اردو وکّی‌پیڈیا

زیک

مسافر
اردو وکی‌پیڈیا پر اس وقت 1114 مضامین ہیں مگر انگریزی وکی‌پیڈیا پر ہزار سے زیادہ والوں کی فہرست میں پھر بھی شامل نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں بھی یہی سوچ رہا ہوں۔ خیر ہو سکتاہے کہ بعض مضامین پر ابھی تک نظرٍ ثانی نہ ہوئی ہو۔ ویسے جیسبادی بھائی ہی کچھ بتا سکتے ہیں :(
بےبی ہاتھی
 

جیسبادی

محفلین
زکریا نے کہا:
اردو وکی‌پیڈیا پر اس وقت 1114 مضامین ہیں مگر انگریزی وکی‌پیڈیا پر ہزار سے زیادہ والوں کی فہرست میں پھر بھی شامل نہیں۔

اگر آپ صفحہ اول پر مضامیں کی تعداد پر کلک کر کے شماریات کے صفحے پر جاؤ، اور وہاں "مزید تفصیل" پر کلک کرو تو تفصیلی جدول نظر آئے گا۔اس وقت یہ مئی کے مہینہ تک کے لیے نظر آ رہا ہے۔ میرا قیاس ہے کہ مہینے کے آخر مین اپڈیٹ ہوتا ہے۔ جولائی تک انتظار کر کے دیکھتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جی جیسبادی بھائی نے بہت آسان کر دیا ہے کام۔ ابھی میں کوشش کروں گا کہ کل ایک مضمون لکھ دوں اس وکی کے بارے میں۔
بےبی ہاتھی

قیصرانی، "کل" تو ہو گئی آج، مگر مضمون نہیں آیا!
وہاب تو ماشاللہ طوفانی رفتار سے۔
جی جیسبادی بھائی، اسی سلسلے میں‌ حاضر ہوں۔ مجھے صفحہ اول پر کوئی بھی ایک سطر کا ٹیکسٹ باکس نہیں مل رہا۔ باقی میری معلومات بھی ابھی ادھوری ہیں۔ ویسے میں نے اپنے دھاگے سے کچھ مضامین وکی پر آج کاپی کر دیے ہیں۔ ساتھ ساتھ مزید اضافہ جو ہوگا وہ بھی وہیں رکھتے جائیں گے۔
بےبی ہاتھی
 
ابھی حالیہ تبدیلیوں کے صفحے میں تمہارے مضامین دیکھ کر خوشی ہوئی قیصرانی۔ اور پہلے صفحے پر نئے صفحے کا ٹیکسٹ باکس موجود ہے لیکن بڑی اوکھی جگہ پر۔ میرے خیال میں اس باکس کو سب سے اوپر ہونا چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ وہاب ٹیکسٹ باکس تو مل گیا۔ اب یہ بتاؤ کہ درجہ بندی کیسے سیلیکٹ کریں؟ کیونکہ ہر بار ایچ ٹی ایم ایل کا کوڈ لکھنا بھی تو مشکل ہے۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
اسلنک پر وکی کی 228 زبانوں میں‌ اردو 97ویں‌ نمبر پر ہے، اور اس میں ابھی 1114 مضامین ہو چکے ہیں۔ دیکھیں‌کہ فرنٹ پر کب آتی ہے ۔
پشتو پر 547 اور کشمیری میں‌ 334 مضامین ہیں، لیکن وہ وکی کی سائیڈ بار پر دکھائی دیتی ہیں۔
بےبی ہاتھی
بےبی ہاتھی
 
یار میں نے تو خود بہت سے ضروری ایچ ٹی ایم ایل کوڈز دوسرے پیغا مات سے کاپی کر لیے ہیں اور کاپی پیسٹ سے کام چلا رہا ہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ کیٹیگری کے لیے ٹول باکس میں کوئی ٹول موجود ہو۔ ہاں لنک اور سرخی تصویر کے لیے وہاں ٹولز موجود ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
جی وہاب ایڈیٹنگ کے ٹولز تو ہیں، لیکن کیٹیگری کے حوالے سے کوئی آسانی ہو تو کچھ کریں۔ ویسے تم کیا لکھ رہے ہو؟ :wink:
بےبی ہاتھی
 
یار میں تو ادب کے زمرے پر کام کر رہا ہوں۔ وہاں میرے لیے بہت کچھ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ کیونکہ بہت سارا مواد میرے پاس پہلے سے ٹائپ شدہ موجود ہے۔ تم ادب کا زمرہ دیکھ سکتے ہو۔

http://ur.wikipedia.org/wiki/Category:ادب

پھر اس کے بعد تاریخ اسلام کے حوالے سے وہاں نئے مواد کو شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ وہاں مضامین تو موجود ہیں لیکن تفصیل سے نہیں بس زبانی جمع خرچ سے کام لیاگیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ تفصیل کو ملحوظِ خاطر رکھ سکوں۔
 
