اردو وکّی‌پیڈیا

جیسبادی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت شکریہ جیسبادی، ویسے میں‌ نے “تلقین شاہ“ والے تانے بانے سے 15 مختصر مضامین وکی پر رکھ دیے ہیں :lol: مزید بھی کام کرنے کا ارادہ ہے۔ اصل میں ایک بڑا مضمون لکھنے میں‌ جو وقت لگتا ہے اور جو محنت لگتی ہے، وہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں‌بھی :( اچھا یہ تو بتائیں کہ اگر وکی کے کسی انگریزی مضمون کا لنک دینا ہو تو کیا کروں؟ کیا صرف [en: ASCII] کی طرح‌ لکھنے سے کام چل جائے گا یا پورا لنک دینا پڑے گا؟
بےبی ہاتھی

قیصرانی،
بس en.wikipedia.org میں اپنے مضمون کا عنوان تلاش کر لو، اور اسی طریقے سے ربط دے دو۔ مثلاً اس مضمون کا عنوان وہاں ASCII ہی تھا۔
 

جیسبادی

محفلین
وکی تیرے نخرے

وہاب اعجاز خان نے کہا:
جیسبادی صاحب کے کہنے پر میں نے وکی کا رخ کیا ان کا کہنا تھا کہ جناب وہاں مضامین کی شدید کمی ہے اور کچھ نہ کچھ آپ لوگ اپنا حصہ ڈالیں۔ اب جناب وہاں جب دیکھا تو ادب کے زمرے میں کچھ بھی نہیں تھا۔ اقبال کے حوالے سے مزے کی بات ہے صرف پیدائش اور وفات کے علاوہ کوئی تفصیل درج نہیں تھی اور یہی دوسرے شعراء کا حال تھا۔ کتابوں پر تبصرے تو دور کی بات تھی۔ اب جب وہاں ان زمرات کو بہتر بنایا اور بہترین ادیب و شعراء کے حوالے سے وہاں بے شمار مواد شامل کیا تو وہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ وکی کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اب آپ ہی فیصلہ کریں کہ بندہ کرے تو کیا کرے۔ جیسبادی تم نے تو کہا تھا کہ صرف چند سطر لکھنا ہوں گے لیکن ہم نے تو وہاں صفحے کے صفحے کالے کر ڈالے اور کافی تفصیلی اور ادبی معلومات وہاں بہم پہنچائی لیکن پھر یہ ہم سے گلا ہے کہ وفادار نہیں۔

وہاب، آپ کا کام بہت معیاری ہے۔ ایک سونامی کی طرح آپ نے وکی پر دھاویٰ بولا ہے۔ ماشاللہ آپ خود بھی وکی کے ناظمین میں شامل ہو۔ عمران کی دوسری جگہ تحریر سے میرا اندازہ ہے کی اس کا مقصد بھی نیک ہی تھا مگر صحیح طرح شاید بیان نہیں کر سکا۔
وکی پر نوک جھونک ہونا معمول کی بات ہوتی ہے۔ انگریزی وکی پر بھی دیکھو تو بڑی بڑی لڑائیاں ہو چکی ہیں۔ ہے یہ لہو گرم رکھنے کا بہانہ۔
 
جواب

جسبادی مجھے بھی احساس ہے اور کام کی بہتری کی کوشش جاری رہے گی۔ درصل پہلے میرا ارادہ ہے مواد پوسٹ ہوجائے پھر آہستہ آہستہ اس کو ترتیب دینے اور اسے ایک دوسرے سے جوڑے کا کام شروع کروں گا۔ جس میں تم سب کے مشورے میری مدد کریں گے۔
 
مجھے یہ بتایا جائے کہ میں وکی پیڈیا میں اپنے مضمون کو لکھنے کے لیے جو لاگ ان نیم استعمال کروں وہ اردو میں بہتر رہے گا یا پھر انگریزی میں صحیح رہے گا ۔ میں چاہتا ہوں کہ وہاں بھی میرا لاگ ان نیم اردو محفل کی طرح ہی ہو ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، جیسے آپ مناسب سمجھیں، میں‌ نے اپنا نام وہاں قیصرانی ہی رکھا ہوا ہے اردو میں۔
بےبی ہاتھی
 

