تیرہویں سالگرہ اردو محفل ۔۔۔نیوز چینل

یاز

محفلین
ہماری تو خواہش رہی کہ حضرت شمس الاملاکا نام بھی مدیران کی فہرست میں شامل ہو جاتا۔ تاہم قبلہ سید صاحب کے ہوتے ہوئے یہ ناممکن بات معلوم ہوتی ہے۔ شاہ صاحب تو ہمہ وقت عدنان میاں کی بنی بنائی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں اور کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
پھر تو ہر دو میں سے ایک صاحبان کو مدیر بنانا چاہئے۔
ایک شمس الاملا سرزدی، اور دوسرے شمس الاملا اصلاحی کے القاب سے۔
 
ہادیہ

محفلین
شکر ہے میرا چینل چل رہا ہے۔۔ ورنہ میں نے اسے بند کرنے کی کسر کوئی نہیں چھوڑی تھی۔۔ :p:sneaky:
شکریہ تمام احباب کا:)
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
tU67YcC.gif

جی تو وقفے(چائے کے) کے بعد ہم آپ کے سامنے ایک بار پھر سے حاضر ہیں:)
سب سے پہلے آپ کو آگاہ کرتے ہیں آج کی پہلی خبر سے
ہمارے بہت خاص نمائندوں نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ اردو محفل پہ ہمارے چھوٹے بھیا کا انٹرویو شروع ہوچکا ہے۔ اور انٹرویو کررہی ہیں ہماری بہت ہی ذہین اور قابل محفلین مریم افتخار صاحبہ۔۔ انٹرویو میں عبداللہ بھائی کے کونسے ہوں گے راز فاش۔۔ ہر وقت شادی کے نام پہ آہیں بھرنے والے ہمارے بھیا کس طرح اپنے دل کا بوجھ ہلکا کریں گے اور اپنے بارے میں کیا کیا بتائیں گے۔۔یہ سب جاننے کے لیے آپ کو اس تھریڈ پہ "خاص" نظر رکھنی ہوگی

images

ناظرین دوسری ہمارے خفیہ نمائندوں نے آج ہمیں خبر دی ہے کہ اردو محفل پہ ہورہی ہے ایک زبردست سازش۔۔ اور وہ سازش کیا ہے ۔۔کون کررہا ہے اور کس کے خلاف ہورہی ہے ۔۔اس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔۔
ہم آپ کو انتہائی ٖغم کی حالت میں اس خبر سے آگاہ کررہے ہیں ۔۔یہ سازش کوئی اور نہیں ہمارے ایک بہت ہی متحرک محفلین کی جانب سے کی گئی ہے۔۔ وہ محفلین ہیں
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی۔۔
ٹھہریں ذرا اپنے آنسو صاف کرلوں۔۔ :p
جی تو ناظرین آپ کو آگاہ کررہے تھے سازش کے بارے میں ۔۔وہ سازش ہے ۔۔۔
محفلین کے لیے تعریف کے مبالغہ آمیز پُل باندھے جائیں۔۔:cautious:
ہمارے "خفیہ ذرائع" کے مطابق اس سازش میں صرف عدنان بھائی ہی شامل نہیں ہیں بلکہ اور بھی بھائی شامل ہیں۔۔ اور بہت سارے ساتھیو کو اپنے ساتھ شامل کرکے اس "سازش" کو کامیاب بنانا ہے۔۔
اس سازش کا اہم مقصد تعریفوں کی آڑ میں پرانے بدلے لینا۔۔ اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا۔۔ اس کی تھوڑی سی تصویری جھلک دکھاتے چلیں
یہ دیکھیں ناظرین کس طرح عدنان بھائی دوسروں کو اس سازش میں شامل کررہے ہیں
images

اس سازش میں شامل ہمارے بھیا اور ان کےساتھیو کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔۔ جس میں فیصلہ سنایا جائے گا کہ اس سازش میں ملوث افراد کو کیا جرمانہ یا سزا دی جائے ۔۔:sneaky:
images

محفل کی سالگرہ کی تیاریاں اپنے عروج پہ ہیں۔۔ اس میں ہر کوئی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔۔ کچھ نمایاں افراد کے نام آپ کو بتاتے چلیں
مریم افتخار
نور سعدیہ شیخ
محمد عدنان اکبری نقیبی
فرقان احمد
اکمل زیدی
اور بھی ان کے علاوہ کچھ محفلین شامل ہیں۔۔
اس دوڑ میں کس کی ہوگی جیت۔۔ اس کا فیصلہ سالگرہ کے اختتام تک ملتوی ہے۔۔
cool-funny-emoticons-make-race-11457127.jpg

images

آج اردو محفل میں دن کے وقت رونق کچھ کم تھی۔۔ اس کی وجہ ناظرین بتاتے چلیں۔۔ ہماری محفل کی گڑیا کا خطاب پانے والی "ہادیہ" دن کے وقت محفل پہ موجود نہیں تھی۔۔ تاہم شام کے وقت اُن کی آمد پہ محفل میں کافی رونق دیکھنے کو ملی۔۔:rollingonthefloor:
images

