پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ سیما بہن
محترم جناب عدنان اکبری نقیبی
حوصلہ افزائ کی بے حد مشکور اللہ آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے میں نے ایک ایک سطر بڑے خشوع و خضوع سے پڑ ھی دوبارہ پڑھنے اور لطف آیا انتہائ پر مزاح ہے اور حسب حالات حاضرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم کی انتظامیہ کی توجہ درکار ہے۔
محمد تابش صدیقی ، محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر مدیر خواتین و حضرات۔۔
اس مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کے لیے کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے؟ یا کی بھی جا رہی ہے یا نہیں؟
محفل فورم کے قیام کے پندرہ سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ڈیڑھ دہائی کافی عرصہ ہوتا ہے۔ اس موقعے کی مناسبت سے خاص اہتمام ہونا چاہیے۔ :)
 
آخری تدوین:
محفل فورم کی انتظامیہ کی توجہ درکار ہے۔
محمد تابش صدیقی ، محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر مدیر خواتین و خضرات۔۔
اس مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کے لیے کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے؟ یا کی بھی جا رہی ہے یا نہیں؟
محفل فورم کے قیام کے پندرہ سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ڈیڑھ دہائی کافی عرصہ ہوتا ہے۔ اس موقعے کی مناسبت سے خاص اہتمام ہونا چاہیے۔ :)
یہ اچھا ہوا ہے کہ ہلکے پھلکے انداز میں عدنان بھائی نے تذکرہ چھیڑ دیا ہے۔
ورنہ کرونا اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات، بالخصوص پے در پے اموات کی خبروں نے صرف اردو محفل ہی نہیں عمومی طور پر بھی نفسیاتی طور پر ہر فرد کو متاثر کیا ہے۔ اور شاید کسی اور جانب توجہ نہیں بن پائی۔
سالگرہ کا اہتمام ضرور اور بھرپور ہونا چاہیے۔ :)
اور اس کے لیے مدیران سمیت تمام فعال محفلین کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ :)
 
زیک

مسافر

بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے
 
اس کے لیے مدیران سمیت تمام فعال محفلین کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ :)
حاضر جناب،
تابش بھیا آپ کی توجہ اس جانب بھی دلانی ہے کہ محفل دن با دن اکھاڑ بنتی جا رہی ہے۔ بے شک آزادی رائے کا سب کو ہی حق حاصل ہے مگر اردو محفل خالص اردو ادب اور اردو زبان کی دیگر تعمیراتی و تخلیقی کاموں کا مرکز تصور کی جاتی ہے ۔اب یہ تصور بس تصور ہی بنتا نظر آ رہا ہے۔ کئی محفلین اس اکھاڈ پچھاڑ سے بے زار ہو کر اب محفل پر آنے سے کتراتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس طرف بھی توجہ فرمائیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محفل فورم کی انتظامیہ کی توجہ درکار ہے۔
محمد تابش صدیقی ، محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر مدیر خواتین و حضرات۔۔
اس مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کے لیے کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے؟ یا کی بھی جا رہی ہے یا نہیں؟
محفل فورم کے قیام کے پندرہ سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ڈیڑھ دہائی کافی عرصہ ہوتا ہے۔ اس موقعے کی مناسبت سے خاص اہتمام ہونا چاہیے۔ :)
آپ اپنے روایتی صدارتی خطبے کی بابت بتائیے کہ ارشاد فرما رہے ہیں یا اس سال بھی گول کرنے کا ارادہ ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
حاضر جناب،
تابش بھیا آپ کی توجہ اس جانب بھی دلانی ہے کہ محفل دن با دن اکھاڑ بنتی جا رہی ہے۔ بے شک آزادی رائے کا سب کو ہی حق حاصل ہے مگر اردو محفل خالص اردو ادب اور اردو زبان کی دیگر تعمیراتی و تخلیقی کاموں کا مرکز تصور کی جاتی ہے ۔اب یہ تصور بس تصور ہی بنتا نظر آ رہا ہے۔ کئی محفلین اس اکھاڈ پچھاڑ سے بے زار ہو کر اب محفل پر آنے سے کتراتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس طرف بھی توجہ فرمائیں۔

ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ محفل میں ادبی پوسٹس بہت کم ہو گئی ہیں یا یوں کہیے کہ ان کی تعداد ٹرولز کی پوسٹس کی تعداد کا مقابلہ نہیں کر پاتی۔ ویسے میں نے کل پھر سے چار لوگوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ لیکن ایسا کرنے سے محفل میں محض سناٹے ہی نظر آتے ہیں۔

کسی اور سے گلہ اس لئے نہیں کر پاتے کہ اب ہم خود بھی محفل کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کئی محفلین اس اکھاڈ پچھاڑ سے بے زار ہو کر اب محفل پر آنے سے کتراتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس طرف بھی توجہ فرمائیں۔

اس پہلو پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ بلکہ اس سالگرہ کے موقعے کو اس اعتبار سے تاریخی بنایا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کے جشن کے مہینے میں صرف تعمیری سلسلوں کی اجازت دی جائے۔ اس ضمن میں چند تجاویز ذیل میں پیش کر رہا ہوں:
۔ فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
۔ فورم پر جو لوگ محض مباحث کو ہوا دینے اور ٹرول کرنے کے لیے آتے ہیں، ان پر فورم کی سالگرہ کے عرصے تک پابندی عائد کر دی جائے۔ انہیں مکمل معطل کرنے کی بجائے ان پر ایسی قدغن عائد کر دینی چاہیے کہ یہ فورم پر کوئی پیغام ارسال نہ کر سکیں لیکن انہیں ذاتی پیغام ارسال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ اس میں دہائی دے سکیں۔ :) فورم کے منتظمین ایسی پابندی عائد کرنے کے بارے میں جانتے ہیں اور غالبا کچھ محفلین اس پابندی کے اثرات کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ محفل میں ادبی پوسٹس بہت کم ہو گئی ہیں یا یوں کہیے کہ ان کی تعداد ٹرولز کی پوسٹس کی تعداد کا مقابلہ نہیں کر پاتی۔
تو اس سالگرہ پر آپ سمیت جتنے بھی نثار ہیں محفل میں سب پر ایک ایک مضمون فرض کیا جاتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
یعنی کہ کچھ محفلین کا دم گھوٹ دیا جائے ۔ واہ ۔
 
جاسم محمد

محفلین
۔ فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔
مناسب تجویز ہے۔ اس سے سالگرہ کے دوران فارم پر یکسانیت اور یکسوئی قائم رہے گی۔ اور محفلین کا دھیان ادھر ادھر نہیں جائے گا۔
 
Top