اردو وکّی‌پیڈیا

مقام تو بہت رہا ہے بلکہ اب بھی ہے ان پیج کا۔ بہت سے لوگ کمپیوٹر اردو اور ان پیج کو الگ نہیں سمجھتے بلکہ انہوں نے کبھی اردو اس کے علاوہ لکھی دیکھی ہی نہیں کمپیوٹر پر۔ یونیکوڈ سے اب تک کم از کم 90 سے 95 فیصد لوگ نا واقف ہیں۔ میں شروع سے تو واقف نہیں مگر چار پانچ سال پہلے جب اردو کمپیوٹر پر دیکھی تو ان پیچ میں ہی دیکھی۔ اس کے علاوہ ان پیج سی ڈیز میں ملنے والا اردو کا سب سے مقبول سافٹ وئیر ہے اور اس پر اردو میں کتابیں بھی میسر ہیں۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے جمیل مرزا وہ پہلا شخص تھا جس نے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن بنانے کے لیے نوری نستعلیق فونٹ کے لیے دن رات لگا کر کاتب کی مزدوری کرکے گلائفس بنائے تھے بیس ہزار کے قریب ۔ اس کے بعد ہی ان پیچ معرض وجود میں آسکا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے جمیل مرزا وہ پہلا شخص تھا جس نے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن بنانے کے لیے نوری نستعلیق فونٹ کے لیے دن رات لگا کر کاتب کی مزدوری کرکے گلائفس بنائے تھے بیس ہزار کے قریب ۔ اس کے بعد ہی ان پیچ معرض وجود میں آسکا تھا۔
جی ہاں جمیل مرزا ہی وہ شخص ہیں ، میں نے یہ بات کہیں اسی کی دہائی میں بچوں کے رسالہ آنکھ مچولی میں پڑھی تھی۔
 
الف عین

لائبریرین
محب۔ اگر اردوکمپیوٹنگ کی تاریخ پر مضمون لکھنےکا ارادہ ہو تو یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ کے فائل سکشن میں میرے کچھ وھائٹ پیپرس ہیں۔ انگریزی میں ہی سہی، لیکن ان میں کافی معلومات ہیں ان پیج اور اردو پیج کمپوزر وغیرہ کی تاریخ کے بارے میں۔
 
الف عین

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اعجاز صاحب آپ مجھے لنک مرحمت فرما دیں تو میں کوشش شروع کردیتا ہوں۔
حاضر ہیں:

پہلا

دوسرا حصّہ

تیسرا

ویسےت تیسرے کی ضرورت نہ پڑے، اس میں ایک آسکی فانٹ کی تخلیق کی کوشش کا بیان زیادہ ہے۔ دوسرے حصّے میں تاریخ ہے۔
 
دوست

محفلین
کبھی ماہنامہ سرگزشت میں اس بارے پڑھا تھا اس وقت کمپیوٹر کا اتنا علم بھی نہ تھا پھر بھی بہت اچھا لگا تھا۔ اگر کوئی دوست سرگزشت کا ریکارڈ رکھنے کے عادی ہوں تو وہاں سے بہت مدد مل سکتی ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
عربی وکی

عربی وکی پر دس ہزار سے اوپر مضامین موجود ہیں۔ مجھے شبہ ہے کہ یہ عربوں نے نہیں لکھے، بلکہ امریکی تھنک ٹینکوں کی مہربانی ہے۔
ہم اردو والے بھی تھوڑا انتظار کریں تو امریکی ٹینک یہ کارِخیر ہمارے لیے بھی انجام دے دیں گے۔ پاکستانی سکولوں کا نصاب بنانے کا ٹھیکہ تو پہلے ہی امریکیوں نے لے ہی لیا ہے۔ وکی بھی لکھ دیں گے۔

