اردو میں مستعمل اور مانوس بحور کی فہرست

فرحان عباس

محفلین
السلام علیکم کوئی مجھے گیت لکھنے کا بتائے گا؟ مطلب اس کی ترتیب عروضی طور پر کیا ہوگی؟ گیت کیلئے مستعمل بحور کون سی ہوگی؟ کیا اس کا روائتی عروض سے تعلق ہے؟ شکریہ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فرحان آپ نے گیت گانے اور نغمے بہت سے سنے ہوں گے ۔
آپ کا خود کا مشاہدہ کیا ہے کہ ان میں کن قواعد کے پابندی کی گئی ہوتی ہے، بحر اور قوافی وغیرہ کے لحاظ سے ؟
 
فرحان عباس

محفلین
فرحان آپ نے گیت گانے اور نغمے بہت سے سنے ہوں گے ۔
آپ کا خود کا مشاہدہ کیا ہے کہ ان میں کن قواعد کے پابندی کی گئی ہوتی ہے، بحر اور قوافی وغیرہ کے لحاظ سے ؟

جی سر لگتا تو ہے کہ اکثر وزن وغیرہ ہوتا ہے۔ لیکن آجکل ایسے بہت سے گانے بھی سننے کو ملتے ہیں کہ جسکا کوئی سر پیر عروضی طور سے سمجھ نہیں آتا لیکن پھر بھی اکثر اچھے لگتے ہیں(شاید)

اکثر جب میں ساحر لدھیانوی کے گانو کو عروض ڈاٹ کام میں ڈالتا ہوں تو اسکا وزن ہندی بحر میں نکلتا ہے۔ لیکن باٖٖقی گانو کا مجھے صحیح اندازہ نہیں۔ اکثر عروضی کتابوں میں بھی اس پر بحث نہیں ملتی
 
فرحان عباس

محفلین
آپ سمجھ لیں میں گانو کے معاملے میں کنفیوز ہوں، اگر کسی عروضی کتاب میں اس پر بحث ہو تو رہنمائی کیجئے گا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ سمجھ لیں میں گانو کے معاملے میں کنفیوز ہوں، اگر کسی عروضی کتاب میں اس پر بحث ہو تو رہنمائی کیجئے گا
میرے نزدیک گیتوں میں محض ایسے عناصر کا التزام کافی ہوتا ہے جو کیفیاتی اندا زمیں گایا گنگنایا جاسکے۔اس میں بحر دریف قوافی کی کوئی پابندی ضروری نہیں ۔
کتب کے بارے میں اندازہ نہیں کہ ان گانوں گیتوں کو کسی قاعدے کے تابع رکھا یا سمجھا گیا ہو ۔ اس کی وجہ بھی غالبا ََ یہی ہے ۔
 
غیر اتنا تو مجھے یقین ہے کہ کوئی قاعدہ تو ہوگا۔ لیکن کیا اس کا پتہ نہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ سمجھ لیں میں گانو کے معاملے میں کنفیوز ہوں، اگر کسی عروضی کتاب میں اس پر بحث ہو تو رہنمائی کیجئے گا
فرحان آپ اپنے کنفیوز ہونے کی وجہ پر ذرا غور کیجیئے۔شاید اسی وجہ سے کہ آپ اتنی بہتات کے باوجود کوئی قاعدہ اخذ نہ کر سکے۔
بہر حال ماہرین کی رائے بھی لیجئے۔اور کتب کا حوالہ بھی ۔
الف عین صاحب کی رائے لیتے ہیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
فلمی گیتوں میں آج کل تو بحر و اوزان کا ڈھونڈھنا بیکار ہے، لیکن پرانے فلمی گیت جو مجروح، ساحر، شکیل، حسرت جے پوری بلکہ راجندر کرشن کے لکھے ہوئے بھی ہوتے تھے تو ان میں اکثر اردو بحور کا ہی استعمال ہوتا تھا۔ بلکہ جن کے بولوں(مکھڑوں یا ابتدائی سطروں میں) بحر و اوزان کی پابندی نہ ہونے پر بھی ’انتروں‘ (بندوں) میں با قاعدہ اوزان ہوتے تھے۔ گیت لکھے پہلے جاتے تھے، اور موسیقی بعد میں تیار ہوتی تھی۔ آج کل اکثرموسیقی پہلے تیار ہو جاتی ہے اور گیت بعد میں ان سروں کو فٹ کرتے ہوئے لکھے جاتے ہیں، تو ان میں وزن یا بحورنا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
سلام
ایک احسان کریں.
تمام عام بحور کے ساتھ مثال کے لئے بڑے شاعروں کے چند اشعار لکھ دیں . اگر ایسا کہیں اور کیا ہے تو لنک لکھ دیں
 
ابوذر 123

محفلین
دل چیز کیا ہے آپ مری جان لیجیے۔۔ بس ایک بار میرا کہا مان لیجیے فعول فاعلات
سلام
ایک احسان کریں.
تمام عام بحور کے ساتھ مثال کے لئے بڑے شاعروں کے چند اشعار لکھ دیں . اگر ایسا کہیں اور کیا ہے تو لنک لکھ دیں
د
 
ابوذر 123

محفلین
یہ کس بحر پر ہے

شاخ سے نہ پھول توڑئیے۔ خوشبوؤں سے پیار کی جئے

اور یہ زندگی اک کرایے کا گھر ہے اک نہ اک دن بدلنا پڑے گا

اور یہ سب امنگیں ہوئیں خاک میں۔ طاق پر حوصلے رہ گئے

برائے مہربانی مجھے بتائیں۔۔

بحور کی فہرست میں مجھے نہیں ملا
 
Top