اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا

نیرنگِ خیال اردو محفل کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ محفلین ان کی شوخ و شنگ تحریروں کو بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اردو محفل کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں ۲۰۱۲ء میں محفل میں شریک ہوئے اور اب تک اٹھارہ ہزار سے زیادہ مراسلے تحریر کرچکے ہیں۔

اپنے پروفائل میں نیرنگ کے قلم سے کے ٹیگ کے تحت اپنی تحریروں کو جمع کرچکے ہیں
نیرنگ کے قلم سے | اردو محفل فورم (urduweb.org)

نیز بلاگ اسپاٹ پر اپنا ایک بلاگ بھی رکھتے ہیں
نیرنگ خیال (nairangkheyal.blogspot.com)

ان کی تحاریر کے لنک درج ذیل ہیں

ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال) | اردو محفل فورم (urduweb.org)
بچے، کھیل اور والدین (از قلم نیرنگ خیال) | اردو محفل فورم (urduweb.org)
دو باتیں از قلم نیرنگ خیال | اردو محفل فورم (urduweb.org)
اوئے پاگل! | اردو محفل فورم (urduweb.org)
یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں ( از قلم نیرنگ خیال) | اردو محفل فورم (urduweb.org)
محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)
خط! اک دوست کے نام

ذکرِ محفلین
بےحال سے زحال تک
خاقان مساحت داں المعروف کتب برار
مچھلی پیڈیا
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا بلاگ عرصہ سے یوں ہی پڑا ہے۔ میری ساری تحاریر محفل پر ہی ہیں۔

خلیل بھائی! آپ کی محبت اور کرم پر دل سے شکرگزار ہوں۔ اس عزت پر آپ کا شکریہ تو ادا نہیں کر سکتا۔ لیکن قطع نظر اس سے، خود کو ہمیشہ آپ کی شفقت کا اسیر سمجھتا ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب خلیل بھائی!

نین بھائی کی تمام تر تحریریں واقعی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اور نین بھائی محفل کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! :in-love:
 
محمداحمد

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم تو نین بھیا کو ہردلعزیزی کے ساتھ ساتھ ایک اور تمغہ بنام عزیز از جان بھی دیئے جانے کی سفارش کریں لیکن خدشہ یہ ہے کہ کچھ اور دعویدار میدان میں نہ آ جائیں ، سو اسی لیے زبان و قلم کو روکے لیتے ہیں امید ہے نین جی ہمارے "نیک و معصوم" جذبات کو سمجھتے ہوں گے ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
نیرنگِ خیال اردو محفل کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ محفلین ان کی شوخ و شنگ تحریروں کو بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اردو محفل کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں ۲۰۱۲ء میں محفل میں شریک ہوئے اور اب تک اٹھارہ ہزار سے زیادہ مراسلے تحریر کرچکے ہیں۔

بہت اعلیٰ خلیل بھائی!!!!!
نین بھیا کی ہر تحریریں واقعی ایک سے بڑھ کر ایک ہے ۔ اور نین بھائی محفل کی جان شان اور آن بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ پہچان ہیں۔اللّہ اپنا کرم کرے ہماری ڈھیروں دعائیں نین بھیا کے لئیے۔۔
 
نین کی قلمی بیسار خوری کے قتیل ہم بھی ہیں سمجھ نہیں آتی یہ لڑکا اتنا کیسے لکھ لیتا ہے اور وہ بھی اتنا معیاری
یار تہانوں ہور کوئی کم نہیں ہندا :heehee:
 
سیما علی

لائبریرین
نین کی قلمی بیسار خوری کے قتیل ہم بھی ہیں سمجھ نہیں آتی یہ لڑکا اتنا کیسے لکھ لیتا ہے اور وہ بھی اتنا معیاری
یار تہانوں ہور کوئی کم نہیں ہندا :heehee:
حق بات ہے کہ اتنا سارا کام اور سونے پہ سہاگہ اعلیٰ و معیاری
“یار تہانوں ہور کوئی کم نہیں ہندا”
ہمارے بینک میں جب سالانہ اپریزل یعنی Annual Confidential Report لکھی جاتی تومیں ایک کیٹیگری ہوتی تھی A++
تو جناب نین بھیا کا کام A++ ہے بلکہ سپرُ سے بھی اُوپر کی کوئی کیٹیگری ہے ۔۔۔۔۔اللّہ اپنی امان میں رکھے۔۔۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
صرف ظہیراحمدظہیر بھائی کی دلجوئی کے لیے میں احمد بھائی والی تحریر کا ربط بھی شامل کرنا چاہوں گا۔
محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)
نین بھائی ، یہ شاہکار نہ صرف تین سال پہلے پڑھ لیا تھا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا تھا ۔ آج پھر جستہ جستہ دیکھا اور لطف لیا ۔
حقیقت یہ ہے کہ مزاح کے سلسلے میں آپ کو ذہنِ رسا ودیعت ہوا ہے اور لکھنے کا ڈھنگ سونے پر سہاگہ۔ یہ ایک اچھے مزاح نگار کی خصوصیت ہے کہ روزمرہ کی عام سی سادہ اور سنجیدہ باتوں کی تہہ میں بھی نہ صرف شگفتہ پہلو تلاش کرلیتا ہے بلکہ وہ پہلو اپنے قارئین کو بخوبی دکھابھی دیتا ہے ۔ آپ کے قلم میں روشنائی کے بجائے زعفران استعمال ہوئی ہے!
اللہ آپ کو یونہی ہنستا مسکراتا رکھے اور آپ یونہی اپنے ارد گرد مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں ۔ اس دورِ پُرفتن میں یہ ایک اچھا کام ہے ۔ نثر پرداد دینا تو مجھے نہیں آتا بس اتنا کہوں گا کہ مسلسل مسکرانے سے میرے جبڑے دکھ جاتے ہیں ۔ :):):)

محمداحمد بھائی، غزل کی رحلت پر تعزیت قبول فرمائیے ۔ حوصلہ رکھئے ، صبر کیجئے ۔ اگر ہوسکے تو مذمت کے دو چار اشعار بھجوادیجئے میں ہجو پر کام کررہا ہوں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دشمن عقل و عشق و عریانی، تارک العورات، رقیب زن مریدگان و مجروح فیشن زدہ دوشیزگان، ابو المزاح حستی خوامخواہ
سید صاحب ، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ محولہ بالا جملہ تو رسالہ "چاند" کے "پیر جنگلی" کی تعریف میں لکھا ہوا ہوتا تھا ۔ لڑکپن میں "چاند" پڑھا کرتا تھا ۔ نجانے یہ رسالہ اب بھی شائع ہوتا ہے یا نہیں ۔ آج آپ نے یاد دلادیا ۔
 
جیتے رہیں
آپ کی بات درست ہے اس رسالے کے ٹائٹل پیج پر لکھا ہوتا تھا "چکوران چاند کا اکلوتا شوہر نامدار"
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تو نین بھیا کو ہردلعزیزی کے ساتھ ساتھ ایک اور تمغہ بنام عزیز از جان بھی دیئے جانے کی سفارش کریں لیکن خدشہ یہ ہے کہ کچھ اور دعویدار میدان میں نہ آ جائیں ، سو اسی لیے زبان و قلم کو روکے لیتے ہیں امید ہے نین جی ہمارے "نیک و معصوم" جذبات کو سمجھتے ہوں گے ۔
آپ کی اس محبت بھری پیشکش پر دل بھر آیا ہے اور اس بات پر اکسا رہا ہے کہ فورا سے پیشتر ایک محبت بھرا نامہ آپ کے نام روانہ کروں۔ :devil1:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اعلیٰ خلیل بھائی!!!!!
نین بھیا کی ہر تحریریں واقعی ایک سے بڑھ کر ایک ہے ۔ اور نین بھائی محفل کی جان شان اور آن بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ پہچان ہیں۔اللّہ اپنا کرم کرے ہماری ڈھیروں دعائیں نین بھیا کے لئیے۔۔
اس محبت اور کرم نوازی پر آپ کا ڈھیروں ڈھیر شکریہ اپیا۔
 
Top