اس بار سالگرہ کے موقع پہ کچھ کچھ اداسی بھی ہے۔۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بہت سے پرانے اور اچھے محفلین کی غیر حاضری ۔۔ غیر حاضر محفلین کے نام یہ ہیں
رانا
محمد بلال اعظم
یوسف سلطان
ظہیراحمدظہیر
ڈاکٹر عاطف ملک
اور اس کے علاوہ بھی بہت سے ممبرز ہیں۔۔ عین سالگرہ کے موقع پہ ان سب کی غیر حاضری بہت اداس کررہی ہے۔۔:(
images

اور اب شامل کرتے ہیں کچھ کھیلوں کی خبریں
سب سے پہلے کھیلوں کے حوالے سے آپ کو آگاہ کرتے چلیں۔۔
کچھ دن پہلے "چار ہزار مراسلے مکمل " کرنے کا مقابلہ شروع ہوا تھا ۔۔جو کہ دو ممبرز کے درمیان ہوا تھا۔۔
یوسف سلطان بھیا
اور ہادیہ
اور ہم نے اپنے نمائندے بھیجے ہوئے ہیں کہ ہم تک معلومات پہنچائی جائیں اب تک دونوں میں سے کون اس ریس میں آگے ہیں۔۔
موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق یوسف سلطان بھائی کے مراسلوں کی تعداد ہے
3524
اور ہادیہ کے مراسلوں کی تعداد ہے
3969
یوسف سلطان بھائی کچھوے کی چال چلتے ہوئے ابھی پیچھے آرہے ہیں۔۔ اس لیے فی الحال کسی ایک کی جیت کا اعلان نہیں کیا جاسکتا جب تک "چار ہزار" مراسلے پورے نا ہوجائیں۔۔;):sneaky::p
images

اور اب موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں آپ کو:)
آج محفل میں موسم کا درجہ حرارت نارمل رہا۔۔ عدنان بھائی اور سید عمران بھائی کے درمیان ہونے والی گرج چمک کے آثار آج کم دکھائی دیے۔۔ :p
اس کے ساتھ ہی امید کی جارہی ہے کہ محفل کی سالگرہ تک درجہ حرارت ٹھنڈا یا نارمل رہے گا۔
اس کے ساتھ ہی آج کا خبرنامہ ختم کرتے ہیں۔ کل تک کے لیے اجازت دیجیے ۔۔اللہ حافظ۔۔
واہ واہ
بہترین
اردو محفل کی سالگرہ ہو اور میں نہ ہوں، یہ نہیں ہو سکتا۔
لیجے ہم حاضر ہیں۔ :LOL::LOL::LOL:
 
ہادیہ

محفلین
واہ واہ
بہترین
اردو محفل کی سالگرہ ہو اور میں نہ ہوں، یہ نہیں ہو سکتا۔
لیجے ہم حاضر ہیں۔ :LOL::LOL::LOL:
ناظرین آپ کو بتاتے چلیں کہ آج محفل کی رونق لوٹ آئی ہے ۔۔ جی بلال صاحب آج محفل میں اپنا قدم رنجہ فرما چکے ہیں گوڈے گِٹوں سمیت۔۔ :sneaky:
آیئے ان کو ویلکم کہتے ہیں ۔۔اور پوچھتے ہیں ان سے غیر حاضری کی وجہ۔۔:)
خوش آمدید۔۔۔ ویلکم ویلکم۔۔ سواگت ہے آپ کا ۔۔ نیوز چینل میں ۔۔۔
unnamed.gif

giphy.gif

:D
محمد بلال اعظم کیا آپ ناظرین کو بتانا پسند کریں گے کہ آپ اتنا عرصہ کہاں غائب رہےاور پھر اچانک سے آلہ دین کے چراغ کے جن کی طرح حاضر ہوگئے۔۔ :p
بلال صاحب ایک بات آپ کو بتاتے چلیں ہم صرف "ویلکم" ہی نہیں کرتے ۔۔ بلکہ ہمارا ویلکم دونوں طرح سے ہوتا ہے۔۔:sneaky::p
کہا جاتا ہے کہ دیر آید درست آید۔۔ لیکن اتنی دیر سے آنے پہ ہم "جرمانہ" بھی لازمی کرتے ہیں۔۔ اور چینل ایڈمن کی طرف سے آپ کو صرف "سو مراسلے" کرنے کی سزا سنائی جاتی ہے۔۔ :D:p
 
