اردو کے بڑے فورم

جاسمن

لائبریرین
فیصل حاضر ہے جناب۔ دوسرے فورمز پر غیر سنجیدگی کا عنصر اور بے تحاشا اردو تصویری مواد کا استعمال بےزار کرتا ہے ایک فورم پر اپنی۔شاعری کے تعاقب میں پہنچا تو سوال کرنے کے لیئے مجھے رجسٹر ہونا پڑا پھر ارکان کے بچپنے سے خود کو ان فٹ محسوس کرتے ہوئے نکل آیا

فیصل بھائی !
ہر شخص کسی بھی فورم میں جاسکتا ہے۔ کوئی پابندی نہیں۔ کوئی تنقید نہیں۔
یہ تو ویسے ہی زیک نے ذکر کیا تو میں نے ان فورمز پہ پھیرے لگائے اور وہاں اپنے ہی محفلین کو دیکھا تو اپنائیت کا احساس ہوا کہ ہیں!!! بھئی یہ تو اپنے پائین فیصل ہیں وغیرہ۔:)
 
میں نے اپنا تجربہ بیان کیا ہے ۔ میں شروع سے اپنا تمام اردو سے متعلقہ کام اپنے گھر میں ہی کرتا ہوں۔ ایک دن گوگل پر اپنا ایک شعر غلطی سے ٹائپ کر بیٹھا تو گوگل میاں بولے کہ یہی الفاظ کہیں اور بھی پائے جاتے ہیں۔ وہاں گیا تو میرا کوئی شعر بغیر حوالہ تحریر کیا گیا تھا-ایسے جہاں آپ نے مجھے دیکھا وہاں میری رجسٹریشن ہوئی--- مجھے اپنے گھر میں نیا نیا آنا اچھی طرح یاد ہے جب یہاں کل ارکان کی تعداد ہی انچاس تھی میں پچاسواں رکن تھا ۔ نبیل اور زیک کے ساتھ گفتگو شروع ہوئی اور اپنائیت نے آہستہ آہستہ اپنا بنا ہی لیا۔ جب گھر بنا تو جڑے رہنا مقدر ٹھہرا۔ نت نئے سوفٹویئرز اور فورم پر تحریر کرنے میں مشکلات نے بہت بہت عرصہ دور بھی رکھا لیکن یہ ارکان اور ان کا رویہ ہی ہے جو کسی کو کسی فورمز سے جوڑےرکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور چیز ہوتی ہے فورمز پر اختلاف رائے بھی اچھا لگتا ہے جب دوسری رائے کا مالک آپ کی رائے سے اختلاف ہونے کے باوجود آپ سے رویہ تبدیل نہیں کرتا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے عارف کریم نامی ایک ساتھی مخصوص دین کا پیروکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے دیگر معاملات میں ایک زرخیز دماغ بھی رکھتا تھا۔ جب بھی جھڑپ ہوئی اس کے ساتھ اپنی حدود سے نکلنے کی بناء پر ہوئی۔ لیکن کبھی بھی جہاں اس کی ذہانت اور زرخیر دماغی کا معاملہ ہوا کسی نے بھی اس کی تعریف اور مدد میں کمی نہیں کی ۔ میں نے ایک فورم بنایا اردو سنٹر کے نام سے تو اسے کچھ عرصے بعد وقت کی کمی اور دشمنان کے حملوں کی وجہ سے بند کرنا پڑا۔ میں باوجود کوشش کے وہاں نہ تو ایسا ماحول پیدا کر سکا نہ ایسی ٹیم جو واقعتا ایک ہدف بنا کر ایک ہی طرح سے قدم سے قدم ملا کر چل سکے۔ المختصر فورم کا معیار افراد کے علم۔صبر اور خلوص کے ساتھ ساتھ ایک اچھے ٹیم ورک کا تقاضا کرتا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے اور زیک کے ساتھ بہت سے معاملات میں اختلاف کے باوجود انکے خلوص اور میری ذاتی رائے میں بہت سے معاملات میں اللہ کی دی ہوئی مہارت کی وجہ سے میں برملا کہتا ہوں کہ میں ان کی نہ صرف عزت کرتا ہوں بلکہ تھوڑا سا بالکل معمولی سا زیادہ ہی ہے۔ البتہ بظاہر نبیل کی قربانیاں اس فورم کے لیئے زیادہ ہیں اور اس کی انتظامی صلاحیتیں یہ کہتی ہیں کہ یہ فورم کا ایکس ٹو یا سر سلطان کہلانے کا درست حق دار ہے۔
دوسری بات جہاں کی آپ کر رہی ہیں وہاں ایک دو کام کے لوگ تھے جن میں سے ایک تو یہاں آچکی ہیں اور دونوں فورمز کے باوجود وہ یہاں زیادہ ایکٹیو ہیں۔