ابوشامل

محفلین
وکیپیڈیا اردو 5 ہزار مضامین کیجانب گامزن

السلام وعلیکم میں کیونکہ محفل پر نیا صارف ہوں اس لیے یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ میں fkehar کے نام سے اردو وکیپیڈيا پر منتظم ہوں اور ماشآ اللہ اردو وکیپیڈیا اب 5 ہزار مضامین سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ توفیق دی کہ ہم مسلم ممالک کی ایک اہم زبان کے لیے اتنا وقت اور ذہنی سرمایہ لگانے کے قابل ہوسکے اور اللہ ہمیں آگے بھی توفیق دے کہ اسی محنت اور جذبے سے اردو اور دیگر زبانوں کی خدمت کرسکیں۔
اس وقت یہ پیغام بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ اب جبکہ اردو وکیپیڈیا پر باقاعدہ ایک نظام ترتیب ہوگیا اور مضامین کا معیار بھی پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوگیا ہے اس لیے معیاری مضامین لکھنے والے حضرات کی اشد ضرورت ہے۔ حالانکہ اردو 5 ہزار مضامین کی جانب گامزن ہے لیکن اس کے باوجود یہ 85 ویں نمبر پر ہے جو بہت افسوسناک بات ہے۔ میری محفل پر لکھنے والے حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنی معلومات کا کچھ نہ کچھ حصہ وکیپیڈیا پر ضرور ڈالیں۔ فی الحال 5 ہزار کرنے کے لیے محض 80 یا 90 مضامین کی ضرورت ہے جو کوئی بڑی بات نہیں۔
وکیپیڈیا اردو پر میرا صفحہ دیکھنے کے لیے
صارف:fkehar
مجھے پیغام دینے کے لیے تبادلۂ خیال صارف:fkehar
پر کلک کیجیے۔
 
ابو شامل آپ نے بہت اچھا کیا جو یہ پیغام لکھ ڈالا۔ یہاں پر بہت سا ایسا مواد ہے جو کہ وکی پیڈیا پر ڈالا جا سکتا ہے اور ساتھیوں کی توجہ اس طرف مسلسل دلائی جا سکتی ہے۔ آپ ذرا مسلسل آئیں یہاں اور اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہیں مل جل کر۔

کیا کتابوں کا مواد بھی ڈالا جا سکتا ہے وہاں؟
شاعری کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
 

ابوشامل

محفلین
محب علوی نے کہا:
ابو شامل آپ نے بہت اچھا کیا جو یہ پیغام لکھ ڈالا۔ یہاں پر بہت سا ایسا مواد ہے جو کہ وکی پیڈیا پر ڈالا جا سکتا ہے اور ساتھیوں کی توجہ اس طرف مسلسل دلائی جا سکتی ہے۔ آپ ذرا مسلسل آئیں یہاں اور اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہیں مل جل کر۔

کیا کتابوں کا مواد بھی ڈالا جا سکتا ہے وہاں؟
شاعری کے بارے میں کیا خیال ہے ؟

جناب محب علوی صاحب السلام وعلیکم! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مجھے محفل کے بارے میں زیادہ علم نہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ اس مواد کی نشاندہی کردیں جو وکیپیڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے قابل ہے (مثلاً معلومات وغیرہ) میں اس کو وکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ترتیب دے کر پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ دوسری بات یہ کہ کتابوں کے حقوق اگر محفوظ نہیں تو وہ جاری کی جاسکتیں البتہ آزاد حقوق کی صورت میں انہیں wikibooks پر اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ وکی کتب (wikibooks) پر وہاں کے منتظمین سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ آپ کتابوں کے مواد سے اخذ کردہ معلومات اپنی زبان میں تحریر کرسکتے ہیں اور کتاب کے بارے میں بھی لکھ سکتے ہیں (مثلاً مراۃ العروس کے بارے میں کہ یہ کس نے لکھی، موضوع کیا ہے وغیرہ)۔ شعراء کے بارے میں لکھا جاسکتا ہے اور خوب لکھا جاسکتا ہے اور ان کے اسلوب اور دیگر کو بھی موضوع بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ وکیپیڈیا پر کتابوں اور شاعروں اور شعراء پر لکھے گئے مضامین کو دیکھ کر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ مجھ سے وہاں رابطہ بھی کرسکتے ہیں، "حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے" :D
والسلام
 