ایک تو ہمارے بھائی کے لیے پھول 'pickeded' کیے گئے ہیں اور پھر انہیں سو مراسلوں کی سزا یوں سنائی گئی ہے گویا مراسلے نہ ہوئے سو درے ہوئے! ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں! :thinking:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ناظرین آپ کو بتاتے چلیں کہ آج محفل کی رونق لوٹ آئی ہے ۔۔ جی بلال صاحب آج محفل میں اپنا قدم رنجہ فرما چکے ہیں گوڈے گِٹوں سمیت۔۔ :sneaky:
بس یہ تسلی کروا دیں کہ "رونق" گرائمر کی رُو سے مونث تو نہیں؟
قصہ اِس سوال کا یہ ہے کہ کچھ ایسی ہی وجوہات کی وجہ سے لیپ ٹاپ کی لسٹ میں میرا نام صنفِ نازک کی قطار میں لکھ دیا گیا تھا :p:LOL:

خوش آمدید۔۔۔ ویلکم ویلکم۔۔ سواگت ہے آپ کا ۔۔ نیوز چینل میں ۔۔۔

تھینکو تھینکو :):)
محمد بلال اعظم کیا آپ ناظرین کو بتانا پسند کریں گے کہ آپ اتنا عرصہ کہاں غائب رہےاور پھر اچانک سے آلہ دین کے چراغ کے جن کی طرح حاضر ہوگئے۔۔ :p
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
یہ ایک لمبی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی کہانی ہے، دیوارِ چین کی کُل لمبائی سے بھی کوئی تین فٹ لمبی :p لیکن اِس میں سارا قصور طبیعات کا ہے، میرا بالکل نہیں :sneaky::ROFLMAO:
بلال صاحب ایک بات آپ کو بتاتے چلیں ہم صرف "ویلکم" ہی نہیں کرتے ۔۔ بلکہ ہمارا ویلکم دونوں طرح سے ہوتا ہے۔۔:sneaky::p
بچے کی جان لیں گی کیا! :ROFLMAO:
کہا جاتا ہے کہ دیر آید درست آید۔۔ لیکن اتنی دیر سے آنے پہ ہم "جرمانہ" بھی لازمی کرتے ہیں۔۔ اور چینل ایڈمن کی طرف سے آپ کو صرف "سو مراسلے" کرنے کی سزا سنائی جاتی ہے۔۔ :D:p
میں اپیل کرنا چاہتا ہوں! میری سزا میں اضافہ کیا جائے۔ :LOL::p
 
ہادیہ

محفلین
ایک تو ہمارے بھائی کے لیے پھول 'pickeded' کیے گئے ہیں اور پھر انہیں سو مراسلوں کی سزا یوں سنائی گئی ہے گویا مراسلے نہ ہوئے سو درے ہوئے! ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں! :thinking:
پھول تو "محفل" کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیے گئے۔۔ اور "اردو محفل کے باغ" سے توڑ کرخاص ان کے لیے لائے گئے ہیں۔۔۔ اتنے اچھے ممبر کا اتنا لیٹ آنا۔۔ اب اتنا جرمانہ تو بنتا ہے۔۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
بس یہ تسلی کروا دیں کہ "رونق" گرائمر کی رُو سے مونث تو نہیں؟
قصہ اِس سوال کا یہ ہے کہ کچھ ایسی ہی وجوہات کی وجہ سے لیپ ٹاپ کی لسٹ میں میرا نام صنفِ نازک کی قطار میں لکھ دیا گیا تھا :p:LOL:

تھینکو تھینکو :):)

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
یہ ایک لمبی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی کہانی ہے، دیوارِ چین کی کُل لمبائی سے بھی کوئی تین فٹ لمبی :p لیکن اِس میں سارا قصور طبیعات کا ہے، میرا بالکل نہیں :sneaky::ROFLMAO:

بچے کی جان لیں گی کیا! :ROFLMAO:

میں اپیل کرنا چاہتا ہوں! میری سزا میں اضافہ کیا جائے۔ :LOL::p
ہاہااہاہاہا۔۔۔
رونق صرف "مونث" ہوتی ہے۔۔ پلیزز اب اردو دان مت بنیے گا۔۔ اردو محفل "کا" رونق کیسے لکھوں؟:unsure:
ہم نے خوشی میں لکھ دیا تھا:unsure:۔۔
ہمیں نہیں معلوم تھا اس سے آپ "صنف کرخت" سے "صنف نازک" سمجھنے لگیں گے۔۔o_O:p
چلیں ہم یہ لکھ دیتے ہیں
"لوٹ کے بدھو گھر کو آئے" ۔۔ :cool:
اب تو اعتراض نہیں؟ :ROFLMAO:
 
پھول تو "محفل" کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیے گئے۔۔ اور "اردو محفل کے باغ" سے توڑ کرخاص ان کے لیے لائے گئے ہیں۔۔۔ اتنے اچھے ممبر کا اتنا لیٹ آنا۔۔ اب اتنا جرمانہ تو بنتا ہے۔۔ :)
ارے ہمارا زور pickeded پر تھا! :sneaky:
 
Top