پائن میں ہوں اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہوں گا ۔ اس اپنائیت کے احساس کو اللہ پاک قائم و دائم رکھے اور اس سے جڑے ہر مان کو پورا کرنے کی توفیق دے آمین
 
میں اردو محفل کے علاوہ کسی اردو رسم الخط والے فورم پر نہیں رہا۔
بہت عرصہ پہلے کچھ مہینوں کے لیے ایک رومن اردو والے فورم آئی ٹی دنیا کا حصہ رہا۔ وہاں اس وقت کم از کم یہ پابندی ضرور تھی کہ انگریزی میں پوسٹ نہیں کرنی۔
اس کے علاوہ محترم شاکر القادری صاحب کے فورم فروغِ نعت کا ممبر بھی بنا۔ مگر وہ بہت کم فعال ہے، بلکہ شاید عرصہ سے کوئی پوسٹ نہیں ہوئی۔
 
مجھے اردو محفل پر آنے سے پہلے پتا ہی نہیں تھا کہ فورمز کیا ہوتے ہیں اور اب! بہت سے فورمز کا پتا ہے لیکن جب ضرورت ہو خاموش قاری بن جاتی ہوں، اکاؤنٹ کبھی نہیں بنایا! محفل بہت حد تک مکمل ہے اور پھر، محفل کو ہی وقت دے لیا جائے یہ بھی بڑی بات ہے، اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ اتنے فورمز پر لکھیں. مجھے تبدیلی یا نئے نئے تجربے کرنا پسند ہوتا ہے لیکن پتا نہیں کیوں جی نہیں چاہتا کسی اور فورم کا ممبر بننے کو اور شاید اس کی وجہ ماحول بھی ہو. محفل کا ماحول مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور اس دور میں انٹرنیٹ پر اس ماحول کو قائم رکھنا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے. خصوصی طور پر خواتین سے رویے میں عمومی طور پر لوگوں کی ذہنیت بہت مختلف ہوا کرتی ہے اور کسی نئے تجربے میں اس چیز پر سمجھوتہ نہی‍ں کیا جا سکتا.
 
اس میں بھی کئی محفلین ہیں. اردو کمیونٹی شاید اتنی چھوٹی سی ہے. نام اچھا ہے ویسے!
اس سائیٹ کے مالک زبیر حسین ہیں جو ایمریٹس میں کام کرتے ہیں اردو پیجز نامی فورم پر دو ہزار دو میں سپر موڈیریٹر تھے وہاں سے ان سے شناسائی ہوئی اور آج تک ہے الحمد للہ-
یہ وہی زبیر حسین ہیں جو ہمارے ساتھ @زندگی کے نام سے رجسٹرڈ ہیں
 
اردو بولتے تو بہت لوگ ہیں اور سنتے اور سمجھتے بھی ہیں لیکن لکھتا اور خریدتا شاذ و ناز ہی کوئی ہے۔ مطلب یہ کہ اس محفل پر بھی آڈیو اور ویڈیو کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے اور اس پر رومن اور انگریزی میں کمنٹ کی اجازت بھی ہو۔ پھر وہاں آنے والوں کو انگیج کیا جائے اور انہیں اردو یونی کوڈ میں لکھنے پر ابھارا جائے۔