ابوشامل

محفلین
ایک عرصے کے بعد اس دھاگے کو "چھیڑنے" کا مقصد یہ تھا کہ ہم محفلان کو یہ اطلاع دی جائے کہ اردو وکیپیڈیا اب ماشاء اللہ 6 ہزار کے سنگ‌ میل کے قریب پہنچ‌ گیا ہے اور آج مؤرخہ 20 جون 2007ء کو اس کے مضامین کی تعداد 5852 ہے اور مجھے امید ہے کہ اسے 6 ہزار سے کہیں آگے پہنچانے میں فرزندان و دخترانِ محفل ادھر کا رخ ضرور کریں گے۔ اور ہاں! مجھے یہ شکوہ بھی بہر حال ہے کہ محفل میں‌ بڑی بڑی ہر فن مولا شخصیات موجود ہیں‌ لیکن سوائے چند ایک کے کسی نے اپنی معلومات کے دریا کے چند قطرے بھی وکیپیڈیا کو نہیں بخشے۔ بہرحال اُن کی مرضی۔ چند افراد نے یہ شکوہ کیا کہ اردو وکی پر لکھنا نہیں‌ آتا ان کے لیے میں نے درج ذیل ربط پر ایک ٹیوٹوریل بھی ترتیب دے ڈالا ہے، براہ مہربانی اس کو ملاحظہ کیجیے اور کسی قسم کا کوئی سوال ہو ضرور مطلع کریں:


اور ہاں! اس “غیر درد مندانہ“ اپیل کے بعد جو لوگ وکیپیڈیا پر کام کرنے پر حامی بھریں ذرا ہاتھ اٹھائیں تاکہ مجھے خوش ہونے کا ایک موقع تو ملے:cry: :cry: :cry:
 

ابوشامل

محفلین
محب! آپ مجھ سے وکیپیڈیا پر اس ربط پر ملیں اور مجھے یہ بتا دیں کہ آپ کن کن موضوعات پر کام کر سکتے ہیں؟ اس حوالے سے وہاں مجھ سے مستقل رابطے میں رہیں تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے خصوصاً آزاد حقوق کے حامل مواد کے حوالے سے۔ مجھے خوشی ہے کہ ابتدائی تلخ تجربات کے باوجود آپ کا جذبہ ابھی تک قائم ہے قابل ستائش ہے۔
 
میں کرتا ہوں رابطہ ، اس کے علاوہ ابوشامل مجھے ذاتی پیغام میں اپنے روابط بھی دے دیں ذرا تاکہ براہ راست بھی بات ہو سکے۔
 

ابوشامل

محفلین
بھائیو اور بہنو! آج ایک مرتبہ پھر وہی درد مندانہ اپیل لے کر حاضر ہوا ہوں جس کے بارے میں مجھے امید ہے کہ اتنا ہی "اثر" دکھائے گی جتنی پہلے کی اپیلیں دکھا چکی ہیں۔ لیکن شاید کچھ دل نرم پڑ جائیں اور پہلے سے حامی بھرنے والے افراد اپنا وعدہ وفا کریں۔ مختصراً یہ کہ اردو وکیپیڈیا نے رواں سال مارچ میں صرف 7 ماہ میں 3 ہزار مضامین کا اضافہ کر کے 5 ہزار کا ہدف حاصل کیا تھا لیکن اس کے بعد سے صورتحال بتدریج خراب ہوتی جا رہی ہے اور گذشتہ 6 ماہ میں صرف ایک ہزار مضامین لکھے جا سکے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وکیپیڈیا اردو پر نیا خون نہیں آ رہا اور گذشتہ ایک سال سے وہی افراد کام کر رہے ہیں اور ظاہر ہے ایک انسان کی حیثیت سے ان کی بھی مصروفیات ہیں، چند ارکان ناسازی طبیعت، کچھ مایوسی، چند بسلسلہ تعلیم اور چند ارکان مصروفیات کے باعث وکیپیڈیا کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں یا پہلے کی طرح متحرک نہیں رہے۔ میری دردمندانہ گذارش ہے کہ وکیپیڈیا جیسے اہم منصوبے کو، جو بلاشبہ اردو میں معلومات عامہ کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اور اب تک اپنے تمام مقاصد بھی پورا کر رہا ہے، کو سست نہ پڑنے دیں اور اس سفر کو مزید جاری رکھنے میں اس کا ساتھ دیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس اپیل پر تمام ساتھی غور کریں گے، خصوصاً وہ حضرات و خواتین جو وہاں کام کرچکے ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ وہاں کچھ سرگرمی دکھائیں۔