اکبر الہ آبادی نے کچھ کہا تھا (غلطیاں میری ہیں):
کہا مجنوں سے لیلیٰ کی ماں نے
کہ بیٹا اگر تو کر لے بی .اے. پاس
فوراً بیاہ دوں لیلی کو تجھ سے
بالا تامل بن جاؤں تیری ساس
مجنوں بولا
کہاں یہ فطری جوش طبعیت
کہاں یہ ٹھونسی ہوئی چیزوں کا احساس
اچھی قدر دانی کی آپ نے
مجھے سمجھا ہے ہری چند داس؟

[کسی کے پاس صحیح اشعار ہوں تو لکھ دے۔]
 
دوست نے کہا:
کبھی ماہنامہ سرگزشت میں اس بارے پڑھا تھا اس وقت کمپیوٹر کا اتنا علم بھی نہ تھا پھر بھی بہت اچھا لگا تھا۔ اگر کوئی دوست سرگزشت کا ریکارڈ رکھنے کے عادی ہوں تو وہاں سے بہت مدد مل سکتی ہے۔

شاکر میں نے بھی وہیں‌ سے پڑھا تھا مضمون ، بڑا دلچسپ اور عمدہ مضمون تھا ۔ میں بہت دیر تک سرگزشت کا ریکارڈ رکھتا رہا ہوں مگر شاید اتنا پرانا نہ ہو۔
 
زیک

مسافر
عربی وکی

جیسبادی نے کہا:
عربی وکی پر دس ہزار سے اوپر مضامین موجود ہیں۔ مجھے شبہ ہے کہ یہ عربوں نے نہیں لکھے، بلکہ امریکی تھنک ٹینکوں کی مہربانی ہے۔

میں سوچ رہا تھا کہ آپ نے بہت دنوں سے کوئی conspiracy theory نہیں بتائی۔
 
الف عین

لائبریرین
عربی وکی

جیسبادی نے کہا:
عربی وکی پر دس ہزار سے اوپر مضامین موجود ہیں۔ مجھے شبہ ہے کہ یہ عربوں نے نہیں لکھے، بلکہ امریکی تھنک ٹینکوں کی مہربانی ہے۔
ہم اردو والے بھی تھوڑا انتظار کریں تو امریکی ٹینک یہ کارِخیر ہمارے لیے بھی انجام دے دیں گے۔ پاکستانی سکولوں کا نصاب بنانے کا ٹھیکہ تو پہلے ہی امریکیوں نے لے ہی لیا ہے۔ وکی بھی لکھ دیں گے۔

اکبر الہ آبادی نے کچھ کہا تھا (غلطیاں میری ہیں):
کہا مجنوں سے لیلیٰ کی ماں نے
کہ بیٹا اگر تو کر لے بی .اے. پاس
فوراً بیاہ دوں لیلی کو تجھ سے
بالا تامل بن جاؤں تیری ساس
مجنوں بولا
کہاں یہ فطری جوش طبعیت
کہاں یہ ٹھونسی ہوئی چیزوں کا احساس
اچھی قدر دانی کی آپ نے
مجھے سمجھا ہے ہری چند داس؟

[کسی کے پاس صحیح اشعار ہوں تو لکھ دے۔]
کہا مجنوں سے یہ لیلیٰ کی ماں نے
کہ بیٹا اگر تو کر لے بی .اے. پاس
توفوراً بیاہ دوں لیلی کو تجھ سے
بالا تاخیربن جاؤں یری ساس
مجنوں بولا ؟؟
کہاں یہ فطری جوش طبعیت؟؟
کہاں ٹھونسی ہوئی چیزوں کا احساس
یہ اچھی قدر دانی آپ نے کی
مجھے سمجھا ہے ہری چند داس؟ کوئ اور داس نام ہے، درست مجھے بھی یاد نہیں۔
اور آخری شعر تو حاصلِ نظم ہے:
یہی ٹھہری جو شرطِ وصل، لیلیٰ
تو استعفیٰ مرا با حسرت و یاس
 
جیسبادی

محفلین
عدیل چودھری

آپ بلاگر حضرات عدیل چودھری سے واقف ہوں گے۔ نوجوان طالب علم، ایف ایس سی۔ وکی پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ دھڑا دھڑ مضامین۔