ابھارنے کا عمل ویسا ہی ہو گا جیسا کہ گوگل میپ پر ریویو کرنے کے لیے ابھارا جاتا ہے۔ یا قریب قریب اردو ہماری پروڈکٹ ہو گی اور اسکی عصری کمپنیوں کی طرز پر عمدہ مارکیٹنگ کرنی ہو گی۔ یہ اردو اور رومن اور انگریزی کے درمیان ایک مقابلے کی کیفیت ہو گی۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس دھاگے کا مرکزی خیال اہم ہے اور اس پرمحفل فورم کے مستقبل کے حوالے سے بھی بات کی جانی چاہیے۔
کوئی بھی فورم یا دوسری کمیونٹی سائٹ کسی واضح مقصد کے لیے قائم کی جانی چاہیے۔ اردو محفل فورم کو پہلی تحریری اردو فورم ہونے کا فائدہ حاصل رہا ہے اسی لیے یہاں طرح طرح کے موضوعات پر مبنی زمرہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ لیکن اس فورم کا اصل فوکس تحریری اردو کی ترویج اور اردو کمپیوٹنگ میں تحقیق ہے۔ دیکھا جائے تو یہ ایک niche فیلڈ ہے اور ظاہر ہے اس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی دلچسپی زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔ فورم میں دلچسپی کے لیے تفریح کے عناصر کی موجودگی ضروری ہے۔ محفل فورم کی رونق اور اس میں دلچسپی کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے، اس کے کئی کامیاب تجربات ہم فورم کی تیرہویں سالگرہ اور دو ملین پیغامات کے ہدف کے تعاقب میں کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں طویل المیعاد پلاننگ کے سلسلے میں میں انشاءاللہ علیحدہ سے جلد مشاورت کا آغاز کروں گا۔ فی الحال یہی کہنا چاہتا ہوں کہ محض گپ شپ کے موضوعات پر مبنی کوئی نئی فورم اب زیادہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔ مذہب کے نام پر بنی ہوئی فورمز محض کسی ایک فرقے کے ماننے والوں کی آماجگاہ ہوتی ہیں۔ ان کا ایک واضح فوکس ضرور ہوتا ہے، لیکن ان کی آڈینس بھی محدود ہوتی ہے۔ سیاست کے موضوع پر کمیونٹی سائٹس پر سرگرمی قدرے زیادہ ہوتی ہے۔ پی کے پولیٹکس اور سیاست ڈاٹ پی کے ایسی ہی فورمز ہیں۔ ان پر تحریری اردو کا استعمال بھی دیکھنے میں آتا ہے لیکن ان پر بھی رومن اردو کا استعمال غالب ہے۔ محفل فورم پر بھی رائے عامہ کے زمرہ جات کافی فعال رہتے ہیں اور اکثر ان پر قابو پانا مشکل بھی ہو جاتا ہے۔ میرے خیال میں اگر کوئی اچھی پلاننگ کے ساتھ رائے عامہ کے موضوعات پر فورم بنائیں تو اس میں کامیابی کا پوٹینشل ہو سکتا ہے۔

محفل فورم پر ادبی کارنر ہمیشہ سے پر رونق رہا ہے۔ اس کی وجہ یہاں پر موجود اچھا ادبی ذوق رکھنے والی شخصیات رہی ہیں جو نوآموز شاعروں کی رہنمائی بھی کرتی رہی ہیں۔ اردو شعر و ادب کے لیے بھی ایک علیحدہ سائٹ کی کامیابی کا کافی امکان ہے۔ مجھے اس بات کی حیرانی رہی ہے کہ اب تک صحیح معنوں میں تحریری اردو کا استعمال کرنے والی ایسی فورم کیونکر نہیں بنائی گئی ہے۔ کچھ پرانی ادبی فورمز موجود ہیں جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تصویری اور رومن اردو کا استعمال کر رہی ہیں۔

