اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی علامہ اقبال
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #121 اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی علامہ اقبال
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #122 اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا شکیل بدایونی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #123 باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے ثاقب لکھنوی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #124 بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو زبان خلق کو نقارۂ خدا سمجھو ذوقؔ
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #125 بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں مادھو رام جوہر
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #126 بے خودی بے سبب نہیں غالبؔ کچھ تو ہے، جس کی پردہ داری ہے مرزا غالب
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #127 تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں میر دردؔ
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #128 پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں آرزو لکھنوی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #130 جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے مرزا غالب
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #131 چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے فدوی لاہوری
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #132 خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔ سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے امیر مینائی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #133 خود اپنی مستی ہے جس نے مچائی ہے ہلچل نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل عارف جلالی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #134 دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو کلیم عاجز
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #135 دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے نامعلوم
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #136 دی شب وصل موذن نے اذاں پچھلی رات ہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا داغؔ دہلوی
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #137 دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی حفیظ جالندھری
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #138 زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کر یا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو نامعلوم
رباب واسطی محفلین جنوری 15، 2019 #140 زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے! ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے میر دردؔ