کل میں مٹر گشت کرتا ہوا وکی پیڈیا پر چلا گیا تھا، وہاں جا کر کافی دیر دیکھتا رہا کہ کیا ہورہا ہے اور کئی لڑائیاں بھی پڑھی جو ممبران کے درمیان چل رہی تھیں مگر خوشی ہوئی کہ بات آگے بڑھ رہی ہے۔ وہاب وہاں کافی متحرک ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ کچھ اور لوگوں کو متحرک کرکے وہاں منزلیں طے کریں ایک ایک کرکے۔ اردو اور ہندی مضامین میں شاید 300 400 مضامین کا ہی فرق ہے اگر ہم ہندی سے زیادہ مضمون پوسٹ کرنے کا ارادہ کر لیں تو میرا خیال ہے 2000 مضامین تو جلد ہی ہوجائیں گے۔ یہاں ہم دوست مل کر آپس میں ٹارگٹ سیٹ کرتے جاتے ہیں اور زمروں کو بانٹ لیتے ہیں جیسا کہ کئی بار وہاب نے کہا بھی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
ٹوٹکا

وکی کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں انگریزی کی عبارت لکھتے ہوئے اگر کوئی دشواری ہو، RTL کی وجہ سے، تو فائرفاکس کے context menu میں switch text direction کا انتخاب کر کے دیکھو۔

قیصرانی، زمرہ جات کا حوالہ دینا آسان ہے:
کوڈ:
[[Category: Maths]]
[[Category: ریاضیات]]
اس کے علاوہ انگریزی وکی کے مضمون کا حوالہ یوں لگایا جا سکتا ہے:

[[en:ASCII]]

یہ آپ کے مضمون کے دائیں کالم میں English کے ربط کے طور پر آ جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ جیسبادی، ویسے میں‌ نے “تلقین شاہ“ والے تانے بانے سے 15 مختصر مضامین وکی پر رکھ دیے ہیں :lol: مزید بھی کام کرنے کا ارادہ ہے۔ اصل میں ایک بڑا مضمون لکھنے میں‌ جو وقت لگتا ہے اور جو محنت لگتی ہے، وہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں‌بھی :( اچھا یہ تو بتائیں کہ اگر وکی کے کسی انگریزی مضمون کا لنک دینا ہو تو کیا کروں؟ کیا صرف [en: ASCII] کی طرح‌ لکھنے سے کام چل جائے گا یا پورا لنک دینا پڑے گا؟
بےبی ہاتھی
 
وکی تیرے نخرے

جیسبادی صاحب کے کہنے پر میں نے وکی کا رخ کیا ان کا کہنا تھا کہ جناب وہاں مضامین کی شدید کمی ہے اور کچھ نہ کچھ آپ لوگ اپنا حصہ ڈالیں۔ اب جناب وہاں جب دیکھا تو ادب کے زمرے میں کچھ بھی نہیں تھا۔ اقبال کے حوالے سے مزے کی بات ہے صرف پیدائش اور وفات کے علاوہ کوئی تفصیل درج نہیں تھی اور یہی دوسرے شعراء کا حال تھا۔ کتابوں پر تبصرے تو دور کی بات تھی۔ اب جب وہاں ان زمرات کو بہتر بنایا اور بہترین ادیب و شعراء کے حوالے سے وہاں بے شمار مواد شامل کیا تو وہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ وکی کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اب آپ ہی فیصلہ کریں کہ بندہ کرے تو کیا کرے۔ جیسبادی تم نے تو کہا تھا کہ صرف چند سطر لکھنا ہوں گے لیکن ہم نے تو وہاں صفحے کے صفحے کالے کر ڈالے اور کافی تفصیلی اور ادبی معلومات وہاں بہم پہنچائی لیکن پھر یہ ہم سے گلا ہے کہ وفادار نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وہاب بھائی، تنقید برائے تنقید سے کیوں گھبراتے ہیں۔ جو کچھ نہیں کر سکتا، وہ تنقید کرنا شروع کر دیتا ہے۔
بےبی ہاتھی
 
بالکل قیصرانی میں گھبرا نہیں رہا اب بھی وکی میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ لیکن صرف جیسبادی سے یہ بات کہنی تھی کہ اسی طرح حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو پھر تو بہت جلد وکی پیڈیا پر مضامین کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ وکی پرمجھے حیدر ایک کام کرنے والا بندہ لگا ہے جو کہ صفحات کی درستگی میں خاموشی سے کام کرتا رہتا ہے۔ اس کی تنقید سخت لیکن وزن دار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی ایسے لوگ ہیں خصوصاَ َ ناظمین میں سے ‌ جنہوں نے وہاں میرے کام کو بڑا سراہا ہے اور میری حوصلہ افزائی کی ہے اور یہی حوصلہ افزائی ہے جس نے مجھ میں وکی پر مزید کام کرنے کا حوصلہ پیدا کیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ وہاب۔ جاری رکھو۔ ویسے ایک لاکھ مضامین میں‌ سے نوے ہزار تو تمھارے ہی نکلیں‌گے‌:)
بےبی ہاتھی
 
Top