اس دھاگے میں ان محفلین کا ذکر ہو رہا ہے جو کہ دوسری فورمز پر پائے جاتے ہیں۔ اس میں ہرگز کوئی ہرج نہیں ہیں۔ محفل فورم کی رونق بھی دوسری فورم سے آنے والے احباب کی بدولت قائم ہوئی ہے۔دوسری جانب اردو محفل فورم کی جانب سے دوسری فورمز کو سیٹ اپ کرنے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔ القلم اور اردو کوڈر کو کئی سال تک اردو ویب پر ہی ہوسٹ کیا جاتا رہا ہے۔
 
جیسے ریختا پر صرف ریڈ اونلی کتابیں اور شاعری ہے اگر اس کے ہر صفحے پر تبصرہ کرنے کی بھی اجازت ہو تو کافی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ سوچیں کہ 45000 ہزار سے اوپر اسلامی، ادبی، سیاسی اور تاریخی کتب میں لوگوں کو انگیج کرنے کے فوائد عوام کے لیے بہت تربیت اور معلومات کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس طرح کتاب کے صفحوں پر بحث سے رائے عامہ پر بات کرنے والوں کو ایک سیاق و سباق بھی میسر آ جائے گا۔

سال کے مختلف مہینوں اور تاریخوں کے اعتبار سے بھی کتابیں سرورق پر لائی جا سکتی ہیں۔ اس طرح لوگوں کا شعور رائے عامہ کے حوالے سے بیدار ہو گا۔ کتاب کا ہر ہر صفحہ ایک لڑی بن جائے گا اور یوں عوام کے لیے سوچنے سمجھنے کی ایک خدمت ہو گی جو محفل کی طرف سے انجام پائے گی۔

پاکستان میں تاریخ، مذہب، سیاست اور حالات حاضرہ پر خوب گفتگو ہوتی ہے لیکن محفل کو چاہیے کہ لوگوں کی ان موضوعات میں پہلے سے لکھی گئی تحریروں کے ذریعے نئے خواب بیدار کرنے میں مدد دے۔ جو دماغ کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث بدتمیزی کر بیٹھیں یا الھج گئے ہوں انکی کتابوں کی مدد سے رہنمائی کی جائے۔ یہ ایک بہت بڑی خدمت ہو گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو بولتے تو بہت لوگ ہیں اور سنتے اور سمجھتے بھی ہیں لیکن لکھتا اور خریدتا شاذ و ناز ہی کوئی ہے۔ مطلب یہ کہ اس محفل پر بھی آڈیو اور ویڈیو کو پھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے اور اس پر رومن اور انگریزی میں کمنٹ کی اجازت بھی ہو۔ پھر وہاں آنے والوں کو انگیج کیا جائے اور انہیں اردو یونی کوڈ میں لکھنے پر ابھارا جائے۔

ابھارے کا عمل ویسا ہی ہو گا جیسا کہ گوگل میپ پر ریویو کرنے کے لیے ابھارا جاتا ہے۔ یا قریب قریب اردو ہماری پروڈکٹ ہو گی اور اسکی عصری کمپنیوں کی طرز پر عمدہ مارکیٹنگ کرنی ہو گی۔ یہ اردو اور رومن اور انگریزی کے درمیان ایک مقابلے کی کیفیت ہو گی۔

رومن اردو اور انگریزی میں تبصرہ کرنے کی قطعی ممانعت نہیں ہے، یعنی کہ یہ فورم کے قواعد کے خلاف نہیں ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ باقیوں کی جانب سے اعتراضات اٹھنےشروع ہو جاتے ہیں کہ یہ اردو کے درمیان رومن اردو کیوں استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ صورتحال کئی مرتبہ پیش آ چکی ہے۔

