سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
اردو محفل فورم کی روشن روایات میں آغاز سے ہی ایک یہ روایت شامل رہی ہے کہ یہاں املاء پر خصوصیت سے توجہ کی جاتی تھی اور ہے، ساتھ ہی غلط ہو جانے کی صورت میں اس کی درستگی پر بھی دھیان رکھا جاتا تھا۔ یہ کہنا شاید غلط نہ ہو کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب اردو محفل فورم پر املاء کی کوئی غلطی موجود نہ تھی تاہم مرور زمانہ کے ساتھ اس توجہ میں کمی آئی ہے اور فورم پر ارسال کیے گئے پیغامات میں املاء کی اغلاط میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ بتدریج یہ گراف بڑھ رہا ہے۔ بطور مثال
کسی بھی جملے یا اقتباس میں "کہ" کی جگہ "کے"
"کے" کی بجائے "کہ"
"مذاق" کی بجائے "مزاق"
"مزار" کی جگہ "مذار"
"دیں" کی جگہ "دے" پڑھنا
یا پھر "کرنگ"، "آئنگ"، "جائنگ"، "کھائنگ" لکھا دیکھ کر ایک تو اچھا تاثر قائم نہیں ہوتا دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ اگر قاری درست املاء نہ جانتا ہو اور اردو ویب بشمول اردو محفل کو اردو زبان کے لیے ایک معیار و پیمانہ کا درجہ دیتا ہو تو وہ اسی املاء کو ہی اصل اور درست املاء سمجھے گا۔ یوں اگر غور کریں تو ہم خود اپنے ہاتھوں ایک معیاری پلیٹ فارم کو غیر معیاری زبان و املاء کا ذریعہ بناتے جا رہے ہیں یا بنا دیں گے۔
اس لڑی کو آغاز کرنے کا مقصد اسی جانب توجہ دلانا ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ اردو ویب بشمول اردو محفل املاء کے حوالے سے ایک مستند و معیاری پیمانہ بن جائے۔ سو اگر ہم یہ ہدف مقرر کر لیں کہ اس پلیٹ فارم کو انٹرنیٹ کی دنیا میں درست املاء کے لیے پہچان بلکہ ایک معیار اور سند سمجھا جائے تو اس حوالے سے ایک سے زائد سمتوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک یہ کہ از ایں بہ بعد تمام نئے مراسلے جو یہاں فورم پر ارسال کیے جائیں ان میں کوشش کی جائے کہ املاء کی اغلاط نہ ہونے پائیں۔ دوسرے یہ کہ اب تک کے ارسال کیے گئے تمام مراسلوں میں جہاں جہاں املاء درست نہیں وہاں املا درست کی جا سکے۔
نبیل بھائی، زیک بھائی اور ابن سعید بھائی کیا یہاں فورم پر موجود ایڈیٹر میں کوئی خود کار نظام موجود ہے یا وضع کیا جا سکتا ہے کہ جس کی مدد سے
۱۔ کوئی بھی رکن اپنا نیا مراسلہ ارسال کرنے سے پہلے ہجوں کی درستگی دیکھ سکیں۔
۲۔ اب تک تمام ارسال کیے جا چکے مراسلوں میں املاء کو کم وقت میں اغلاط (جہاں موجود ہوں) سے پاک کیا جا سکے؟
اگر کوئی خود کار نظام موجود نہیں یا وضع نہ کیا جا سکتا ہوتو پھر املاء کی درستگی کے لیے مینویلی طریق کار وضع کیا جائے۔ اول الذکر کے لیے فورم پر موجود ایڈیٹر سے مدد لی جا سکتی ہے۔ یہاں فورم پر بہت سے اراکین اپنا کوئی بھی پیغام ارسال کرنے سے پہلے ایڈیٹر میں ہی اپنی املاء پر نظر ڈال لیتے ہیں یا پیش منظر میں اپنا مراسلہ دیکھا جا سکتا ہے ، اگر تمام اراکین اس عادت کو اپنا لیں تو اغلاط سے بچنے میں بہت مدد ملے گی۔
مؤخرالذکر کا معاملہ قدرے حساس ہے اور بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے کی مانند ہے۔ فورم پر ایسے متعدد پیغامات موجود ہیں جن میں ٹائپو یا درست املاء سے لاعلمی کی وجہ سے تحریر کا حسن مجروح اورقاری کے لیے بیزاری کا سبب ہے۔ کچھ اراکین ایسے ہیں جو ٹائپو یا غلطی کی نشاندہی کیے جانے پر نہ صرف یہ کہ برا محسوس نہیں کرتے بلکہ اپنے پیغام میں تدوین بھی کر لیتے ہیں۔ تاہم کچھ اراکین نشاندہی کیے جانے پر برا مناتے ہیں اور نشاندہی کرنے والے رکن کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ شاید اسی سبب سے کھیل ہی کھیل میں املاء درست کریں نامی سلسلہ بھی آغاز کیا گیا تھا تاہم یہ سلسلہ تنہا اس ضرورت کو پورا نہیں کر سکتا اور وسیع دائرے میں توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک تجویز یہ بھی ہے کہ اغلاط کی نشاندہی کے لیے یہاں ایک ریٹنگ بھی موجود ہے ہر مراسلے میں۔ اسکا استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم شاید اس کی منفی حیثیت اس کے استعمال میں مانع ہے اگر یہ خیال درست ہے تو مستقل طور پر یا ایک محدود مدت تک اس کی منفی حیثیت ختم یا تبدیل کر دی جائے تو مذکورہ ہدف کے حصول میں اس سے مدد مل سکے گی۔
اگر اراکین چاہیں تو روزانہ یا وقتا فوقتا اپنے اب تک کے مراسلوں پر خود نظر ڈالنا شروع کر دیں اور کچھ وقت اس مقصد کے لیے مخصوص کر دیں اور جہاں ضرورت ہو اپنے مراسلے کی تدوین (سعود بھائی کیا پرانے پیغامات میں تدین کی سہولت موجود ہے یا فراہم کی جا سکتی ہے؟) کرتے جائیں۔ اس ریاضت کا آغاز میں خود بھی کر رہی ہوں۔
اغلاط کی نشاندہی کے لیے ذاتی پیغام میں بھی مطلع کیا جا سکتا ہے۔
یہ چند تجاویز محض آغاز کے طور پر ہیں۔ عملی طور پر کیا کرنا ممکن ہے یا اس سے بہتر کیا کچھ کیا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں درست زبان و املاء کے ضمن میں اراکین محفل کیا رائے رکھتے ہیں اس حوالے سے آپ سب اپنی آراء اور تجاویز یہاں شامل کر سکتے ہیں۔اردو محفل فورم کی روشن روایات میں آغاز سے ہی ایک یہ روایت شامل رہی ہے کہ یہاں املاء پر خصوصیت سے توجہ کی جاتی تھی اور ہے، ساتھ ہی غلط ہو جانے کی صورت میں اس کی درستگی پر بھی دھیان رکھا جاتا تھا۔ یہ کہنا شاید غلط نہ ہو کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب اردو محفل فورم پر املاء کی کوئی غلطی موجود نہ تھی تاہم مرور زمانہ کے ساتھ اس توجہ میں کمی آئی ہے اور فورم پر ارسال کیے گئے پیغامات میں املاء کی اغلاط میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ بتدریج یہ گراف بڑھ رہا ہے۔ بطور مثال

آخری تدوین: