اردو ٹرانسلیٹر گلاسری

دوست

محفلین
ایک عرصے سے مترجم کا کام کررہا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے اردو ویب لغت نے بہت فائدہ دیا۔ اس میں کوئی بانوے ہزار الفاظ و مرکبات کا ترجمہ موجود ہے جو نوے فیصد مواقع پر میری مدد کر جاتا ہے اور مجھے انگریزی لغات یا گوگل کو چھاننا نہیں پڑتا۔ تاہم ترجمے کے دوران بار بار لغت کی طرف آنے سے ٹیمپو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اردو لغت اطلاقیے میں استعمال شدہ انٹرنیٹ ایکسپلورر انجن بھی ونڈوز 7 وغیرہ پر اچھا کام نہیں کرتا۔ ہر بار ایک دو ایرر ونڈو کھل جاتی ہیں "اسکرپٹ ایرر" کی۔ خیر تو اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے میں نے اردو ویب لغت کی ایکس ایم ایل فائل کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں بدل ڈالا۔ "لفظ ٹیب معانی" کے فارمیٹ میں، ہر نئی لائن پر نئی انٹری۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے یہ کیا کہ انگریزی الفاظ کی مختلف اشکال بھی اس میں ڈال دیں۔ جیسے انگریزی فعل کی چار حالتیں ہوتی ہیں، تو میں نے قریباً ہر فعل کی چاروں حالتیں اس میں ڈال دیں تاکہ خودبخود ہی تلاش ہو سکے، ورنہ got لکھا ہوتا تو get لکھ کر تلاش کرنا پڑتا چونکہ اول الذکر تو ماضی کی حالت ہے۔ تو سلسلہ یہاں ختم ہوا کہ یہ ٹیکسٹ فائل مترجمین کے کام آ سکتی ہے، لیکن ان کے کام جو اومیگا ٹی استعمال کرتے ہیں۔ اومیگا ٹی ایک اوپن سورس ٹرانسلیشن میموری ٹول ہے، اور استعمال میں آسان بھی، جاوا میں لکھا گیا ہے تو کراس پلیٹ فارم ہے۔ اس میں یہ فائل استعمال کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ ٹرانسلیشن پروجیکٹ تشکیل دیں (جو کہ ایک فولڈر ہوتا ہے اصل میں) اور اس کے اندر glossary نام کے فولڈر میں یہ فائل رکھ دیں۔ اب آپ جب بھی ترجمہ کریں گے، متعلقہ جملے میں موجود الفاظ کے معانی ساتھ ساتھ آپ کے دائیں طرف گلاسری کے خانے میں نظر آتے رہا کریں گے۔ ملاحظہ کریں
OmegaT-with-UrduGlossary2%25255B2%25255D.png

اور اردو گلاسری فائل یہاں سے زپ میں
سیون زپ میں۔
 
مکی

معطل
دوست انگریزی اردو لغت

خوب کام کیا ہے، میں نے آپ کی اس سادہ ٹیکسٹ فائل کو سٹار ڈکشنری کے فارمیٹ میں بدل دیا ہے تاکہ اس قیمتی لغت سے لینکس اور ونڈوز دونوں میں بہتر طریقے سے استفادہ کیا جاسکے، لینکس کے لیے ڈِب پیکج یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں، جبکہ ونڈوز والے حضرات یہاں سے سٹار ڈکشنری ڈاؤنلوڈ کریں اور یہاں سے دوست انگریزی اردو لغت.

اس لغت میں الفاظ کی کُل تعداد 116339 ہے..

اور موج کریں ;)
 
mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ، مکی بھائی اور دوست

اس کے استعمال کا طریقہ بھی بتلا دیں، ڈکشنری کو کہاں ایڈ کرنا ہے تاکہ یہ کام کر سکے
 
دوست

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ۔
اس کو سٹار ڈکشنری میں تبدیل کرنے والا کام تو اچھا ہوگیا۔ ایک اور صاحب نے بھی سٹار ڈکشنری کی لغت تیار کی تھی۔ اگر یہ اور وہ دونوں مرج ہو جائیں تو کیا کہنے۔ مجھے اس کا فارمیٹ سمجھ نہیں آیا ورنہ اس میں سے لغت فائل نکال کر ایسے ہی فارمیٹ میں بنا لیتا اپنے لیے۔
سٹار ڈکشنری کو انسٹال کرکے اس کے پروگرام فائلز والے فولڈ میں جائیں وہیں کہیں پیسٹ کرنی ہوتی ہے یہ فائل۔
 
مکی بھائی والی فائل میں ڈال کے دیکھی ہے، کچھ نہیں ہوا
 
مکی

معطل
مکی بھائی والی فائل میں ڈال کے دیکھی ہے، کچھ نہیں ہوا

سٹار ڈکشنری کا پورٹبل ورژن اگر آپ سی میں ایکسٹریکٹ کریں تو لغت کی تین فائلیں اس پاتھ پر کاپی کی جائیں گی:

C:\StarDictPortable-stardict.sourceforge.com\App\StarDict\dic\stardict-dict

اس پر آپ باقی کا قیاس کر سکتے ہیں تاہم سٹار ڈکشنری کو اگر چل رہی ہو تو دوبارہ چلانا نہ بھولیں :)
 