ذاتی طور پر میں رومن اردو کی اہمیت کا قائل ہوں۔ بلکہ جب بھی ممکن ہوا میں فورم کو اردو سے رومن اردو میں بدلنے کی سہولت فراہم کرنا چاہوں گا جیسے کہ ریختہ پر کیا جاتا ہے۔ بلکہ مستقبل میں یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ کوئی صاحب یا صاحبہ تصویر اپلوڈ کریں اور اس میں تحریری متن خودکار طور پر اخذ کر لیا جائے۔ ابھی تک کئی لوگ انپیج کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر فورم پر براہ راست انپیج ڈاکومنٹ سے کاپی پیسٹ کرنے کا امکان موجود ہو تو اس سے بھی شراکت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے املا کروانا تو ابھی بھی ممکن ہے۔
 
باقیوں کی جانب سے اعتراضات اٹھنےشروع ہو جاتے

آپ نے محفل کی کمی کو خود ہی واضح کر دیا کہ لوگ میں قوت برداشت نہیں۔ لوگوں کو سکھانے کا ذہن ہو تو محفل کا رنگ کچھ اور ہی ہو۔ لوگ ایک دوسرے کی صحیح کتاب تک رہنمائی کریں۔ آج یہ حال ہے کہ بڑے بڑے ادارے انڈیا میں اردو کی سمجھ بوجھ کم ہونے کے باعث رومن اردو میں کتابچے شایع کر رہے ہیں کہ انکا پیغام لوگوں تک پہنچ جائے۔ اردو محفل کو اس سے سبق لینا چاہیے۔

جو لوگ رومن مراسلہ لکھیں تو ایک خود کار طریقے سے ایک خوشگوار لنک "آئیں اردو میں پوسٹ کرنا سیکھیں" بنا ہوا آ جائے جو محفل میں اردو لکھنے اور ارسال کرنے کے ایک پیج کی طرف لے جائے۔ وہاں چھوٹے چھوٹے اسٹیپس میں پانچ منٹ کے اندر پہلی اردو پوسٹ کرنا سکھا دی جائے۔وہیں ایک ویڈیو کا لنک ہو جو یہ عمل کر کے بھی دکھائے۔

امید ہے کہ کچھ نئے قارئین تو اسطرح ہی رومن کو چھوڑ کر اردو پر آ جائیں گے۔ باقی پوائنٹس سسٹم رکھا جائے کہ رومن میں کی جانے والی پوسٹ پر کم پوائنٹس ملیں اور اردو میں کرنے پر زیادہ۔ انسان انعام سے جلد سیکھنے کی طرف مائل ہوتا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
وَن اردو فورم بھی تو ہے!
بلکہ یہاں کچھ محفلین وہاں سے آئے بھی ہیں، اس کا ذکر کیوں نہیں؟
ون اردو فورم سے ہم بھی پروان چڑھے ہیں اس سوشل میڈیائی دنیا میں۔وہیں یاز بھیا، عبداللہ جی اور بہت سی محبت کرنے والی شخصیات سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ اس زمانے میں محفل کا چکر مہمان کے طور پر لگتا تھا۔
ون اردو تو ہمارے لیے درسگاہ رہی ہی مگر یہ افسوس ضرور ہوتا ہے کہ تب "محفلین" ہونے کا اعزاز کیوں نہیں لے سکے۔
 
ابن توقیر

محفلین
اپنے حصے کا دیا جلانے کی بات کروں تو میں ہاتھ آئے ہر موبائل میں جی بورڈ اور اردو ضرور انسٹال کرتا ہوں۔جاننے والے جب بھی کسی مسئلے کے لیے موبائل پکڑاتے ہیں میں یونیکوڈ کی تبلیغ کرکے انہیں قائل کرلیتا ہوں کہ اردو لکھنا تو رومن سے کئی درجے آسان ہے۔
اب تو دیکھا دیکھی ہمارے گاڑیوں کے گروپ میں بھی احباب اردو لکھنے کا طریقہ پوچھتے رہتے ہیں۔
میرے مشاہدے میں تو اردو لکھنے والوں کی تعداد میں "ٹھیک ٹھاک" اضافہ ہورہا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
ویسے بیچ بیچ میں رومن کا تڑکا لگانے کا بھی مزہ آتا ہے۔۔۔ اتنی زیادہ اردو بھی بورنگ ہو جاتی ہے میرے لیے تو :cool:
 
Top