اس سلسلے میں میں خاص طور پر محب علوی، شاکر القادری، عمار ضیا (راہبر) اور قیصرانی بھائی اور مہوش علی صاحبہ سے گذارش کروں گا کہ وہ اس جانب کچھ توجہ دیں اور اپنی بساط کے مطابق اس منصوبے کو آگے بڑھنے میں مدد دیں۔ علاوہ ازیں میری ان تمام خواتین و حضرات سے بھی گذارش ہے جو مختلف موضوعات پر لکھنے کی خواہش رکھتے ہیں کہ وکیپیڈیا کے اس تاریخی سفر میں اس کے ہمسفر بنیں۔
 
ابو شامل ہم نے جو منصوبہ بنایا تھا محفل سے پوسٹس کو لے کر کچھ تبدیلی کے ساتھ وہاں پوسٹ کرنے کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ میرا خیال ہے نئے ناموں میں وارث اور فاتح کو بھی شامل کر لیں یہ حضرات کئی ایسے مضامین لکھ چکے ہیں جو باآسانی وکی پیڈیا پر لے جائے جا سکتے ہیں
 
بھائی! میں تو کافی شرمندہ ہوں کہ اپنا وعدہ اب تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا ہوں۔۔۔ آج کل یہاں ادارہ میں اس قدر مصروفیات ارر کام کا بار ہے کہ دوسری ہر چیز کو دور دور سے دیکھ کر ہاتھ ہلاتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔:) اللہ تعالیٰ مجھے تھوڑی فرصت دے۔۔۔ آمین
 

قیصرانی

لائبریرین
ابو شامل، ایک درخواست ہے۔ میں نے آج اردو وکی پر دیکھا ہے کہ کچھ مضامین کے سانچے بنا دیئے گئے ہیں۔ جیسا کہ میں نے سرفنگ کرتے کرتے جنرل ضیاء الحق کے پیج کے اردو ورژن پر کلک کیا تو اردو میں صرف یہ لکھا دکھائی دیا

پاکستان کا ایک صدر تھا

میرا ارادہ ہے کہ چند دوست مل کر مضامین کے سانچے بمع سرخیوں کے بناتے جائیں۔ ساتھ ہی انگریزی وکی پیڈیا پر ان کا متعلقہ لنک بھی ہو۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہو کہ براہ کرم مندرجہ ذیل لنک سے اصل مضمون کا ترجمہ کرکے ادھر لگاتے جائیں

اس سے میرے جیسے بے شمار سست اور کاہل دوست صرف مطلوبہ سرخی کو ایڈٹ کرکے اصل لنک سے ڈیٹا مہیا کرنا شروع کر دیں گے۔ اس سے کام کی رفتار بڑھے گی

آپ کی کیا رائے ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
ابو شامل ہم نے جو منصوبہ بنایا تھا محفل سے پوسٹس کو لے کر کچھ تبدیلی کے ساتھ وہاں پوسٹ کرنے کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ میرا خیال ہے نئے ناموں میں وارث اور فاتح کو بھی شامل کر لیں یہ حضرات کئی ایسے مضامین لکھ چکے ہیں جو باآسانی وکی پیڈیا پر لے جائے جا سکتے ہیں

لیکن محب بھائی! مسئلہ یہ ہے کہ اس کام کے لیے کوئی ایسا فرد چاہیے جو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا سکے، میں اس وقت خود اتنے بکھیڑوں میں پھنسا ہوا ہوں کہ میں ان کو چھوڑ کر نئے منصوبے شروع نہیں کر سکتا۔ مجھے اردو وکیپیڈیا پر تاریخ، جغرافیہ اور اسلام کے ابواب کو متحرک کرنے اور اس میں شامل ان مضامین پر کام کرنا ہے جو نا مکمل ہیں یا سرے سے موجود ہی نہیں، پہلے مرحلے میں جغرافیہ پر اچھا خاصہ کام کر چکا ہوں، تاریخ میں مسلم تاریخ پر کافی کچھ کرنا باقی ہے خصوصا تاریخ پاک و ہند اور تیسرے مرحلے میں اسلام کے متعلق تمام مضامین لکھنے ہیں۔ جبکہ اردو نقشہ جات کا منصوبہ پہلے ہی التوا کا شکار ہے۔ اب آپ بتائیے کہ میں ان مسائل سے نمٹوں یا یہاں موجود مواد کو قالب میں ڈھال کر اردو وکیپیڈیا کے لیے کار آمد بناؤں۔

بھائی! میں تو کافی شرمندہ ہوں کہ اپنا وعدہ اب تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا ہوں۔۔۔ آج کل یہاں ادارہ میں اس قدر مصروفیات ارر کام کا بار ہے کہ دوسری ہر چیز کو دور دور سے دیکھ کر ہاتھ ہلاتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ مجھے تھوڑی فرصت دے۔۔۔ آمین

