ابو شامل ہم نے جو منصوبہ بنایا تھا محفل سے پوسٹس کو لے کر کچھ تبدیلی کے ساتھ وہاں پوسٹ کرنے کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ میرا خیال ہے نئے ناموں میں وارث اور فاتح کو بھی شامل کر لیں یہ حضرات کئی ایسے مضامین لکھ چکے ہیں جو باآسانی وکی پیڈیا پر لے جائے جا سکتے ہیں
لیکن محب بھائی! مسئلہ یہ ہے کہ اس کام کے لیے کوئی ایسا فرد چاہیے جو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا سکے، میں اس وقت خود اتنے بکھیڑوں میں پھنسا ہوا ہوں کہ میں ان کو چھوڑ کر نئے منصوبے شروع نہیں کر سکتا۔ مجھے
اردو وکیپیڈیا پر
تاریخ،
جغرافیہ اور
اسلام کے ابواب کو متحرک کرنے اور اس میں شامل ان مضامین پر کام کرنا ہے جو نا مکمل ہیں یا سرے سے موجود ہی نہیں، پہلے مرحلے میں جغرافیہ پر اچھا خاصہ کام کر چکا ہوں، تاریخ میں مسلم تاریخ پر کافی کچھ کرنا باقی ہے خصوصا تاریخ پاک و ہند اور تیسرے مرحلے میں اسلام کے متعلق تمام مضامین لکھنے ہیں۔ جبکہ
اردو نقشہ جات کا منصوبہ پہلے ہی التوا کا شکار ہے۔ اب آپ بتائیے کہ میں ان مسائل سے نمٹوں یا یہاں موجود مواد کو قالب میں ڈھال کر اردو وکیپیڈیا کے لیے کار آمد بناؤں۔
بھائی! میں تو کافی شرمندہ ہوں کہ اپنا وعدہ اب تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا ہوں۔۔۔ آج کل یہاں ادارہ میں اس قدر مصروفیات ارر کام کا بار ہے کہ دوسری ہر چیز کو دور دور سے دیکھ کر ہاتھ ہلاتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ مجھے تھوڑی فرصت دے۔۔۔ آمین
راہبر میاں! مجھے تم سے کوئی شکایت نہیں، تم نے حمایت کی اتنا ہی کافی ہے، اور فرصت پر تو میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر مصروفیت زیادہ ہے تو اپنا کیا گیا وعدہ واپس لے سکتے ہو
میں اللہ تعالٰی سے دعاگو ہوں کہ تمہیں فرصت عطا کرے۔
ابو شامل، ایک درخواست ہے۔ میں نے آج اردو وکی پر دیکھا ہے کہ کچھ مضامین کے سانچے بنا دیئے گئے ہیں۔ جیسا کہ میں نے سرفنگ کرتے کرتے جنرل ضیاء الحق کے پیج کے اردو ورژن پر کلک کیا تو اردو میں صرف یہ لکھا دکھائی دیا
پاکستان کا ایک صدر تھا
میرا ارادہ ہے کہ چند دوست مل کر مضامین کے سانچے بمع سرخیوں کے بناتے جائیں۔ ساتھ ہی انگریزی وکی پیڈیا پر ان کا متعلقہ لنک بھی ہو۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہو کہ براہ کرم مندرجہ ذیل لنک سے اصل مضمون کا ترجمہ کرکے ادھر لگاتے جائیں
اس سے میرے جیسے بے شمار سست اور کاہل دوست صرف مطلوبہ سرخی کو ایڈٹ کرکے اصل لنک سے ڈیٹا مہیا کرنا شروع کر دیں گے۔ اس سے کام کی رفتار بڑھے گی
آپ کی کیا رائے ہے؟
قیصرانی بھائی! نظر کرم کا بہت شکریہ۔ ایک دو نہیں نجانے کتنے مضامین ہیں جو بیچارے چند الفاظ کو ترس رہے ہیں، جن میں خاص طور پر ممالک پر لکھے گئے مضامین کا ذکر کروں گآ جن کے 90 فیصد سے زائد صرف خالی صفحات ہیں۔
ویسے آپ کی دی گئی تجویز مجھے مکمل طور پر سمجھ نہیں آئی، تکلیف نہ ہو تو ذرا وضاحت کر دیں۔ میرے ذہن اس سے ملتی جلتی ہی ایک تجویز ہے کہ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اردو محفل پر ہی ایک تھریڈ کھول کر وہاں مختلف مضامین پیش کریں اور ہیڈ لائن وائز مختلف افراد سے اس کے ترجمے کرا کر وہاں پیش کرتے جائیں؟
مزید برآں میں دیگر ہم محفلان سے بھی گذارش کروں گا جن میں اسلامی تاریخ، مسلم تاریخ، جغرافیہ اور سائنس وغیرہ کے چاہنے والے بہت ہیں کہ وکیپیڈیا پر آ کر اس منصوبے کو آگے بڑھائیں۔ خصوصا محمد وارث، فاتح اور فاروق سرور خان سے التماس ہے کہ وہ اپنے وسیع تر علم سے وکیپیڈیا کو مستفید کریں۔