یہاں سولہ سترہ، اور اس سے بھی زیادہ جماعتیں پڑھے لوگ ہیں، مگر دیکھیں۔ کوئی مقابل نہیں۔
 
یار تھوڑا اور گائیڈ اور متحرک کردو تو یہی سے مضمون ہو جائیں گے۔ اچھا آج کل یہاں اردو زبان کے آغاز پر بحث چل رہی ہے ، اسے پوسٹ کردوں گا وہاں ۔ اس کے علاوہ سی شارپ پر تھوڑا اور کام ہو جائے تو وہ بھی ہو جائے گا پوسٹ۔ اس کے علاوہ علم التعلیم اور فلسفہ پر دو تین پوسٹس ۔

ٹھیک ہے اتنا اگلے ہفتہ تک کے لیے۔

اس سے اگلے ہفتہ چند مضامین زاویہ سے اور دوسری کتابیں جو لائبریری میں ہیں ان سے پوسٹ کر دیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
عدیل چودھری

جیسبادی نے کہا:
آپ بلاگر حضرات عدیل چودھری سے واقف ہوں گے۔ نوجوان طالب علم، ایف ایس سی۔ وکی پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ دھڑا دھڑ مضامین۔

یہاں سولہ سترہ، اور اس سے بھی زیادہ جماعتیں پڑھے لوگ ہیں، مگر دیکھیں۔ کوئی مقابل نہیں۔
مقابل تو اور کوئی نہ ہوتا، لیکن مزدوری نے بہت تنگ کیا ہے۔ انشاء اللہ اگلے ہفتے سے کچھ نہ کچھ کروں گا۔ فکر مت کریں۔اگلے ہفتے سے یہ مزدوری ختم ہے۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
مقابل تو واقعی کوئی اور نہ ہوتا۔ اگر میں وکی کو بھول نہ گئی ہوتی۔ اب یاد آ گیا ہے اس لیے آج ہی کچھ پوسٹ کرتی ہوں۔ :p
~~
 
جیسبادی

محفلین
محب علوی نے کہا:
اس سے اگلے ہفتہ چند مضامین زاویہ سے اور دوسری کتابیں جو لائبریری میں ہیں ان سے پوسٹ کر دیں گے۔

کتابوں کے مواد اسی صورت میں وکی پر جا سکتا ہے کہ پبلک ڈومین ہو کیونکہ وکی GPLD ہے۔ یہ "زاویہ" کیا بلا ہے، کہ ہرچوتھا آدمی اس کا ذکر کرتا ہے؟ دوسرا کہانیاں، افسانے، نظمیں بھی وکی پر قبول نہیں ہوتیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زاویہ اشفاق احمد کی زندگی کے آخری حصے میں‌کئے گئے ٹی وی شوز کے پروگراموں کی کتابی شکل ہے۔
بےبی ہاتھی
 
جیسبادی

محفلین
1000

اردو وکی ایک ہزار مضامین کا ہدف پار کر چکی ہے۔ کچھ نئے اراکین، عادل، عمران، نے بہت تیزی سے ہزاریہ بنانے میں کردار ادا کیا۔ اگرچہ زیادہ تر مضامین چند سطروں کے ہی لکھے۔

محفل کے بھی تین چار ارکان نے حصہ لیا، شاید چھ سات مضامین۔

اگلا ہدف 10000 ہے۔ فارسی وکی یہ حد پار کر چکی ہے۔
 
زیک

مسافر
1000

جیسبادی نے کہا:
اگلا ہدف 10000 ہے۔ فارسی وکی یہ حد پار کر چکی ہے۔

جیسبادی: آپ ہی کا ایک فقرہ کچھ رد و بدل سے نقل کر رہا ہوں:

“مجھے شبہ ہے کہ یہ ایرانیوں نے نہیں لکھے، بلکہ امریکی تھنک ٹینکوں کی مہربانی ہے۔“

:wink:
 
Top