مرے لہو میں رواداریوں کی خوشبو ہے میں ترک اپنی شرافت نہیں کرتا رحمتؔ لکھنؤی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #101 مرے لہو میں رواداریوں کی خوشبو ہے میں ترک اپنی شرافت نہیں کرتا رحمتؔ لکھنؤی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #102 فضا کیسی بھی ہو وہ رنگ اپنا گھول لیتا ہے سلیقے سے زمانے میں جو اردو بول لیتا ہے سلیمؔ صدیقی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #103 کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے جو اپنے غم کو ہوا میں اچھال دیتا ہے سلیم اخترؔ
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #104 ہمارے منہ پہ وہ کہتے ہیں بے وقوف ہمیں جنہیں شعور کی خیرات بانٹ دی ہم نے عمرؔ فاروقی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #105 ابھی بے تاج مت ہمکو سمجھنا ابھی اُردو وراثت ہے ہماری مستؔ حفیظ رحمانی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #106 سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں نامعلوم
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #107 سمجھ سکو تو سمجھ لو مری نگاہوں سے کہ دل کی بات زباں سے کہی نہیں جاتی نامعلوم
رباب واسطی محفلین جنوری 6، 2019 #108 ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات علامہ اقبال
ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات علامہ اقبال
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #109 آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک مرزاغالب
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #110 آخر گل اپنی صرف در مے کدہ ہوئی پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا نامعلوم
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #111 آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں حیرت الہ آبادی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #112 اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں احمد فراز
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #113 اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے بشیر بدر
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #114 اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں اب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں انور شعور
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #115 اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں مرزا غالب
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #116 اگر بخشے زہے قسمت نہ بخشے تو شکایت کیا سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے نواب علی اصغر
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #117 ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے جگر مراد آبادی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #118 انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہ اور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو نظام رامپوری
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #119 اے ذوقؔ دیکھ دختر رز کو نہ منہ لگا چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی ذوقؔ
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #120 اے صنم وصل کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے برق ؔ