راہبر میاں! مجھے تم سے کوئی شکایت نہیں، تم نے حمایت کی اتنا ہی کافی ہے، اور فرصت پر تو میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر مصروفیت زیادہ ہے تو اپنا کیا گیا وعدہ واپس لے سکتے ہو ;) میں اللہ تعالٰی سے دعاگو ہوں کہ تمہیں فرصت عطا کرے۔

ابو شامل، ایک درخواست ہے۔ میں نے آج اردو وکی پر دیکھا ہے کہ کچھ مضامین کے سانچے بنا دیئے گئے ہیں۔ جیسا کہ میں نے سرفنگ کرتے کرتے جنرل ضیاء الحق کے پیج کے اردو ورژن پر کلک کیا تو اردو میں صرف یہ لکھا دکھائی دیا

پاکستان کا ایک صدر تھا

میرا ارادہ ہے کہ چند دوست مل کر مضامین کے سانچے بمع سرخیوں کے بناتے جائیں۔ ساتھ ہی انگریزی وکی پیڈیا پر ان کا متعلقہ لنک بھی ہو۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہو کہ براہ کرم مندرجہ ذیل لنک سے اصل مضمون کا ترجمہ کرکے ادھر لگاتے جائیں

اس سے میرے جیسے بے شمار سست اور کاہل دوست صرف مطلوبہ سرخی کو ایڈٹ کرکے اصل لنک سے ڈیٹا مہیا کرنا شروع کر دیں گے۔ اس سے کام کی رفتار بڑھے گی

آپ کی کیا رائے ہے؟

قیصرانی بھائی! نظر کرم کا بہت شکریہ۔ ایک دو نہیں نجانے کتنے مضامین ہیں جو بیچارے چند الفاظ کو ترس رہے ہیں، جن میں خاص طور پر ممالک پر لکھے گئے مضامین کا ذکر کروں گآ جن کے 90 فیصد سے زائد صرف خالی صفحات ہیں۔

ویسے آپ کی دی گئی تجویز مجھے مکمل طور پر سمجھ نہیں آئی، تکلیف نہ ہو تو ذرا وضاحت کر دیں۔ میرے ذہن اس سے ملتی جلتی ہی ایک تجویز ہے کہ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اردو محفل پر ہی ایک تھریڈ کھول کر وہاں مختلف مضامین پیش کریں اور ہیڈ لائن وائز مختلف افراد سے اس کے ترجمے کرا کر وہاں پیش کرتے جائیں؟




مزید برآں میں دیگر ہم محفلان سے بھی گذارش کروں گا جن میں اسلامی تاریخ، مسلم تاریخ، جغرافیہ اور سائنس وغیرہ کے چاہنے والے بہت ہیں کہ وکیپیڈیا پر آ کر اس منصوبے کو آگے بڑھائیں۔ خصوصا محمد وارث، فاتح اور فاروق سرور خان سے التماس ہے کہ وہ اپنے وسیع تر علم سے وکیپیڈیا کو مستفید کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے آپ کی دی گئی تجویز مجھے مکمل طور پر سمجھ نہیں آئی، تکلیف نہ ہو تو ذرا وضاحت کر دیں۔ میرے ذہن اس سے ملتی جلتی ہی ایک تجویز ہے کہ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اردو محفل پر ہی ایک تھریڈ کھول کر وہاں مختلف مضامین پیش کریں اور ہیڈ لائن وائز مختلف افراد سے اس کے ترجمے کرا کر وہاں پیش کرتے جائیں؟
میری بات کا مطلب یہ تھا کہ جیسے اصل مضمون انگریزی وکی پیڈیا پر موجود ہے تو اس مضمون کی پہلی چند لائنوں‌اور دیگر سرخیوں‌کا ترجمہ کرکے اردو وکی پر ڈال دیا جائے تو اس کا ربط انگریزی والے وکی پیڈیا پر بائیں‌طرف والی لینگوئج بار پر آ جائے گا۔ تو جو یوزر انگریزی دیکھتے دیکھتے اردو پر کلک کرتا ہے تو اسے ایک ڈھانچہ سا نظر آئے گا۔ تو اس سے کئی لوگوں کو حوصلہ ملے گا کہ ایک یا دو سرخیوں‌کا ترجمہ کرنا شروع کر دیں‌گے۔ کیا میری بات کچھ واضح‌ہوئی؟
 
Top