روزانہ مراسلوں میں لسانی اغلاط کی نشاندہی اور انہیں درست کرنا تو اتنا آسان نہیں ہے اور اس کے لئے کوئی طریقۂ کار وضع کرنا بھی اتنا آسان نہیں ہوگا
املا مطؤعاس کے لئے ایک " املا پولیس" بنائی جائے ۔
اسی گرامر ناتزی کے لقب سے بچنے کے لئے ہر آدمی چشم پوشی سے کام لیتا ہے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ زبان کی بنیادی اغلاط کی نشاندہی اور تصحیح کرنا بہت ضروری ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں کتابیں اور اخبار و رسائل پڑھنے کا رواج کم ہوتا جارہا ہے اور نئی نسل میڈیا اور انٹر نیٹ ہی سے زبان سیکھ رہی ہے۔ اردو محفل پرآنے والے اکثر نووارد رکنیت اختیار کرنے کی بڑی وجہ یہی بتاتے ہیں کہ اس محفل میں اردو کا معیار بہت اعلیٰ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ۔ لیکن اگر اس معیار کو تادیر برقرار رکھنا ہے تو اس کے لئے کچھ اقدامات تو کرنے پڑیں گے ۔ میرا مشاہدہ تو یہ ہے کہ پچھلے دو سالوں میں بتدریج یہ حال ہوگیا ہے کہ ادب کے زمروں میں نئے اراکین جو نثر اور نظم پیش کرتے ہیں ان میں اکثر و بیشتر گرامر اور املا کی بنیادی اور فاش غلطیاں ہوتی ہیں ۔ اور بے چارے قارئین مجبوراً بنظرِ حوصلہ افزائی یہ اغلاط نظرانداز کرکے تحریر پر ستائشی تبصرے بھی لکھتے ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو خدشہ ہے کہ چند سالوں میں اردو محفل کا معیارمتاثر ہوجائےگا اور اسے دوسری ویبگاہوں پر جو فوقیت حاصل ہے ، خاکم بدہن ، وہ نہ رہے گی ۔ اگر اسپیل چیکر اس مسئلے کا علاج ہے تو کمپیوٹر کے ماہرین احباب سے التجا ہے کہ براہِ کرم اس پر توجہ دیں ۔برادرم ظہیر، یقینا املا کی غلطیاں ثقہ دوستوں پر شاق گزرتی ہیں، لیکن دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ لوگ ان غلطیوں کی نشاندہی زیادہ پسند نہیں کرتے ہیں۔ گرامر ناتزی کی اصطلاح سے شاید آپ واقف ہوں گے۔ املا کی غلطیاں محض ٹائپنگ کی غلطیوں کی وجہ سے ہی نہیں ہوتی، بلکہ آج کل احباب کی اردو کا لیول بھی میرے جیسا ہی ہوتا ہے۔ اگر اردو سپیل چیکر کا استعمال کیا جائے تو ان اغلاط کی شرح میں کمی آ سکتی ہے۔ فی الحال مجھے علم نہیں ہے کہ آن لائن ایسے سپیل چیکر کا استعمال کیسے ممکن ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور صاحب اس بارے میں مزید معلومات فراہم کر سکیں۔
املا مطؤع
مکمل متفق۔اس پہلو پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ بلکہ اس سالگرہ کے موقعے کو اس اعتبار سے تاریخی بنایا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کے جشن کے مہینے میں صرف تعمیری سلسلوں کی اجازت دی جائے۔ اس ضمن میں چند تجاویز ذیل میں پیش کر رہا ہوں:
۔ فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔
۔ فورم پر جو لوگ محض مباحث کو ہوا دینے اور ٹرول کرنے کے لیے آتے ہیں، ان پر فورم کی سالگرہ کے عرصے تک پابندی عائد کر دی جائے۔ انہیں مکمل معطل کرنے کی بجائے ان پر ایسی قدغن عائد کر دینی چاہیے کہ یہ فورم پر کوئی پیغام ارسال نہ کر سکیں لیکن انہیں ذاتی پیغام ارسال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ اس میں دہائی دے سکیں۔ فورم کے منتظمین ایسی پابندی عائد کرنے کے بارے میں جانتے ہیں اور غالبا کچھ محفلین اس پابندی کے اثرات کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
جی بالکل، میں آپ کا مطلب سمجھ گیا تھا اور لوگ عمومی طور پر خشوع و خضوع کا مطلب انہماک سمجھ لیتے ہیں۔میر ا قطعاؔ یہ مطلب نہ تھا میرا کہنا یہ تھا میں نے باریک بینی سے پڑھی کبھی دماغ میں کچھ اور ہوتا ہے اور لکھ کچھ اور دیتے ہیں
معذرت کی ضرورت نہیں، یہ فورم ہی سیکھنے سکھانے کا ہے۔ میں نے بھی اس فورم پر رہ کر اپنی اردو کافی بہتر بنائی ہے۔معذرت الفاظ کے غلط استعمال پر