محمد تابش صدیقی
منتظم
محفل کی سالگرہ کی تقریبات کا تجزیہ کرنے کے لیے ہم نے مدعو کیا ہے ملک کے سینئر تجزیہ کار تابش صدیقی کو۔ آپ ساتھ ہی ساتھ سینئر صحافی، سینئر اینکر پرسن، سینئر دانشور، اور سینئر نیوز کاسٹر بھی ہیں۔
جی، تو کیا تاثرات ہیں آپ کے محفل کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات پر۔
السلام علیکم۔
دیکھیں جی، میں نے آپ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ خوب ہلہ گلہ ہونا ہے اس سالگرہ پر۔
عدنان صاحب، ہادیہ صاحبہ، مریم صاحبہ، یاز صاحب کے ہوتے ہوئے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سالگرہ پھیکی گزرے گی، تو وہ ابھی محفلین کے ٹیلنٹ سے ناواقف ہے۔
یہ وہ سلسلے شروع کر سکتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے اور ان سلسلوں میں سوچ کا عمل دخل بھی نہیں ہوتا۔ اچھے اچھے دانشور بغیر سوچے سمجھے پوسٹ کر سکتے ہیں۔
مراسلوں کا ہدف پورا کرنے کا بھی پورا پلان ہے ان کے پاس۔
اب عدنان صاحب کو ہی لے لیجیے۔
ایک مراسلہ کریں گے۔ اور اس میں املا کی اتنی غلطیاں چھوڑیں گے کہ کم از کم پانچ مراسلے ان غلطیوں کو سدھارنے کے لیے کرنے پڑیں گے۔
اپنے دیرینہ دوست عمران صاحب کو چھیڑ دیں گے، اور وہ چھڑ جائیں گے۔
تو ایسے نابغوں کے ہوتے ہوئے بھلا سالگرہ کیونکر نہ کامیاب ہو گی۔
ابھی سینئر سٹیزن ہونا باقی ہے