مکی

معطل
پسندیدگی کا شکریہ۔
اس کو سٹار ڈکشنری میں تبدیل کرنے والا کام تو اچھا ہوگیا۔ ایک اور صاحب نے بھی سٹار ڈکشنری کی لغت تیار کی تھی۔ اگر یہ اور وہ دونوں مرج ہو جائیں تو کیا کہنے۔ مجھے اس کا فارمیٹ سمجھ نہیں آیا ورنہ اس میں سے لغت فائل نکال کر ایسے ہی فارمیٹ میں بنا لیتا اپنے لیے۔
سٹار ڈکشنری کو انسٹال کرکے اس کے پروگرام فائلز والے فولڈ میں جائیں وہیں کہیں پیسٹ کرنی ہوتی ہے یہ فائل۔

دونوں کو ضم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ والی فہرست سے تیار کردہ لغت اس سے کہیں بڑی اور بہتر ہے :)

میں اب تک ابو بکر صاحب کی لغت پر ہی انحصار کرتا آیا ہوں مگر لگتا ہے کہ اس کے دن پورے ہوگئے :biggrin:

ایک کام یہ ہوسکتا ہے کہ کرلپ کی اصطلاحات والی فہرست اس میں شامل کردی جائے جس میں میرے اپنے بھی کچھ اجتہادات شامل ہیں :rolleyes:
 
مکی

معطل
سٹار ڈکشنری کے علاوہ ایک گولڈن ڈکشنری (GoldenDict) بھی ہے جس میں سٹار ڈکشنری کی لغت کام کر سکتی ہے:

ونڈوز کا پورٹبل ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے ایکسٹریکٹ کر کے content نامی فولڈر میں لغت کی تینوں فائلیں کاپی کردیں..
 
دوست

محفلین
کرلپ کی لغت تو اللہ کو پیاری ہوگئی عرصہ ہوا۔ ڈاکٹر سرمد نے کرلپ کیا چھوڑا کرلپ بس نام کا ہی کرلپ رہ گیا۔ اس کا ڈیٹا تو اکٹھا ہونا چاہیے اس میں۔
تدوین: اب آنلائن ہے۔ کچھ عرصہ پہلے دیکھی تو سرچ نہیں ہوتا تھا اس میں۔
 
mfdarvesh

محفلین
سٹار ڈکشنری کا پورٹبل ورژن اگر آپ سی میں ایکسٹریکٹ کریں تو لغت کی تین فائلیں اس پاتھ پر کاپی کی جائیں گی:

C:\StarDictPortable-stardict.sourceforge.com\App\StarDict\dic\stardict-dict

اس پر آپ باقی کا قیاس کر سکتے ہیں تاہم سٹار ڈکشنری کو اگر چل رہی ہو تو دوبارہ چلانا نہ بھولیں :)

بہت شکریہ
کوشش کرکے دیکھتا ہوں
 
سلیم احمد

محفلین
ڈکشنری میں الفاظ کا اضافہ

کیا اس میں الفاظ کا اضافہ بھی ممکن ہے یعنی کیا خود بھی الفاظ شامل کئے جاسکتے ہیں اگر کئے جاسکتے ہیں تو کیا طریقہ کار ہے؟
کیا اس میں دوسری زبانیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں اگر کی جاسکتی ہیں تو کیا طریقہ کار ہے؟
 
دوسری زبانوں سے اگر آپ کی مراد دوسری زبانوں کی لغتیں ہیں توبالکل ممکن ہے تاہم الفاظ کا اضافہ ممکن نہیں.. :)
 
سلیم احمد

محفلین
دوسری زبانوں سے اگر آپ کی مراد دوسری زبانوں کی لغتیں ہیں توبالکل ممکن ہے تاہم الفاظ کا اضافہ ممکن نہیں.. :)

مجھے اردو جرمن ، جرمن اردو ، انگلش جرمن لغت کی ضرورت تھی اگر کہیں اس کا لنک میسر ہو تو گولڈن ڈکشنری یا سٹار ڈکشنری کے لئے ۔ اس کے علاوہ کیا گولڈن ڈکشنری میں فونٹ اپنی مرضی کا منتخب کیا جاسکتا ہے ؟
 
دوست

محفلین
انگلش جرمن کے لیے آپ گوگل کر لیں کچھ نہ کچھ مل جائے گا اس تناظر میں۔ اردو جرمن کی امید بھی نہ رکھیں۔ ناممکنات میں سے ہے۔ چھوٹی موٹی ہارڈ کاپی تو مل جائے بازار سے، سافٹویر کہاں۔
 
سلیم احمد

محفلین
گولڈن ڈکشنری کے لئے فائلیں ڈاونلوڈ کریں۔

درج ذیل لنک پر مختلف زبانوں کے لئے فائلیں موجود ہیں جو کہ گولڈن ڈکشنری پروگرام کے ساتھ کام کرتی ہیں
http://www.dicts.info/babylon/index.php?l=
فائل ڈاونلوڈ کریں اور ڈکشنری کے اندر Content والی ڈائریکٹری میں کاپی کردیں اور پھر گولڈن ڈکشنری کو چلائیں اور استعمال کریں۔
 
Top